geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آفریدی کی کتاب میں میانداد، وقار، شعیب و دیگر سے متعلق انکشافات، پنڈورا بکس کھل گیا

May 3, 2019 1 1 min read
Shahid Afridi
Share this:

Shahid Afridi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نئی کتاب میں کیے گئے انکشافات نے پنڈورا بکس کھول دیا، شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جاوید میانداد نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس بھی نہیں کرنے دی، وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور اُس سے بھی بُرے کوچ تھے، باب وولمر نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جاوید میانداد مجھے پسند نہیں کرتے تھے اور بحیثیت ہیڈ کوچ انہیں وقت نہیں دیتے تھے لیکن اس کے ساتھ ہی بوم بوم نے تعریفی انداز میں یہ بھی لکھا ہے کہ جاوید میانداد صرف ایک نام نہیں ایک دور تھا جو ہمیشہ پاکستان ٹیم کی امیدوں کا مرکز رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور سابق کوچ وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان اور خوفناک کوچ قراردیتے ہوئے کہا کہ وقار یونس جب سے پاکستان ٹیم کے کوچ بنے تو اُن کی وسیم اکرم سے کشمکش رہی، وقار یونس نے ہرکام میں مداخلت کی، اسی لیے وسیم اور وقار یونس کے درمیان اختلافات رہے۔

سابق کپتان اورعالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کی تاریخ کے دو عظیم کرکٹرز جاوید میانداد اور وقار یونس کو اپنی سوانح حیات ‘گیم چینجر’ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ان کی کتاب سے نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان ٹیم کو میچ جتوانے کیلئے گیند چبائی تھی۔ شاہد آفریدی کی کتاب کے اقتباسات منظر عام پر آگئے ہیں جس میں آفریدی نے وقار یونس کو بدترین کوچ اور جاوید میانداد کو چھوٹا آدمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شعیب ملک کان کے کچے اور کپتانی کیلئے ان فٹ تھے۔

کتاب کی تقریب رونمائی ہفتے کی شام کو کراچی میں ہورہی ہے۔ 1997 میں اپنا کیریئر شروع کرنے والے شاہد آفریدی 2016 تک پاکستان کیلئے کھیلے۔

سپر اسٹار کرکٹر اپنے پورے کیریئر کے دوران مسلسل خبروں میں رہے، اپنی کتاب میں بھی انہوں نے اپنی دھواں دار بیٹنگ کی طرح کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

شاہد آفریدی تحریر کیا ہے کہ جاوید میانداد نے کوچ بن کر ہمیشہ ان کی مخالفت کی، جاوید میانداد نے 1999 میں بھارت کے خلاف چنئی ٹیسٹ سے قبل مجھے پریکٹس نہیں کرائی میں الگ ٹیم سے ھٹ کر پریکٹس کرتا رہا۔

شاہد آفریدی نے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقار یونس اوسط درجے کےکپتان تھے مگر کوچ اُس سے بھی برُے تھے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں وقار یونس سے اختلافات کے بعد شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

آفریدی نے کہا کہ جاوید میانداد کو میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت تھی، میانداد کو بڑا کھلاڑی سمجھا جاتا ہے مگر وہ چھوٹے آدمی ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ وقار یونس کی باتوں میں آگئے تھے۔ اپنے ایک اور ساتھی شعیب ملک سے متعلق آفریدی نے کہا کہ وہ کپتانی کیلئے فٹ نہیں تھے، شعیب ملک کو کپتان اور سلمان بٹ کو نائب کپتان بنانا غلط اقدام تھا، شعیب ملک کان کا کچا اور برے لوگوں سے برے مشورے لیتا تھا۔

کتاب میں آفریدی نے یہ راز بھی فاش کیا کہ پہلا ون ڈے کھیلتے وقت ان کی عمر 16 نہیں 19 برس تھی۔

آفریدی نے لکھا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ عمران خان بعض کھلاڑیوں کو پسند نہیں کرتے تھے اور عام طور پر کھلاڑیوں سے میل جول بھی نہیں بڑھاتے تھے لیکن عمران خان کسی سے کبھی ذاتی اختلاف نہیں رکھتے تھے۔

شاہد آفریدی نے آنجہانی کوچ باب وولمر کے بارے میں لکھا کہ وولمر نے ہمیشہ اُن کی حوصلہ افزائی کی، وولمر نے ہر بڑے میچ سے پہلے اُنہیں فری ہینڈ دیا، وولمر ہمیشہ اُنہیں اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی ہدایت کرتے تھے۔

شاہد آفریدی نے کتاب میں 2010 کے بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھےاسپاَٹ فکسنگ اسکينڈل کا بہت پہلے علم ہوگيا تھا میں جانتا تھا کہ کچھ کھلاڑی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ سٹے بازمظہر مجید نے فون مرمت کيلئے لندن میں ایک دکان پر دیا تھا، دُکان کا مالک میرے دوست کا دوست تھا۔

آفریدی نے مزید لکھا کہ مظہر مجید کے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے جس سے ہولناک انکشافات ہوئے۔ ٹيم انتظامیہ کوثبوت دکھائے مگر کوئی ايکشن نہ ہوا۔ میں نے یہ پیغامات وقار یونس اور منیجر یاور سعيد سے شیئر کیےتھے۔ ٹیم مینجمنٹ خوفزدہ تھی يا اسے ملک کے وقار کا خيال نہ تھا۔ یاور سعید نے یہ پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا تھا۔

آفریدی نے لکھا کہ یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی زحمت بھی نہ کی۔ عبدالرزاق نے بھی سلمان، عامر اور آصف پر شکوک کا اظہار کيا تھا۔

شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے دوران کپتانی چھوڑنے کا فيصلہ کرليا تھا، چوتھے دن سلمان بٹ سے کہا تھا کہ وہ قيادت سنبھال سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا پورے سیٹ اپ سے اعتبار اٹھ چکا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ معاملے کی فعال تحقیقات کرنے کو تیار نہ تھی۔ سلمان بٹ نے ملک کا سودا کیا اس کی اس حرکت کے بعد سلمان بٹ کو مستقبل میں قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ سلمان بٹ کو پاکستان کیلئے کھیلنے والی کسی بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔

Share this:
Woman
Previous Post اصل کامیاب اساتذہ کرام
Next Post ٹیکس آمدنی میں اضافہ، آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان
IMF

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.