geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ارمیلا ماٹونڈکر کا اسلام قبول کرنے سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان

May 22, 2019 0 1 min read
Urmila Matondkar
Share this:

Urmila Matondkar

نئی دہلی (جیوڈیسک) حال ہی میں سیاست میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام قبول کرتی تو فخر سے سب کو بتاتی۔

حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نےبھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سیاسی و بالی ووڈ کیریئر، اسلام قبول کرنے اور اپنے شوہر کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں گردش کرنے والے سوالوں کے کھل کر جواب دئیے۔

ارمیلا ماٹونڈکر کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ بالی ووڈ کیریئر ختم ہونے کی وجہ سے انہوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی اس حوالے سے ارمیلا نے کہا یہ بات بالکل غلط ہے، سیاست نے مجھے ایسا کچھ نہیں دیا جو پہلے میرے پاس نہیں تھا۔ یہ ٹھیک ہے کہ سیاست ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن بالی ووڈ میں بہت سے فنکار ہیں جنہوں نے سیاست میں بھی اچھا کام کیا ہے جس کی مثال اداکار سنیل دت ہیں، لیکن میں اپنی بات کروں گی میرا سیاست میں آنے کا مقصد اپنی بالی ووڈ کی امیج کو کیش کرانا نہیں تھا، میں جیتوں یاہاروں لوگوں کی اسی طرح خدمت کروں گی جس کا میں نے وعدہ کیا ہے۔

سیاست میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ہی ارمیلا ماٹونڈکر کے خلاف ہندوانتہا پسند جماعتوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پروپیگنڈہ کیا گیا کہ ارمیلا اسلام قبول کرچکی ہیں۔ ارمیلا اپنی مذہب تبدیلی کے حوالےسے کئی بار وضاحت بھی دے چکی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اس حوالے سے واضح الفاظ میں کہاجس طرح کی سیاست کی جارہی ہے میں اس کے خلاف ہوں، میں جو ہوں جیسی ہوں مجھے خود پر فخر ہے، میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندگی ہو۔

ارمیلا نے کہا میں جس انڈسٹری کا حصہ تھی وہاں دوسروں کے پیٹ پیچھے باتیں کرنا، منفی باتیں پھیلانا عام ہے لیکن میں کبھی اس چیز کا حصہ نہیں بنی، لہٰذا میرے متعلق مذہب کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔ میں ہندو ہوں اور اُس ہندوازم پر یقین کرتی ہوں جو وسیع ہے اس ہندوازم پر نہیں جو آج کل بیچاجارہا ہے۔ ارمیلا نے مزید کہا اگر میں اسلام قبول کرتی تو فخر کے ساتھ بتاتی، تاہم یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور کسی کو بھی اس چیز سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے کہ میرا مذہب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر نے 2016 میں مسلمان کشمیری ماڈل اوربزنس مین محسن اختر میر سے شادی کی تھی تاہم سیاست میں انٹری کے بعد ہندوانتہا پسند جماعتوں اوربی جے پی کی جانب سے ان کے خلاف پروپیگنڈہ کیاگیا کہ ارمیلا مسلمان ہوگئی ہیں لیکن الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے انہوں نے اپنا مذہب ہندو ازم ہی ظاہر کیا ہے۔

Share this:
Budget Deficit
Previous Post بجٹ خسارہ 1922 ارب روپے تک پہنچ گیا، وزارت خزانہ
Next Post سرفراز احمد نے ٹیم میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا
Sarfraz Ahmed

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.