geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چوٹی کے کشمیری جنگجو رہنما موسیٰ ہلاک، بھارتی پولیس

May 24, 2019 0 1 min read
Indian Police
Share this:

Indian Police

کشمیر (جیوڈیسک) بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ کشمیر کے متنازعے علاقے میں القاعدہ سے وابستہ چوٹی کے کمانڈر ذاکر موسیٰ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو اس خطے میں جاری مسلحہ تحریک کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعے کو بتایا ہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم عسکریت پسند کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کمانڈر کا نام ذاکر موسیٰ بتایا گیا ہے۔ وہ انصار غزوات الہند سے منسلک تھے۔ ان کی وابستگی عسکریت پسند گروپ بین الاقوامی جہادی تنظیم القاعدہ کے ساتھ بھی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق موسیٰ کی ہلاکت جمعرات تیئیس مئی کی شام کو ترال کے علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی۔ پچیس سالہ ذاکر موسیٰ نے حزب المجاہدین کو چھوڑ کر سن 2017 میں انصار غزوات الہند نامی عسکریت پسند گروپ کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ اس گروپ کے لیڈر بھی تھے۔ تب موسیٰ نے القاعدہ سے وابستگی کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ موسیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کشمیر میں ’اسلامک ریاست‘ کی تخلیق کی خاطر لڑ رہے ہیں۔

جمعرات کی رات جب موسیٰ کی ہلاکت کی خبر عام ہوئی تو بھارتی کشمیر میں ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران ان مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کئی اہم شہروں کے علاوہ سری نگر میں بھی کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ بھارتی حکام نے کشمیر کی وادی میں انٹر نیٹ کی سروس معطل کر دی ہے جبکہ زیادہ تر علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مظاہروں میں شدت اور پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

اعلیٰ بھارتی پولیس اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ موسیٰ ایک گھر میں اکیلے ہی تھے، جب سکیورٹی فورسز نے مخبری پر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مبینہ جنگجو کو ہتھیار پھینکنے کا کہا گیا لیکن اس نے گرینیڈ سے حملہ کر دیا اور یوں دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ اس جھڑپ کے نتیجے میں موسیٰ کی ہلاکت ہوئی۔

موسیٰ نے سن دو ہزار تیرہ میں انجینئیرنگ کی تعلیم کو چھوڑ کر کشمیر کی سب سے بڑی عسکری تنظیم ‘حزب المجاہدین‘ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ یہ تحریک کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف فعال ہے۔ بعدازاں موسیٰ ’کرشماتی‘ جنگجو رہنما برہان وانی کے گروپ کے رکن بھی بن گئے تھے۔

جنگجو کمانڈر برہان وانی سن دو ہزار سولہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں مارا گیا تھا۔ اُن کی ہلاکت پر بھارتی کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے، جو کئی ماہ تک جاری رہے تھے۔ اس دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں سو سے زیادہ کشمیری ہلاک بھی ہو گئے تھے۔

وانی کی ہلاکت پر موسیٰ نے اس گروہ کی قیادت سنبھال لی تھی تاہم سن دو ہزار سترہ میں اس تحریک سے الگ ہو گئے اور انہوں نے انصار غزوات الہند نامی ایک نئی جنگجو تنظیم کی بنیاد رکھی۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم دراصل کشمیر میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا ایک حصہ ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق موسیٰ کی ہلاکت سے کشمیر میں جاری عسکری تحریک کو بڑا نقصان پہنچے گا۔

Share this:
Indian Elections
Previous Post بھارتی انتخابات میں مودی کی واضح برتری مگر حتمی نتائج ابھی باقی
Next Post یورپی پارلیمانی الیکشن شروع، پہلے دن برطانیہ اور ہالینڈ میں
European Parliamentary Election

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.