geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فاطمہ جناح یونیورسٹی

May 4, 2019 1 1 min read
Fatima Jinnah University
Share this:

Fatima Jinnah University

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

اس روز فاطمہ جناح یونیورسٹی کی سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب تھی۔اس ویمن یونیورسٹی کا قیام راولپنڈی کے شیخ رشید احمد کے سر ہے۔ میں بھی ایک گریجوئیٹ بیٹی کے والد کی حیثیت سے جناح کنونشن سینٹر میں موجودہ تھا میری بیٹی ربیعہ افتخار چودھری نے بی بی اے کیا ہیس۔یہ یونیورسٹی راولپنڈی کے لوگوں کے لئے نعمت سے کم نہیں پنڈی کیا گلگت بلتساتن کشمیر اور پاکستان کے دور دراز لوگوں کی بیٹیاں یہاں ای اچھے ماحول میں رہ کر اعلی تعلیم کی ڈگریاں حاصل کرتی ہیں ڈاکتریٹ ایم فل اور گریجوایشن کرنے والی کوئی دو ہزار کے قریب بچیوں نے ڈگریاں وصول کیں۔والدین کی ایک خاصی تعداد بتا رہی تھی کہ یہ متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والوں کی بچیاں ہیں ایک جنرل خاتون بھی نظر آئیں جو وردی پہن کر اپنی بیٹی کو ڈگری لیتے ہوئے دیکھنے آئی تھیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تقریب کے مہمان خاص تھے۔بچیوں نے بڑے پیارے گائون پہنے ہوئے تھے ان کے چہروں کی خوشیاں بتا رہی تھیں کہ وہ نہ صرف خوش ہیں بلکہ ایک عزم کے ساتھ اور ولوے اور نئی فکر کے ساتھ وہ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتی ہیں ۔کسی فلاسفر نے کیا خوب کہا تھا تم اچھی مائیں دے دو قومیں خود بخود اچھی مل جائیں گی۔میں اوپر ہال کے انتہائی دائیں جانب بیٹھا سوچ رہا تھا کہ کیا پاکستان کے ادارے اچھی مائیں تیار کرنے میں مدد دے رہے ہیں؟کیا ہم ان بچیوں سے اچھی امیدیں وابستہ کر سکتے ہیں ۔میں ایک سیاسی کارکن ہوں مجھے اس بات کا تو احساس تھا کہ سڑکیں اور موٹر وے بنانے والوں سے زیادہ وہ سیاسی کارکن تاریخ میں زندہ رہے گا جس نے تعلیم کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دئے ہوں گے ۔سر سید احمد خان نے علی گڑھ یونیورسٹی بنا دی اس یونیورسٹی نے مسلمانوں کو ایک ملک دے دیا۔اگلے روز عین ایک روز پہلے اسی ہال میں وزیر اعظم نے خطاب کیا شیخ رشید کسی وجہ سے نشانہ ء تضحیک بن گئے لیکن اپنے اس عظیم کام کی وجہ سے میں ان کی تعریف کرنے سے رہ سکا کہ میری بیٹی ویمن یونیورسٹی سے ڈگری لے رہی تھی اور وہ ڈگری گورنر پنجاب چودھری سرور دے رہے تھے۔

ایک دن کے فرق سے نشانہ مزاح بننے والے شیخ کا قد بڑا ہو گیا ۔اس شہر میں میٹرو بھی ہے جس سے آج تک استفادہ نہیں کیا لیکن اس شہر میں رہتے ہوئے چار سالوں سے فائدہ اٹھایا بی بی اے کی ڈگری لینے والی میری بیٹی نے مجھے سمجھا دیا کہ با با قومیں سڑکوں سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں۔میں نے وائس چانسلر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم تعلیم سے زیادہ تربیت پر زور دیتے ہیں اس کا عملی مظاہرہ ریہرسل میں دیکھا جس بچیوں نے کسی موقع پر شور کیا تو بڑے ہی پیار سے انہیں سمجھایا کہ بچو آپ تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیجئے اس قسم کا شور شرابہ اس ادارے کی روائت نہیں ہے سٹیج کے پیچھے ایوان صدر کی تصویر تھی اس ایوان میں پاکستان کے صدر ایوب خان طویل عرصہ تک مقیم رہے اس کے بعد یحی خان بھی کچھ عرصہ رہے آج یہ ایک یونیورسٹی میں تبدیل ہو گیا ایوان صدر کی وجیہ بلڈنگ آج ہزاروں بچیوں کو ڈگریاں دینے جا رہا تھا میں نے سوچا کہ کسی نے کیا عظیم سوچ رکھی ہو گی کہ قصر صدارت کو قصر علم میں بدل دیا میں سلام پیش کرتا ہوں اس شخص کی سوچ کو اور میں وہاں بیٹھا یہ بھی سوچ رہا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اسی طرح کا عظیم فرد ہے جس نے فاطمہ جناح یونیورسٹی بنا دی۔

گورنر پنجاب اس یونیورسٹی کے چانسلر ہیں وہ بھی حسن انتظام پر مسرور ہوئے۔بچیوں کو انتہائی خوبصورت گائون دئے گئے تھے اعلی معیار کا کپڑا ٹوپیاں اس پر رومن ٹوپیوں جیسے پھمن پی ایچ ڈی ماسٹر آف فلاسفی مگریجوئٹس کے الگ رنگ ،کنونشن سینٹر کے ہال میں ایسا لگ رہا تھا کہ جنت سے حوریں زمین پر اتری ہیں اور پریاں ہیں جو ساتروں کو دھوکہ دے کر کچھ دیر اس ہال میں رکی ہیں۔میں سلام پیش کرتا ہوں منتظمین کو اور ادارے کی ہیڈ کو جن کا پتہ چلا وہ ریٹائر ہونے والی ہیں۔ایسی خواتین کو وزارت تعلیم میں ایڈوائزر رکھا جائے شفقت محمود کے پاس اس قسم کے لوگوں کی جگہ ہونی چاہئے وہ خود بھی ایک اچھت بیروکریٹ ہیں غلطی سے سیاست دان بن گئے ہیں۔وہ پی ٹی آئی میں بھی ڈی سی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔میں ان سے کہوں گا کہ وہ اس قسم کے ہیرے کو نہ جانے دے۔

ایک روز پہلے پی ٹی آئی کا یوم تاسیس تھے چودھری سرور ادھر بھی تھے بڑے پر وقار انداز سے شریک محفل رہے ایک اور گورنر بھی یوم تاسیس کی محفل میں ہاتھ میں مائیک لئے تبدیلی آئی رے گا رہے تھے۔اس خدا کے بندے سے کوئی پوچھے کہ اس منصب کے تقاضے اب وہ نہیں ہیں۔میں گورنر سرور اور عمران اسمعیل کا مقابلہ کر رہا تھا۔یقینا پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ایک باوقار گورنر ملا ہے۔چودھری صاحب سے یاد اللہ ہے ان سے پنجاب کی یونیورسٹیوں کے معیار تعلیم کی بہتری کی امیدیں کی جا سکتی ہیں ۔سندھ ایک بڑا صوبہ ہے وہاں کے گورنر کو اب سنجیدہ بننے کی ضرورت ہے پرانے دوست ہیں لیکن ہوتا یوں ہے کہ حکمرانوں کو مشورہ دینا ایک خطر ناک کھیل ہوتا ہے آپ جب مدح و سرائی کرتے ہیں جو تو آپ کے سوالوں کے جواب بھی دئے جاتے ہیں لیکن کوئی مشورہ دیں تو چپ۔ کانوکیشن کی اس یاد گار تقریب کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ فاطم جناح طرز کی ویمن یونیورسٹیاں ملک خدادا د کے لئے بہت ضروری ہیں۔جہاں قوم کی بچیاں مخلوط تعلیم کی شر انگیزیون سے بچ کر اعلی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں میرے ساتھ ربیعہ کی دوست کے ابو بھی بیٹھے تھے انہوں نے گلگت کی حالت زار بیان کی ہنزہ کے کریم آباد کے بک شاپ سیلر بھائی کا کہنا تھا ہمیں بجلی چاہئے ہمیں کالج اور یونیورسٹی کی ضرورت ہے اور پورے کریم آباد میں دو ڈاکٹر ہیں وہ بھی نہیں ملتے۔پاکستان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔جہاں محرومیاں ہوتی ہیں وہاں نفرتیں جنم لیتی ہیں۔فاطم جناح یونیورسٹی میں دورداراز سے بچیاں پڑھنے بے شک آئیں لیکن کیا یہ ممکن نہیں ہے کہ اس لیول کی ایک یونیورسٹی وہاں بنائی جائے۔

اس روز کی تقریب کی سحر سے نہیں نکل سکا ہوں ۔میں نے اردو میں جو تقریر سنی تو مجھے محسوس ہوا کہ اردو ادب سے خوبصورت الفاظ کو جوڑ کر جو مالا پروئی گئی ہے اس سے ثابت ہوا کہ اردو ابھی زندہ ہے یہ فاطمہ جناح میں تو زندہ ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیا پاکستان کے ان اسکولوں میں بھی زندہ ہے جہاں بلیوڈے فادر ڈے مادر ڈے کے نام پر لوگوں کے کھیسے کاٹے جاتے ہیں۔

اٹھارویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کر دیا ہے یہ ترمیم مجیب کے چھ نکات کی دوسری شکل ہے جہاں مرکز بیٹھا صوبوں کو دیکھ رہا ہے۔رات کو وائس آف امریکہ پر تھا وہ مدارس یک ساں نصاب تعلیم کی طرف لے جانے کی بات کر رہے تھے۔

یقینا پی ٹی آئی کا منشور یہ کہتا ہے لیکن اس ترمیم کی چند شقوں کی ترمیم کے بغیر یہ نا ممکن ہے۔ اگر صوبوں نے ہی نصاب تعلیم مرتب کرنے ہیں تو آپ ایک قوم بنانے کا خواب ترک کر دیں ۔کوئی سنگین نوعیت کا پنجابی اگر وزیر تعلیم پنجاب بن گیا تو سمجھئے راجہ رنجیت سنگھ آپ کا ہیرو ہے اور سندھ میں راجہہ داہر پھر آپ چودھری رحمت علی محمد ابن قاسم کو قومی ہیرو بنانا سمجھنا بھول جائیں۔وفاق کو اس ترمیم نے کمزور کر دیا ہے۔پی ٹی آئی اپنے منشور کے اس اہم حصے کی تکمیل نہیں کر سکتی جب تک وفاق مضبوط نہ ہو۔

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے فنکشن میں کچھ اداروں کی جانب سے پان سات ہزار کے انعامات دئے گئے ایک انعام پچاس ہزار کا تھا یہ اس شہر کے ہزاروں کھاتے پیتے لوگوں کے لئے باعث ندامت بات ہے ایک بینک کا نام لیا جا رہا تھا اس نے کوئی دس ہزار کا انعام دیا اتنے انعام تو گائوں میں کبڈی جیتنے والے کو مل جاتے ہیں یہ بینک یہ صنعت کار کاروبار حضرات کدھر ہیں یونیورسٹی میں مارکیٹنگ شعبے کو فعال کرنے کی ضورت ہے۔

میں کالم کے آخر میں یونیورسٹی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں سب کا سیکورٹی عملے کا اس ڈرائیور کا جو سالوں کو بچیوں کو بحفاظت لے جاتا رہا سب اساتذہ اور سٹاف کا شکریہ۔ایکم چیز یاد کرا دوں مجھے یہ کوفت ہمیشہ رہی کہ بچی کی فیس جمع کرانے خود فرسٹ ویمن بینک میں جانا پڑتا تھا جہاں کی طویک قطاریں تکلیف دیتی رہیں۔شکریہ فاطمہ جناح۔مبارک بیٹیوں اور مبارک ان کی مائوں کو بھی۔ایک عظیم عورت کے انم پر بنی اس یونیورسٹی کے بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سر سید پنڈی کو بھی مبارک۔سیاسی مخاصمتیں اپنی جگہ جو اچھا کام کیا ہے اس کے لئے ستائیش نہ کرنا بخیلی ہو گی۔
Engr Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
AIDS
Previous Post پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی تعداد، لمحہ فکریہ
Next Post کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.