geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تبدیلی سرکار سے غلامی سرکار تک کا سفر

May 13, 2019 0 1 min read
Dollar
Share this:

Dollar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے آئندہ تین برسوں کے دوران چھ بلین ڈالر قرض ملے گا۔ تجزیہ کاروں کی رائے میں پاکستان کو آئندہ بھی آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے مطابق پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 90 بلین ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملکی برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ شیخ کا مزید کہنا تھا، ’’اس لیے پاکستان آئی ایم ایف سے چھ بلین ڈالرز حاصل کرے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ تین برسوں کے دوران ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے بھی دو سے تین بلین ڈالرز حاصل کیے جائیں گے۔‘‘

اس حوالے سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز ميں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے، ’’ اس پیل آؤٹ پیکج کے ذریعے پاکستان کے روپے کی قدر کا دارومدار مارکیٹ طے کرے گی۔ لہذا روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کا امکان ہے جبکہ شرح سود میں بھی اضافہ ہو گا۔‘‘

آئی ایم ایف کے اس قرضے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بطور وزیر خزانہ کام کرنے والے مفتیٰ اسماعیل نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم 800 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کريں۔ اگلے سال ٹیکس کے ذریعے ایک ہزار ارب روپے اضافی چاہیے ہوں گے۔ لہذا بے روزگاری بڑھے گی اور مہنگائی بھی۔ معیشت کی سست روی غربت بڑھائے گی۔‘‘ مفتیٰ اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے معاہدے میں دہشت گردی کے لیے مالی مدد اور کالے دھن کو روکنے کی بھی بات کی ہے جس کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فیصلوں کو بھی مد نظر رکھے گا۔

اس پيش رفت پر صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا،’’ آئی ایم ایف پاکستان اور پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو بتا رہا ہے کہ کیا کرنا ہے، پیسہ کیسے خرچ کرنا ہے، کتنا پیسہ بچانا ہے، کون سی پالیسی کتنی دیر چلانی ہے اور پالیسی بنانی کیسے ہے، سب کچھ بک گیا ہے؟‘‘

صحافی ثنا بچہ نے لکھا،’’ آئی ایم ایف نے ہمیں اپنی شرائط پر یہ بیل آؤٹ پیکج دیا ہے۔ پیسے دینے والے نے شرائط رکھیں اور پیسے لینے والے نے قبول کر لیں۔ میں مر جاؤں گا قرضہ نہیں لوں گا کا نعرہ آپ کو ووٹ تو دلا سکتا ہے لیکن ووٹ کےبعد آپ کو دراصل نوٹ چاہیں۔ پیسہ بیانیہ نہیں آئی ایم ایف دیتا ہے۔‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شیری رحمان نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا،’’ تبدیلی سرکار سے غلامی سرکار تک کا سفر ختم ہو گیا۔ دوسری حکومتوں نے بھی آئی ایم سے قرضہ لیا لیکن کبھی معیشت پر اس طرح قبضہ نہیں کیا گیا تھا۔‘‘

آئی ایم ایف سے قرضہ لیے جانے سے متعلق پاکستانی مشیر خزانہ کا کہنا ہے، ’’تجارتی خسارہ 20 بلین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے جبکہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی گزشتہ دو برسوں کے دوران 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ لہٰذا سالانہ ادائیگیوں کا عدم توازن 12 بلین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے اور ہمارے پاس اسے پورا کرنے کے ذرائع موجود نہیں ہیں۔‘‘

Share this:
Narendra Modi
Previous Post مودی کا بیان، شرمندگی کا باعث بن گیا
Next Post اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 181 ارب روپے ڈوب گئے
Pakistan Stock Exchange

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.