geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران بات چیت کا خواہش مند ہوا تو میں بھی تیار ہوں : ٹرمپ

May 27, 2019 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

جاپان (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بات چیت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ موقف پیرکے روز جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ ایران بات چیت کا خواہش مند ہے۔ اگر انہوں نے خواہش کا اظہار کیا تو ہم بھی اس کے خواہش مند ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے ،،، تاہم میں ایک حقیقت جانتا ہوں کہ وزیراعظم (ایبے) کے ایرانی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ بدترین امور واقع ہوں”۔

ڈونلڈ ٹرمپ 4 روزہ سرکاری دورے پر ہفتے کے روز جاپان پہنچے تھے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرنا ہے۔

شمالی کوریا کے حوالے سے تبصرے میں ٹرمپ نے کہا کہ “امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بڑا اور متبادل احترام پایا جاتا ہے”۔ انہوں نے جاپانی وزیراعظم سے بات چیت میں کہا کہ “شمالی کوریا کے ساتھ بہت سی اچھی چیزیں ہوں گی، ہم نے بڑا فاصلہ طے کر لیا ہے”۔

اس سے قبل جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے بتایا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ شمالی کوریا، اقتصادی معاملات اور آئندہ G-20 سربراہ اجلاس کے حوالے سے بات چیت کی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ ایران کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر اس نے خطے میں موجود امریکی فورسز یا امریکا کے اتحادیوں کے حوالے سے کوئی دشمنانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز اور میزائل لانچرز بھیجے جانے کے بعد خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکا کہا کہنا ہے کہ یہ اقدام اُن معلومات کے جواب میں کیا گیا ہے جن کے مطابق ایران کی جانب سے خطرات پائے جاتے ہیں۔

گزشتہ جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ “ایران دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک ہے اور مشرق وسطی میں اس کی پالیسی خطر ناک ہے”۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ “مشرق وسطی میں تمام مسائل اور شورشوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران 14 سے زیادہ حملوں میں ملوث ہے۔

Share this:
Tax
Previous Post اگلا بجٹ؛ کھربوں کے نئے ٹیکس تجویز، تنخواہ پرٹیکس کے پرانے سلیب بحال
Next Post یورپی پارلیمنٹ کا الیکشن: حکمران اتحاد کی نشستوں میں کمی
European Parliament Election

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.