geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میشا کے وکلا نے گواہوں پرجرح ہی نہیں کی جس پر 10 ہزار کا جرمانہ ہوا، وکلاعلی ظفر

May 1, 2019 0 1 min read
Ali Zafar
Share this:

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے تازہ الزامات کا جواب سامنے آ گیا۔

علی ظفر نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا تھا کہ وہ ہر زبانی اور تحریری الزام کا جواب حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ دیں گے اور کچھ ایسی چیزیں جاری کریں گے جو اس معاملے میں فیصلہ کن ثابت ہوں گی۔

اب علی ظفر کی قانونی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر آگاہ تھے کہ میشا شفیع نے محتسب کے روبرو جنسی ہراسانی کی درخواست دی ہے لیکن میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، گورنرپنجاب نے بھی اسی بنیاد پر میشا شفیع کی اپیل کو مسترد کردیا تھا۔

علی ظفر کی لیگل ٹیم کے مطابق میشا شفیع نے محتسب کے حکم کی معطلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ابھی یہ معاملہ زیر التوا ہے، عدالت نے نہ تو محتسب اور نہ ہی گورنر کے احکامات کو کالعدم قراردیا ہے، میشا شفیع کی شکایت مسترد ہونے کے بارے میں محتسب اور گورنر کے احکامات برقرار ہیں۔

لیگل ٹیم کے مطابق علی ظفر نے درست کہا ہے کہ ان کے خلاف شکایت مسترد ہوچکی ہے، جھوٹے الزامات لگانے پرمیشا شفیع کو علی ظفر نے قانونی نوٹس بھی بھجوایا، علی ظفر نے 23 جون 2018 کو میشا شفیع کے خلاف دعویٰ دائر کیا،عدالت نے میشا شفیع کو 5 جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا ہے، عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ میشا شفیع پرنٹ، الیکٹرانک یا سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف نہیں بولیں گی۔

لیگل ٹیم علی ظفر نے مزید کہا کہ نوٹسز کی میڈیا پر تشہیر کے باوجود میشا شفیع نے نوٹس وصول نہیں کیے، 13 اگست 2018 کو میشا شفیع نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پاور آف اٹارنی جمع کروایا۔

لیگل ٹیم نے مزید کہا کہ عدالت نے متعدد بارمیشا شفیع سے جواب طلب کیا، میشا شفیع کی لیگل ٹیم نے مواقع ملنے کے باوجود علی ظفرکی طرف سے پیش گواہوں پرجرح نہیں کی، جرح نہ کرنے پرعدالت نے میشا شفیع کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

علی ظفر کی لیگل ٹیم نے استفسار کیا کہ اگر یہ تاخیری حربے نہیں تو اسے کیا کہیں گے؟ لیگل ٹیم نے واضح کیا کہ یہ جواب میشا شفیع کی لیگل ٹیم کی طرف سے میڈیا پر دیے گئے جھوٹے بیانات کے جواب میں دیا جارہا ہے، علی ظفر ایسے بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میری فلم کی ریلیز سےقبل دھمکیاں دینے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی شروع ہوگئی’۔

علی ظفر نے کہا کہ ‘میری اور میری فلم کے خلاف مہم شروع کرنے والے دیگر اکاؤنٹس کی معلومات دےکر میری مدد کریں، میں نےکہا تھا میرے خلاف مہم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے چلائی جارہی تھی، ایف آئی اے کو درخواست دینے کے بعد یہ اکاؤنٹس بند ہونا شروع ہوگئے ہیں’۔

گلوکار علی ظفر نے مزید کہا کہ ہم ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی کسی معصوم شخص کے ساتھ ایسا نہ کرسکے، ہمارا عزم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علی ظفر نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے مجھ پر کیس کیا لیکن فیصلہ میرے حق میں دیا گیا، میرے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم شروع کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سے لے کر دیگر بڑی کمپنیوں کو جو مجھے کام دیتے ہیں، انہیں ٹیگ کیا جاتا ہے تاکہ میرا کیرئیر ختم ہو جائے۔

گلوکار نے مزید کہا تھا کہ اگر میشا شفیع ایک قدم بڑھائیں تو میں 10 قدم بڑھاؤں۔

اس کے جواب میں میشا شفیع نے جیو کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ’ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے معاملہ طے کرنے کی جو پیش کش کی ہے اس کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی، اگر کوئی مجھے سمجھا سکے تو اس پر بات ہو سکتی ہے۔

میشا شفیع نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہراسانی کے پہلے واقعے کے بعد علی ظفر کو معاف کر دیا تھا لیکن پھر دوسرا واقعہ دسمبر میں ہوا۔

میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام کے تقریبا ایک سال بعد پہلی بار میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی وضاحت کی ہے۔

Share this:
IMF
Previous Post پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اہم دور آج ہو گا
Next Post ورلڈکپ: عامر کو باہر کرنے سے باؤلنگ اٹیک متاثر ہوگا: وسیم اکرم
Waseem Akram

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.