geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیر اعظم آئی ایس پی آر سے پالیسی بیان دلوائیں گے تو وہ ادارہ متنازع ہو گا: بلاول بھٹو

April 30, 2019 1 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی دینی ہے تو اس حوالے سے بیانیہ وزیرخارجہ کو دینا چاہیے اور اگر انتہاپسندی سے متعلق پالیسی بیان کرنا ہے تو وہ وزیر داخلہ دے لیکن وزیر اعظم اگر آئی ایس پی آر سے پالیسی بیان دلوائیں گے تو وہ ادارہ متنازع ہوگا اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ادارے متنازع ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں گرفتاری کی دھمکیوں سے نہیں ڈرا سکتے، ہم جیل جانے کو تیار ہیں لیکن ہم 18 ویں ترمیم، ملٹری کورٹس، جمہوریت، آزادی اظہار اور صدارتی نظام پر اپنا اصولی مؤقف نہیں بدلیں گے، آپ نے جو کرنا ہے کرلیں، ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں لہٰذا آپ کی دھمکیوں اور نیب گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ انہوں نے شروع دن سے کہا کہ ناراض نوجوانوں کو ریاست و حکومت کو انگیج کرنا چاہیے، خاص طور پر کے پی اور فاٹا میں جب ایک نسل سیاسی شعور پیدا کررہی ہے، ہمیں ان نوجوان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان فاٹا سے تعلق رکھتے ہیں اور ممکن تھا کہ دہشت گردی کے ظلم برداشت کرنے کے بعد وہاں کے نوجوان انتشار کی طرف بھی جاسکتے تھے لیکن پاکستان خوش قسمت ہے کہ پختونخوا کے نوجوان اس راہ پر نہیں چل رہے ہیں، وہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی سمجھتا ہوں کہ ریاست اور حکومت کو انگیج کرنا چاہیے اور بطور پارٹی چیئرمین میں بھی اس قسم کے نوجوانوں سے بات کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کسی پارٹی کو سپورٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ جس طریقے سے معیشت چلا رہے ہیں، اس سے غریب عوام کی جانب سے ردعمل آئے گا، ہم کب تک ان کو برداشت کریں گے؟ بوجھ ڈالنا ہے تو امیروں اور جہانگیر ترینوں پر ڈالو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایمنسٹی کے لیے جگہ بنارہی ہے اور امیروں کے کالے پیسے کو بچانے کے لیے ایمنسٹی دے رہی ہے لیکن رمضان میں غریب عوام کو کچھ نہیں دے رہے ہیں بلکہ سبسڈی ختم کرنے کو تیار ہیں۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 2008 میں پیپلز پارٹی نے مشکل حالات کے باوجود کام کیا ہے، 5 سالوں تک سب سے زیادہ روزگار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن آپ تو روزگار چھین رہے ہیں اور ہر شعبے میں بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا کالا قانون اور ہماری معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، چھوٹے تاجروں کو تنگ کریں گے تو ملک کیسے چلے گا؟ بے نامی اکاؤنٹس کے لیے دوغلی پالیسی نہیں چلے گی، جہانگیر ترین کے بے نامی اکاؤنٹس پاک ہیں لیکن دیگر تاجروں کے اکاؤنٹس ناپاک ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مشرف نے سیاسی انتقام کے لیے نیب کا ادارہ بنایا، کالا اور آمر کا قانون اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لاہور میں نیب کی حراست میں پروفیسرز مرتے ہیں، بریگیڈیئر (ر) اسد منیر پر ذہنی تشدد کریں گے تو جان دیں گے، لیکن انہوں نے موت کے بعد انصاف کی اپیل کی، امید ہے کہ چیف جسٹس انہیں انصاف دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک نظام نہیں بدلیں گے اور ایسا نظام نہیں لائیں گے جس میں سب کے لیے ایک قانون ہو تو انصاف کیسے ہوگا؟ پلی بارگین کا نظام چلتا رہے گا تو نیب خود منی لانڈرنگ کا ادارہ آج بھی ہے اور کل بھی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن بغیر سزا کے جیل میں موجود ہے، دوغلی پالیسی نہیں چلے گی، عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد گرفتاری کیا جائے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرتے ہو لیکن تحریک انصاف والوں کو نہیں پکڑتے بلکہ انہیں چھوڑتے ہو، ان سب چیزوں پر نیب کو جواب دینا ہوگا، نیب ہم سب کا احتساب کرے لیکن قانون پر عمل کرنا ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں ادارے اور پارلیمان اپنا کام کریں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی ایک ہی پارٹی کو سپورٹ کرتی ہے وہ پی پی ہی ہے، اگر دوسری سیاسی جماعتیں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بات کریں گے تو ان نکات کو سپورٹ کرتا ہوں۔

راؤ انوار سے متعلق سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کے بیان پر صدر زرداری نے وضاحت کردی تھی کہ بات راؤ انوار سے کافی دور کی ہے، پورا پاکستان جانتا ہے کہ وہ ایک آدمی نہیں تھا جو انکاؤنٹر کر رہا تھا۔

Share this:
Kim Jong Un - Vladimir Putin
Previous Post ایران اور روس شمالی کوریا سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں کیوں؟
Next Post کراچی کا موسم گرد آلود، کل سے چار روز تک ہیٹ ویو کی وارننگ
Karachi Weather

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کا پراسرار نقش: سیاسی پیغام یا دھمکی؟ تحقیقات شروع

June 16, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے “86 47” نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 15, 2026

واشنگٹن میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

واشنگٹن میں معمہ: نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کندہ، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.