geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپوزیشن کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ

May 20, 2019 0 1 min read
Opposition Parties Iftar Dinner
Share this:

Opposition Parties Iftar Dinner

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں جمعیت علماء اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور پی ٹی ایم رہنما شریک ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں شرکت کی، وفد کے دیگر ارکان میں مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق شامل تھے۔

جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں افطار ڈنر میں شامل ہوا جب کہ اے این پی کے ایمل ولی خان، زاہد خان اور میاں افتخار حسین، اس کے علاوہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، حاصل بزنجو، جہانزیب جمالدینی، محسن داوڈ اور علی وزیر بھی افطار ڈنر میں شریک تھے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افطار کے بعد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

پی پی اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کی بیٹھک میں ملک کی نازک معاشی صورتحال، مہنگائی اور عوام کی مشکلات کے حل میں حکومتی عدم دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا، اپوزیشن نے نیب کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتقامی کارروائیاں قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی نے عیدالفطر کے فوری بعد حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی تجویز دی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں اور کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا نظریہ اور منشور ہے، کوئی ایک سیاسی جماعت پاکستان کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیاسی، معاشی، جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی گئی، ہم نے ایک دو چیزیں طے کی ہے جس میں سے ایک یہ کہ ایسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیوں کہ ان ملاقاتوں سے بہترین پالیسیز بناسکتے ہیں اور ملک کے عوام کے مسائل کا حل نکال سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج ہوگا اور عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نااہل حکمران جو عوام کے نمائندے نہیں، ان کے اقتدار میں آنے سے ملک ایسے گہرے سمندر میں جاپڑا ہے جس کو سنبھالنا ملک کے تمام زعماء کا فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد تمام سیاسی جماعتیں میدان میں آنے کیلئے پر عزم ہیں، مشترکہ حکمت عملی کے لیے اے پی سی ہوگی، جلد ہی تاریخوں کا فیصلہ کرلیا جائے گا جس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔

حکومت ملک چلانے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس اجلاس میں اتفاق رائے ہے کہ حکومت ملک چلانے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک داؤ پر لگ چکا ہے اور معیشت کی تباہی ابتداء ہے، کوئی بات اس نام نہاد احتساب کی نہیں کی اور یہ احتساب کے نام پر اپوزیشن سے انتقام لینے کی کوشش ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی بھی طبقہ سے پوچھیں وہ کہیں گے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، عید کے بعد اے پی سی میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حق اور سچ اور دوسری طرف جھوٹ ہے، یہ لوگ کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان لوگوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ لوگ ہی قوم کو مقروض کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کی چالوں کو سجھتے ہیں، پاکستانی عوام عمران خان اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

Share this:
Moqtada Al Sadr
Previous Post امریکا۔ایران تنازع میں عراق کو نہ گھسیٹا جائے: مقتدی الصدر
Next Post ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن ایسا ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے: سعودی عرب
Adel al-Jubeir

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.