geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کی خفیہ چالیں اور پاک فوج کی حکمت عملی

May 28, 2019May 28, 2019 2 1 min read
North Waziristan – Terrorists Attack
Share this:

North Waziristan – Terrorists Attack

تحریر: محمود مولوی

شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ یقینی طورپر لمحہ فکریہ ہے، واقعے کی پوری قوم نے ہی مذمت کی ہے،آخر یہ سب کچھ ہوکیا رہاہے،آج کی تحریر میں ہم اس پر بات کرینگے۔رواں برس فروری کے آخر میں ہندوستان کو جو پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانا پڑی تھی اس کے بعد سے ہندوستان نے اپنی ان کوششوں کو مزیدتیز کردیاہے کہ کسی نہ کسی طرح سے پاکستان پر حملہ کرنے کی بجائے اس کے اندر سے حالات کو خراب کیا جائے۔26 اور27فروری کو ہندوستان کو جو تلخ تجربہ ہواہے جس میں پاکستان نے بھارتی دراندازی کے نتیجے میں بھارت کے دوجہاز مار گرائے اور ان کا ایک پائلٹ بھی گرفتار ہواتھا اس میں بھارت کو سفارتی سطح پر سخت حزیمت کا سامنا کرناپڑاتھا جس سے بھارت آج تک سخت ازیت اور کرب سے دوچار نظر آتاہے۔لہذااس عالمی شرمندگی کے بعد اب ہندوستان اپنے فوجی اور سیاسی حلقوں میں اس تصور کو آگے بڑھارہاہے کہ پاکستان سے براہ راست ٹکراؤ کی بجائے،پاکستان کے اندر خلفشار کو اس انداز میں پھیلا دیاجائے کہ کہ پاکستان کی اندرونی اور بیرونی یکجہتی اور ھم آھنگی کو نقصان پہنچے۔

اس سلسلے میں بھارت کی سوچ تو پہلے بھی اسی قسم کی تھی لیکن اب ہندوستان نے اپنے گھناؤنے ارادوں کو زیادہ منعظم کرنے کا فیصلہ کیاہواہے جس کا اندازہ مجھے انڈیا کی خفیہ ایجنسی کے ایک افسر کی ویڈیو کو دیکھ کر ہوا جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ بھارت کبھی پاکستان کا دوست نہیں بن سکتاوہ گفتگو کیا ہے اسے قائرین کی خدمت میں پیش کیئے بغیر تحریر کو مزید آگے بڑھانا درست نہیں ہوگا۔ویڈیو میں بھارتی افسر اپنی گفتگو میں کہتا ہوادکھائی دے رہاہے کہ پاکستان کو طاقت سے گرانا آسان نہیں ہوگا وہ اپنی تقریر میں پاکستان کی صلاحیتوں کااعتراف کرتاہے اور ساتھ ہی اپنے لوگوں کو ہدایات دیتاہے کہ۔آ پ کو یہ کرنا چاہیے کہ جتنے بھی سندھی ہیں بلوچی ہیں پٹھان ہیں ان کے لیے دہلی میں زمین دیکھیں سرکار پیسہ خرچ کرے، فالتو کاموں میں بھی پیسہ خرچ کرتے ہیں یہ تو اچھا کام ہے، اس ایمبیسیز بنائیں دفاتر بنائیں اور سندھی، بلوچ اور پٹھان قوم کے جو ٹاپ کے لیڈر ہیں ہر قوم کے چاہے سو ہیں یا دو سو ان کو سٹیزن شپ دیں، ان کے لیے بلڈنگز خریدیں دفاتر خریدیں، نیو یارک میں، برسلز میں، لندن میں، پیرس میں قریب پانچ یا سات ملکوں میں آفسزخریدیں، پھر بلوچ، سندھی اور پٹھان لڑکوں کو انڈیا میں بلا کر ٹریننگ دیں اور ان کو ان بیرون ممالک میں تعینات کریں ان کوتنخواہیں دیں مراعات دیں۔

او ر ان سے کہیں پاکستان کی انفارمیشن ہمیں دے، اب اس انداز میں لڑائی لڑنی ہوگی ہمیں پیسہ خرچ کرنا ہوگا، اپنی فورسز کو بھی مضبوط کریں، بلوچوں کے لیئے ایک بلڈنگ بنائیں نیو یارک میں بلوچستان ہاؤس کے نام سے، واشنگٹن میں بنائیں لندن میں بنائیں، یو کے پارلیمنٹ سے دس قدم دور بلوچوں کی بلڈنگ ہونی چاہیے، جس کے لیئے انڈیا فنڈ دے ہمارے پاس پیسہ ہے، ہمیں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ایسے کام کریں جس سے مسلسل پاکستان کو نقصان ہو، پوری دنیا میں انفارمیشن وار لڑیں، ان تمام ایمبیسیز کو انڈین ایمبیسی کے ساتھ منسلک کردیں، ایک بڑی مہم چلانی ہوگی آپ کو ہزارو ں کروڑ خرچ کرنے ہونگے، امریکہ میں اور لندن میں جو پاکستان اپنی بسیں چلار ہا ہے وہ یہی تو کر رہا ہے جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے، ان سب کے لیئے پیسہ چاہیے اور ہمارے پا س پاکستان سے زیادہ پیسہ ہے، ہمیں ایک چیک ہی تو کاٹنا ہے سو ملین ڈالر کا اور شروع کریں، سندھی نیشنلزم، بلوچ نیشنلزم اور پختون نیشنلزم اس کا نعرہ لگا دیں یہ پاکستان کی فالٹ لائنز ہیں یہ لوگ ہمیں نہیں چاہیے ہیں اپنا ملک بنا لیں سندھ الگ ملک بن جائے، لیکن ہمیں کچھ نہیں چاہے ہم نے بنگلا دیش بنایا ان سے کچھ لیا ہمیں کچھ نہیں چاہیے۔

سندھ کو الگ ملک بننا چاہیےء اور یہ کیسے بنے گا، اس کے لیے ایسا نہیں ہے کہ ہم انڈیا آرمی کو بولیں کہ حملہ کردو ان پر ایسے کچھ نہیں ہوگا یہ دھیرے ھیرے بنے گی، فالٹ لائنز ہیں پاکستان ہیں انکا ایڈوانٹیج لینے کی ضرورت ہے۔ بھارتی افسر کی یہ سوچ اور گفتگواس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ بھارت اپنی غفتگی مٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتاہے وہ کشمیر کے حصول اور پاکستان کے امن کو ثبوتاز کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتاہے،جب بھارت کے لوگ اس قسم کی سوچ رکھیں گے تو یقینی طورپر ہمیں اپنے اردگر کے ماحول پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔کیونکہ بھارت یہ جان چکاہے کہ پاکستان کی فوج سے ٹکرانا ان کے بس کی بات نہیں ہے ہندوستان کی اینٹلی جنس اور دوسرے ادارے پیسے کابے دریغ استعمال کرسکتے ہیں اور اس قسم کے پروپیگنڈے کے لیے پاکستان کی سیاسی اور معاشی فضاکو سوگوارکرسکتے ہیں،اور ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں،اس ضمن میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں موجود کچھ شدت پسند تنظیموں پر کڑی نگاہ رکھنی ہوگی جو پاکستان کی ریاست کے خلاف کام کررہی ہیں،تاکہ بلوچستان کا امن خراب ہو،کوئٹہ میں دہشت گردی بڑھے اور اس طرح پوراملک ہی افراتفری میں الجھارہے،جبکہ دشمن ملک یہ بھی چاہتاہے کہ کسی نہ کسی طرح سے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے منصوبے کو بھی متاثر کیا جائے اور اسی ضمن میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ شرپسندتنظیموں کو فنڈ مہیا کیا جاتاہے جس کا اظہار پاکستان کی میڈیا اور پاک فوج کی میڈیا کی جانب سے ہمیں بروقت آگاہی بھی ملتی رہتی ہے۔

جبکہ کلببھوشن یادیو کی مثال اس سلسلے میں دی جاسکتی ہے جبکہ ہماری فوج نے ایسے بے شمار لوگوں کو جہنم واصل کردیاہے اور بہت سی شدت پسند تنظیوں جن پر شکوک ہیں ان پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے لہذا بھارت کسی بھول میں نہ رہے کہ ہم اپنا فاع نہیں کرسکتے،دنیا تو یہ بھی جانتی ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاں افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی طالبان کی اقتصادی مدد کرتی رہتی ہیں جو کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے امن کو ثبوتاز کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں۔جبکہ ہماری فوج کی حکمت عملی میں ایک بات یہ شامل ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کیے جانے والے پروپیگنڈے پر ملکی اور غیر ملکی میڈیا پر بھرپور جواب دیاجائے اور انہیں ہر لحاظ سے عالمی میڈیا پر بے نقاب کیا جائے۔اوربھارت جس انداز میں کشمیر میں ظلم کررہاہے وہ ظلم ماضی کی نسبت اب اس لیے بھی بڑھ چکاہے کہ کشمیر میں اب آزادی کی تحریک بہت زور پکڑچکی ہے اور بھارت کے لیے اب مشکل ہوتاجارہاہے کہ وہ کشمیر پر پر امن طریقے اپنا تسلط قائم رکھ سکے اس لیے بھارت نے کشمیر میں بھی اپنی فوجی طاقت کا ستعمال بڑھادیاہے جس سے روزانہ کی بنیادپر کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے لیے افواج پاکستان بھی کسی بڑی جھڑپ کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیاردکھائی دیتی ہے جبکہ ان تمام مسائل کو روکنے کے لیے پاکستان کو بھی اپنا اینٹلی جنس ورک مزید بڑھا دینا چاہیے،پولیس اور فوج کو اپنے خفیہ اداروں کو مزید متحرک کرنا چاہیے تاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔اس کے علاوہ عام شہریوں کو بھی ہندوستان کے خفیہ عزائم سے باخبر رہتے ہوئے اپنے ارد گر کے ماحول پر نظر رکھنی چاہیے۔اس کے علاوہ فوج کا یہ فیصلہ کہ پاکستان اور ہندوستان باڈر پر باڑ لگادی جائے اس پر یقینی طورعمل ہونا چاہیے اس ضمن میں فوج کی نگرامیں کافی کام ہوچکاہے اور اب مزید بہتری کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ پاکستان اور ایران باڈر پر بھی اسی قسم کی حفاظتی باڑ لگائی جائے اگرچہ یہ کافی مہنگا کام ہے لیکن باڑ لگنے کے بعد اس کی اگرموثر نگرانی ہودشمن عناصر کو کنٹرول کرنا کافی آسا ن ہوجائے گا۔
Mahmood Moulvi

تحریر: محمود مولوی

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post جیل میں نواز شریف سے ملاقات
Next Post وارم اپ میچ: ویسٹ انڈیز نے 421 رنز بنا کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
West Indies

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.