geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مزدور کام پر اور افسر چھٹی پر

May 1, 2019 1 1 min read
Labor Day
Share this:

Labor Day

تحریر : مرزا رضوان

پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں سے اظہار یکجہتی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں یکم مئی کو ”مزدور ڈے”کے طور پر منایا جاتا ہے ، ہمارے سیاسی اور غیر سیاسی ”وڈیرے”اس دن سے باخوبی آشنا ہیں بھلے ہمارا مزدور طبقہ اس تاریخی دن پر بھی اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سخت گرمی کی چلچلاتی دھوپ میں روزگار کی تلاش اور اپنے بچوں کے سہانے خوابوں کو پورا کرنے کی آس لئے مارا مارا پھر رہاہوتا ہے یعنی اس دن ”مزدور” سارے کام پر ہوتے ہیں اور ”افسر”سارے چھٹی پر ۔۔۔ان سب افسران میں سارے تو خیر نہیں کچھ اس دن بھی گھر نکلتے ہیں مگر ٹھنڈے ترین کمروں میں صرف ایک آدھ گھنٹا بیٹھنے کیلئے اور اس دن کو منانے کیلئے، اس دن کی مناسبت سے کچھ تقرریں سنی اور کیں اور گھر باقی معاملات وہیں کے وہیں ، مزدوروں کے حقوق کیلئے فلک شگاف نعرے ، من گھڑت بیان بازی، بے تُکے وعدے ۔۔۔ہم مزدوروں کیلئے یہ کردیں گے تو وہ کردیں گے۔

آنیوالے بجٹ میں بہت بڑی خوشخبری رکھی گئی ہے بھلا کون یقین کرے ایسی چکنی باتوں پر پھر مزدوروں کو کیا پتہ کہ آج ان کے حقوق کیلئے پوری دنیا میں ایک ایسادن منایا جارہاہے ، ان تو بس اتنا علم ہے کہ وہ چاہے بیماری میں ہوں یا پھر کسی اور ”پرابلم”میں ، وہ تو روزانہ کی بنیاد پر کہیں ”دیہاڑی”لگے گی اور وہ کچھ کماکر لائیں گے تو پھر ہی ان کا چولہاچلے گا ورنہ شاید ”فریز ”کمروں میں سوئے ان” افسران” یاپھر ہمارے ”سیاسی لیڈروں” کو کیا علم کہ مزدور کے بچے آج پھر” بھوکھا” سو رہے ہیں۔۔۔

آج تک سمجھ نہیں سکی کہ ہمارے ہاں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بڑی بڑی تقریبات منعقد کرنے سے بچارے ”مزدور”کو کیا حاصل ہوتا ہے اور کیا اپنے بنیادی حقوق کی جنگ لڑنے والوں کو ان بلند و بانگ دعوئوں سے آج تک کیا ملاہے ، ہر سال بجٹ میں مزدور کی تنخواہ میں معمولی اضافہ جبکہ ”مزدور” کا خون نچوڑنے کیلئے آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی مہنگائی۔۔۔لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے ان لیڈران کو کب خیال آئے گا ہمارا ”مزدور”کس قدر پریشانی سے دوچار ہے اور اس کے بچے ساری زندگی مایوسیوں میں کیوں بسر کردیتے ہیں۔

کیا ”مزدور” کے بچوں کے دل ودماغ میں ان ہائی پروفول عناصر کے ”ممی ڈیڈی”بچوں کی طرح خیال اورخواہشات جنم نہیں لیتی ہونگی،کیا ان کے بچوں کے خون کا رنگ ”مزدور”کے بچے کے خون کے رنگ سے نہیں ملتا۔۔۔؟ کیا اچھی تعلیم ، اچھا ماحول اور روشن مستقبل ”مزدور”کے بچوں کے ہاتھوں کی لکیر اور دسترس میں نہیں ہوسکتا ۔۔۔؟اور پھر کیا جن محنت و مشقت کی وجہ سے اس ”وڈیرے”اور ”سیٹھ”کے گھر کو ٹھنڈے کیا ہوا ہے وہ اس” مزدور ” کی روزانہ یا ماہانہ اجرت اس کی محنت کے مطابق بروقت ادا کررہاہے اگر ”مزدور”کو اس کا حق پورا اور بروقت ادا کیا جارہاہے تو پھر حالات بدلتے نظر بھی آنے چاہیں، مگر افسو س صد افسوس کہ ایسا نہیں ہورہا اور نہ ان ”وڈیروں”اور ”سیٹھوں”کو کوئی پوچھنے والا ہے۔۔۔

ایک دن کی ان مختلف تقاریب میں مزدوروں کیلئے پیش کی جانیوالی تجاویز پر کون عمل کرے گا اور غریب و مزدور کو ان کا بنیادی حق کون دلائے گا، ہمارا مزدور طبقہ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے اور کہاں تک کا سفر کرے گا، اور کب ان کے روشن مستقبل کی نوید ابھر کر سامنے آئے گی، اور کیا ہمارے ان ”وڈیروں ”اور ”سیٹھوں ”کو احساس ہوسکتا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہمارا” مزدور ”کہاں کھڑا ہے جس کی بدولت ہم ”وڈیرے”اور ”سیٹھ ”بنے بیٹھے ہیں۔

مزدوروں کے بنیادی حقوق دینے کیلئے ٹھنڈے کمروں میں صرف ایک دن بات کرلینا ہی کافی نہیں حقیقی اور عملی خدمات کرنا ہونگی،روزبروز بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام بالخصوص”مزدور”کا جینا مزید دشوار کردیا ہے۔ اب اپنے حصے کی وسیع و عریض جائیداد اور دیگر بنک اکائونٹس میں سے کچھ نہ کچھ ہمیں ”مزدوروں ”کو بھی دینا ہوگاتاکہ ہمارا ”مزدور”اور اس کے بچے بھی ہمارے شکرگزار ہوسکیں ان کے خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکیں ۔۔۔صرف ایک دن کیلئے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے، دعا ہے اللہ رب العزت ہمارے ”وڈیروں ”اور سیٹھوں ”سمیت حکمرانوں کو مزدوروں کیلئے عملی اقدامات کرنے کی فی الفور توفیق عطا فرمائے (آمین)۔
Mirza Rizwan

تحریر : مرزا رضوان
mirzarizwan808@gmail.com

Share this:
Labor Day
Previous Post مزدور ہمارا قومی اثاثہ
Next Post بھاگ بھری
Laborr Day

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.