geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنوبی پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس کی وبا

May 17, 2019 0 1 min read
Pakistan HIV-Test
Share this:

Pakistan HIV-Test

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے جنوبی حصے کے ایک گاؤں میں ایچ آئی وی وائرس وبا کی طرح پھیل گیا ہے۔ اس گاؤں کے کئی افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔

جنوبی پاکستانی صوبے سندھ کے شہر لاڑکانہ کے نواح میں واقع گاؤں وسایو میں ایچ آئی وی وائرس کے وبائی پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے حالانکہ یہ وائرس کسی باقاعدہ وبائی جرثومے کی طرح نہیں پھیلتا۔ اس کی وجہ ایک ڈاکٹر کی طرف سے کئی مریضوں کے لیے ایک ہی سرنج استعمال کرنا بتائی گئی ہے۔

اس وائرس کی تشخیص کے واقعات کے بعد وسایو کے باسیوں میں شدید خوف پیدا ہو چکا ہے۔ یہ مقامی باشندے اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ایچ آئی وی اسکریننگ مرکز کے باہر اپنی باری کے منتظر دکھائی دیتے ہیں۔ سندھ کے صوبائی محکمہٴ صحت نے وسایو کے تمام افراد کی مکمل اسکریننگ کے لیے اس مرکز کے پانچ کمروں میں کلینیکل ٹیسٹس کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران وہاں پولیس کی اضافی نفری بھی متعین کر دی گئی ہے تا کہ مشتعل جذبات کے حامل لوگ ہنگامی آرائی نہ کریں۔

صوبائی محکمہٴ صحت کے مطابق چار سو سے زائد افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس گاؤں میں ایچ آئی وی وائرس کی اتنی زیادہ موجودگی کے انتہائی منفی اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔ طبی طور پر یہ متاثرین مخصوص حالات میں یہ وائرس دیگر انسانوں کو بھی منتقل کر سکتے ہیں۔

حکام نے ایچ آئی وی وائرس کے اس پھیلاؤ کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ یہ المناک صورت حال ایک ڈاکٹر کی ممکنہ غفلت کے ساتھ ساتھ اُس کی دانستہ مجرمانہ ذہنیت کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔ عارضی اسکریننگ مرکز کے باہر کلینیکل ٹیسٹ کروانے والے بہت سے افراد آج جمعرات سولہ مئی کو بھی وہاں انتظار کرتے دیکھے گئے۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ وسایو کے اس عارضی ایچ آئی وی اسکریننگ مرکز میں ضروری طبی آلات اور ماہرین کی اب تک فراہمی بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ یہ صورت حال متاثرین اور ممکنہ متاثرین کے لیے مزید تشویش اور بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق براعظم ایشیا میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کے حوالے سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ مزید پریشانی کی بات یہ بھی ہے کہ وہاں مقامی آبادی اگر پہلے ہی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے تو ساتھ ہی عوام کو دستیاب اوسط طبی سہولیات بھی سرے سے ناکافی ہیں۔

Share this:
Immigrants
Previous Post سعودی عرب میں پہلی بار تارکین وطن کو مستقل رہائش کی اجازت
Next Post نائیجیریا: مسلح حملوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک، کثیر تعداد میں شدید زخمی
Nigeria Attack

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.