geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے خلاف امریکی معاشی جنگ کا آغاز لیبیا کے تیل سے ہو گا: اسرائیلی میڈیا

May 2, 2019 2 1 min read
Iran - America
Share this:

Iran - America

اسرائیلی (جیوڈیسک) ایران کے معاشی بحران اور لیبیا میں‌ جاری شورش کو الگ الگ نہیں ایک ساتھ دیکھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن کی تہران کے خلاف جاری معاشی جنگ میں لیبیا بھی اہم عنصر ہے۔

اسرائیلی ویب سائیٹ’ٹیک ڈیپکا’ کے مطابق ایران اور لیبیا کے بحرانوں کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں گذشتہ ہفتے فوجی سربراہ جنرل محمد باقری نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں آبنائے ہرمز بند کرنےمیں زیادہ دلچسپی نہیں مگر ہمارے تیل کو اس راستے سے نہ گذرنے دیا گیا تو ہم یہ گذرگاہ بند کر دیں‌ گے اور کسی دوسرے ملک کے تیل بردار جہاز بھی نہیں جانے دیں گے۔

محمد باقری کی دھمکی ایک ہفتے میں ایرانی لیڈروں کی اس طرح کی دوسری دھمکی ہے۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای،صدر حسن روحانی اور وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بھی آبنائےہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی مقرب ویب سائیٹ’ٹیک ڈیپکا’ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے آٹھ ممالک جن میں چین، جنوبی کوریا، بھارت اور جاپان جیسے بڑے ممالک شامل ہیں کو ایران سے تیل کی خریداری سےمحروم کرنے کا اعلان اہمیت کا حامل ہے۔ اس اعلان نے ایرانی قیادت کو یہ باور کرایا ہےکہ امریکا سنہ صرف ایرانی تیل کی برآمدات پرپابندیاں عاید کررہا ہے بلکہ وہ ایرانی معیشت کے گرد گھیرا مزید تنگ کررہا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ کو ملنے والی معلومات کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرے گی۔

اس حوالے سے امریکا نے ایران کے خلاف اقدامات کے لیے دو مراحل پرکا منصوبہ تیار کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایرانی تیل کی برآمدات کو جو اس وقت 1۔1 ملین بیرل یومیہ ہے کو کم کرکے نصف تک لایا جائے۔

دوسرے اور آخری مرحلے میں ایرانی تیل کی برآمدات مزید کم کرکے اسے صفر تک پہنچا دیاجائے مگر یہ سب کچھ آسانی کے ساتھ ممکن نہیں۔ اگر ایسا کرنے سےامریکا کوکچھ فائدہ ہوگا تو اس کے ساتھ امریکا کے روایتی حریف روس کو بھی فایدہ پہنچے گا۔

امریکی پابندیوں کے جواب میں ایران فوجی کارروائی پر مجبور ہوسکتا ہے۔اسی خطرےکے پیش نظر امریکا نےسینٹرل کمانڈ کےسربراہ جنرل کینتھ میکنزی کو ایران کی طرف سے کسی بھی عسکری جارحیت کا جواب دینےکے لیے مشرق وسطیٰ‌میں بھیج دیا ہے۔

امریکا کو ایران کی طرف سے دوسرا چیلنج تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پیش آسکتا ہے۔ اگر ایران بحرالاحمر کی باب المندب اورآبنائے ہرمز بندرگاہیں بند کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں‌تیل کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر تیل کی قیمت میں فی بیرل ایک ڈالر بھی بڑھتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا کے روایتی حریف روس کے خزانے میں 4 ارب ڈالر کااضافہ ہوگیا ہے۔

ایسے میں امریکا کو ان ذرائع تک پہنچنا ہوگا جو ایرانی تیل کے بجائے عالمی منڈی سے تیل کی خریداری کریں۔ اس طرح ایران کو عالمی منڈی تک رسائی سے روکا اور اس کی تیل کی برآمدات روکی جا سکیں گی۔ تیل کی قیمتوں میں اتارو چڑھائو میں عرب ممالک جن میں سعودی عرب اور امارات شامل ہیں کے ساتھ ساتھ روس بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ سعودی عرب اور امارات کی طرف سےایرانی تیل کی بندش کے بعد پیدا ہونے والی تیل کی کمی پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکا کی کوشش ہے کہ وہ لیبیا کے تیل کو بھی عالمی منڈی میں لانے کے لیے دوسرے ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر آگے بڑھے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے اب تک لیبیا میں‌جاری خانہ جنگی میں مداخلت نہیں کی۔ جہاں ایک طرف روس، مصر، امارات اور فرانس کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج اور دوسری طرف جنوب میں اقوام متحدہ اور اٹلی کی حمایت یافتہ قومی وفاق حکومت کے درمیان جنگ جاری ہے۔

امریکی حکومت کو توقع ہےکہ جنرل خلیفہ حفتر نہ صرف ملک کے مشرقی علاقے میں مرکزی آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھالے گی بلکہ وہ بحر متوسط کےساحل پر راس لانوف اور السدر کی تیل کی تنصیبات بھی اپنے قبضےمیں‌لے سکتی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کےدوران تیل کی ان دونوں تنصیبات پر قبضے کے لیے جنگ میں مزید شدت آئی ہے۔ اسی حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط اپریل کو لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر سے غیرمسبوق بات چیت کی تھی۔

Share this:
Mohammad Bin Abdul Rahman
Previous Post امریکا ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے: قطر
Next Post شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 فوجی جوان شہید
Lance Naik Ali, Lance Naik Nazir

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.