geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: 30 ہزار مدارس حکومتی کنٹرول میں لانے کا منصوبہ

April 30, 2019 1 1 min read
Madrasas
Share this:

Madrasas

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ملک کے تیس ہزار مدارس کے نیٹ ورک کو ریاستی کنٹرول میں لانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق اس کا مقصد مدارس کی تعلیم کو جدید اور ان مذہبی اداروں کو ’مرکزی دھارے‘ کا حصہ بنانا ہے۔

پاکستان میں مدارس کے تعلیمی نظام کو جدید بنانے اور انہیں حکومتی کنٹرول میں لانے کا مسئلہ انتہائی حساس قرار دیا جاتا ہے۔ ناقدین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان مدارس میں بچوں کو انتہاپسندی کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن دوسری طرف ملک کے لاکھوں غریب بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کا یہ واحد راستہ ہے۔

پاکستان کی نئی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں موجود عسکری گروہ ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ملک میں ایسے عسکری گروپوں کو برداشت نہیں کریں گے، جو پاکستانی سرزمین استعمال کرتے ہیں۔

مدارس کے نظام تعلیم پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسے مذہبی اداروں میں سارا دن بچوں کو قرآن زبانی یاد کرانے کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن ایسے بچے جدید دنیا میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

انتیس اپریل کو پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’حکومت پاکستان نے مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ آصف غفور کا مزید کہنا تھا، ’’اسلامی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن نفرت انگیز مواد نہیں ہوگا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ان مدارس کو وزارت تعلیم کے تحت لایا جائے گا اور سلیبس میں کئی نئے مضامین بھی شامل کیے جائیں گے۔

آصف غفور کا کہنا تھا کہ ان مدارس کے لیے رقوم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مختص فنڈز سے مہیا کی جائیں گی کیوں کہ گزشتہ چند برسوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں کمی آئی ہے اور اب ایسے آپریشنز کی زیادہ ضرورت نہیں رہی۔

گزشتہ ماہ بھارت نے بھی اپنے ملک میں ہونے والے ایک حملے کا الزام پاکستان کی تنظیم جیش محمد پر عائد کیا تھا۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے اس تنظیم سے وابستہ ایک سو بیاسی مذہبی اسکولوں کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے ایک سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

آصف غفور کا مزید کہنا تھا، ’’اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ جب بچے بڑے ہو کر ان اداروں سے نکلیں گے تو ان کے لیے ویسے ہی مواقع دستیاب ہوں گے، جیسے نجی اسکولوں سے پڑھ کر نکلنے والے بچوں کے لیے ہوتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا، ’’ہم پاکستان میں پرتشدد انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور یہ اسی صورت میں ہو گا، جب بچوں کا نظام تعلیم یکساں ہوگا اور انہیں یکساں مواقع ملیں گے۔‘‘

ان کا کہنا تھا سلیبس، اساتذہ کی تقرری اور فنڈز کی فراہمی کو حتمی شکل دینے کے بعد مدرسہ اصلاحات جلد ہی پارلیمان میں پیش کی جائیں گی۔

Share this:
India Election
Previous Post بھارت کے عام انتخابات چوتھے مرحلے میں، 9 ریاستوں میں 72 نشستوں کے لے مقابلہ
Next Post ایران اور روس شمالی کوریا سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں کیوں؟
Kim Jong Un - Vladimir Putin

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.