geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوڈان میں ہلاکتوں کی تعداد سو ہو گئی، اپوزیشن

June 6, 2019 1 1 min read
Sudan Military
Share this:

Sudan Military

خرطوم (جیوڈیسک) سوڈان میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے طبی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ تشدد کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ فوجی حکومت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے جامع تحقیقات کی جائیں گی۔

خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ سوڈان میں ملکی دارالحکومت خرطوم بدھ کے دن دریائے نیل سے مزید چالیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یوں حالیہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد سو سے بڑھ گئی ہے۔ ادھر فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ وہ استحکام کی خاطر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ملکی فوج دارالحکومت خرطوم میں جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

سلامتی کونسل میں اس تشدد کے خلاف پیش کردہ ایک اعلامیے کو چین نے ویٹو کر دیا ہے۔ اس تناظر میں بیجنگ کو ماسکو کی حمایت بھی حاصل تھی۔ اس افریقی ملک میں جاری اس تشدد کے خلاف عالمی برداری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سوڈان میں بحالی جمہوریت کے لیے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد ساٹھ ہو گئی ہے۔ عید کے روز دارالحکومت خرطوم میں فوجی گاڑیاں گشت کرتی رہیں، ہوائی فائرنگ ہوتی رہی اور اکثر سڑکیں سنسان رہیں۔

اطلاعات ہیں کہ فوج کی جنجوید ملیشیا فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ سوڈان کی جنجوید ملیشیا پر دارفور کی لڑائی کے دوران بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

قبل ازیں سینٹرل کمیٹی آف سوڈانی ڈاکٹرز نے چالیس ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا۔ لیکن پچھلے دو روز سے جاری پرتشدد واقعات کی خبروں کے بعد بدھ کے روز ان کے فیس بک پیج پر اس تعداد کو بڑھا کر ساٹھ کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، خرطوم میں فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد کے ٹولے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔ لوگوں میں خوف و ہراس ہے اور وہ عید جیسے موقع پر اپنے ہی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

فوجی حکام نے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ بند کردیا ہے جبکہ خرطوم ایئرپورٹ پر کئی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

تشدد کی تازہ لہر کا آغاز پیر کو اُس وقت ہوا جب ملک کی عبوری ملٹری کونسل نے بحالی جمہوریت کے حامی مظاہرین کے ساتھ جاری مذاکرت ختم کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

سوڈان میں کئی ماہ کے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد اس سال اپریل میں فوج نے صدر عمر البشیر کا تختہ الٹ دیا اور ان کے تیس سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہوا۔

ابتدا میں فوج نے مظاہرین کو اعتماد میں لے کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا تاثر دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اقتدار سولین قیادت کو منتقل کیا جائے۔

حالیہ دنوں میں فوج اور جمہوریت حامی حلقوں کے درمیان کشیدگی، تصادم میں بدل چکی ہے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ سوڈان کے جرنیل فوجی اقتدار کو غیرآئینی اور غیر قانونی طول دینے کے لیے اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

سوڈان کی اس سول ملٹری پرتشدد لڑائی کو باقی دنیا بظاہر نظرانداز کررہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی سوڈان میں کوئی دلچسپی نہیں۔ جبکہ برطانیہ اور جرمنی نے سوڈان میں شہریوں کے خلاف فوجی طاقت کے مبینہ بے دریغ استعمال کے خلاف منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد پیش کرانا چاہی لیکن چین اور پھر روس اس کی مخالفت میں سامنے آ گئے۔

خطے کی سیاست کے تناظر میں دیکھا جائے تو سوڈان کے حاکم عمر البشیر کبھی ایران کے قریب تھے۔ لیکن بعد میں سوڈان سعودی کیمپ میں چلا گیا۔ سوڈان کی موجودہ فوجی قیادت کو اس وقت بھرپور سعودی حمایت حاصل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج سوڈان نہ صرف سعودی فوجی بلاک کا حصہ ہے بلکہ اسکے فوجی سعودی فوجیوں کے شانہ بشانہ یمن کی جنگ میں شریک ہیں۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post عہد کریں یکجا ہو کر معاشی بحران پر قابو پائیں گے: وزیراعظم
Next Post بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف
General Qamar Javaid Bajwa

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.