geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

این آر او مانگنے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہے: شاہد خاقان عباسی

May 4, 2019 0 1 min read
Shahid Khaqan Abbasi
Share this:

Shahid Khaqan Abbasi

نارووال (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ہی بتائیں گے کہ کون این آر او مانگ رہا ہے اور این آر او مانگے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’ عمران خان احتساب کرو ہم تمہارا بھی احتساب کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ احتساب ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک کا سب سے بڑا ٹیکس چور عمران خان ہے، عوام کے عطیات چوری کرنے والا بھی عمران خان ہے اور ہم اس کے ثبوت دیں گے‘۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، یہ ایک جماعت ہے، اس سے پہلے بھی لوگوں نے یہ باتیں کرنے کی کوشش کی لیکن یہ خام خیالی ذہن سے نکال دیں، نوازشریف، شہبازشریف، احسن اقبال اور میرا بیانیہ ایک ہے‘۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’کھلے ذہن سے کان کھول کر سن لیں، بیانیہ یہ ہےکہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ملکی ترقی اور سالمیت کے لیے کام کریں، کوئی جھگڑا کوئی ناراضی نہیں، پاکستان کے عوام کو تکلیف ہے، اس کے لیے سب مل کر کام کریں‘۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم گیس کی قیمتوں اور معیشت کا حل دے چکے، اگر وزیراعظم نہ سننا چاہیں یہ ان کی مرضی ہے، عوام تکلیف میں ہیں، مہنگائی دگنی ہوئی ہے، ملک کی ترقی 8 ماہ میں آدھی ہوچکی ہے، اب بھی وقت ہے عمران خان سنبھل جائیں، ورنہ سیاست پیچھے رہ جائے گی اور عوام آگے ہوں گے پھر ملک میں آمریت کا خطرہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کو نکال دیا یہ ان کی کارکردگی ہے، پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے 5 سال برداشت نہیں کرسکتے، 8 ماہ میں دگنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی، یہ عمران خان، شاہ محمود اور جو چلے گئے ان سورما کا تحفہ ہے‘۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تب یہ قیمت بڑھائی جاتی ہے، آج یہ بات عوام سے خفیہ رکھی جاتی ہے جب آج سے ایک سال پہلے تیل کی قیمت 65 ڈالر پر تھی تو پیٹرول 70 روپے پر تھا لیکن آج بھی قیمت 65 ڈالر ہے آج پھر پیٹرول مہنگا کیا جارہا ہے، عمران خان اور ان کی ٹیم یہ عوام کو سمجھائیں۔

شہبازشریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’شہبازشریف واپس آئیں گے، کوئی خدشہ ہے تو ذہن سے نکال دیں، وہ دس دن پہلے گئے ہیں اور ہفتہ دس دن میں آجائیں گے‘۔

این آر او سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’عمران خان ہی بتائیں گے کون این آر او مانگ رہا ہے، این آر او جو مانگ رہا ہے اس پر بھی لعنت، اور دینے والے پر بھی لعنت، عمران خان اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ خود حقیقت بھول جاتے ہیں، آج عوام بھی پریشان ہیں کہ سچ کیا ہے‘۔

اس سے قبل نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام محبت اور امن کا پیغام ہے، انتہاپسندی اسلام کا پیغام نہیں، ہمیں انتہا پسندی کے خلاف جہاد کرنا ہے اور سب نے مل کر اسے شکست دینی ہے، پاکستان کی عوام نے انتہا پسندی کی نفی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، سیاسی لیڈر کا رویہ، زبان اور لہجہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرےگا، تفریق،گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے، ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

Share this:
Chaudhry Sarwar
Previous Post گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دیے
Next Post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا
Petrol Price

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.