geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی تنصیبات پر حوثی باغيوں کے ڈرون حملے

May 15, 2019 0 1 min read
Huthi Rebels Attack
Share this:

Huthi Rebels Attack

الریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا کے ڈرون حملوں ميں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان تنصیبات کو حوثی ملیشیا نے کم از کم سات ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ڈرون حملوں سے دو تیل پمپ کرنے والے اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا جس سے پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔ یہ دونوں پمپنگ اسٹیشن اُسی پائپ لائن پر واقع ہیں، جس کی سپلائی کو معطل کیا گیا ہے۔ خالد الفالح کے بیان میں پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

سعودی وزیر کے مطابق ڈرون حملوں کا نشانہ تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی سعودی صوبے سے گزرنے والی پائپ لائن تھی۔ سعودی تیل تنصیبات خام تیل ایکسپورٹ کرنے والی بڑے حکومتی ادارے آرامکو کے زیر کنٹرول ہیں۔ سعودی وزیر تیل خالد الفالح کے مطابق ایک مقام پر ڈرون گرنے سے آگ بھی بھڑک اٹھی۔ اس پمپنگ اسٹیشن سے خام تیل کی سپلائی ینبع کی بندرگاہ تک پہنچائی جاتی ہے۔ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔

آرامکو کے مطابق فی الحال خام تیل کی سپلائی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سپلائی کی بحالی حملے کے مقامات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کی جائے گی۔ بیان کے مطابق پائپ لائن کی مکمل مرمت کے بعد ہی سپلائی کی بحالی ممکن ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض سے سکیورٹی ادارے نے بتایا کہ دارالحکومت کے علاقے میں واقع عفیف اور دُودامی کی تیل تنصیبات کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن یہ محدود نوعیت کے حملے تھے۔

ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا۔ حوثی ملیشیا کے حملے منگل چودہ مئی کی صبح کیے گئے تھے۔ حوثی ملیشیا نے بھی نشانہ بنائی گئی سعودی تنصیبات کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی تھی۔ المصیرہ ٹیلی وژن کی رپورٹ کے مطابق سات ڈرونز کے ذریعے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملے ایسے وقت پر کیے گئے جب حوثی ملیشیا نے تین بندرگاہی شہروں صلیف، راس عیسیٰ اور حدیدہ سے اپنے جنگجوؤں کو پیچھے ہٹانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے خلیج میں تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کے سیٹلائٹ امیجز حاصل کیے ہیں۔ ان امیجز سے بھی بحری جہازوں کو نقصان پہنچانے کے مبینہ حملوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان چار بحری جہازوں میں سے دو کا تعلق سعودی عرب، ایک ناروے اور چوتھا اماراتی ہے۔ ان مبینہ حملوں کے حوالے سے ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ تمام بحری جہازوں کو ایک جیسا نقصان پہنچا ہے۔

Share this:
Ayatollah Ali Khamenei
Previous Post امریکا کے ساتھ ایران کی کوئی جنگ نہیں ہونے جا رہی : علی خامنہ ای
Next Post یورپی انتخابات اور ہم جنس پرستوں کے حقوق
European Elections

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.