geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گرفتاری، تحریک اور بجٹ

June 12, 2019 0 1 min read
Budget
Share this:

Budget

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

ماہ صیام کی ایک افطاری جو بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی اس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ اے پی سی بلائی جائے گی اور حکومت وقت کے خلاف عید کے بعدایک احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دیا گیا لگتا یوں ہے کہ سب تدبیریں الٹ ہوتی دکھائی دیتی ہیں اپوزیشن کی بجائے نیب زیادہ متحرک نظر آیااور یوں لگا جیسے نیب نے ہی پکڑ دھکڑ کی تحریک شروع کر دی ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پابند سلاسل ہو چکے ہیں یہ ان کے لئے یہ کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں موصوف پہلے بھی برسوں پہ محیط جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں لمبی سزا پانے پہ ”سیاسی قیدی” اور ”مرد حر” جیسے لقبات سے نوازا گیا پی پی پی کی سیاسی تاریخ پہ نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ جیلیں اور صعوبتیں پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دیتی ہیں زرداری کی گرفتاری کے اگلے ہی روز جب حکومت وقت اپنے وزیر خزانہ کے بغیر اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جاری تھی سابق خادم اعلی کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کی گرفتاری سامنے آئی اپوزیشن رہنمائوںکی گرفتاریوں سے موسم کی گرمی کے ساتھ ساتھ سیاسست کے ایوانوں میں ایک تلاطم پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریاں درست یا غلط اس کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے اور محض الزامات کی بنیاد پہ مجرم اور چورچور کا شور مچانا مہذب افراد کا شیوہ نہیں۔

قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے آئندہ مالی سال 2019-20ء کا 8238.1ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ‘جو 2018-19کے بجٹ کے مقابلے میں 38.9فیصد زیادہ ہے ، آئندہ مالی سال 2019-20کے بجٹ میں چینی ،گھی، مشروبات ،تیل،سگریٹ ،خٹک دودھ ، پنیر ، کریم ، سیمنٹ ، سی این جی ،مہنگا کر نے ،سنگ مرمر کی صنعت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، سیمی پراسسڈ اورپکے ہوئے چکن،مٹن، بیف اورمچھلی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز جبکہ پنشن میں 10 فیصد ،ایک سے سولہ گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور سولہ سے بیس گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5فیصد اضافہ ہوگا ،21سے 22گریڈ کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی ،مزدور کی کم از کم تنخواہ 17500روپے مقرر کر دی گئی ،تنخواہ دار طبقے کیلئے بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن پر چھوٹ ختم کر کے اس کی حد چھ لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ،اس طرح پچاس ہزار روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ وصول کر نے والو ں کو ٹیکس دینا ہوگا ،ترقیاتی بجٹ کیلئے 1800 ارب سے روپے ،دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 20 ارب روپے ، داسو ہائیڈرو منصوبے اور مہمند ڈیم کے لیے 15، 15 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ 43 ارب روپے ، زرعی شعبے کے لیے 12 ارب روپے، کراچی کے 9 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 45.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے برقرار رہے گا۔

حسب روایت حکومتی حلقے نئے وفاقی بجٹ کوعوام کی امنگوں کے عین مطابق قرار دے رہے ہیں ان کا موقف کہ ہے نئے بجٹ سے نئے سفراور نئے پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کا دور دورہ ہوگا ہر سو امن شہد اور دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں گی غربت کا خاتمہ ہوجائے گا مہنگائی اور ڈالر جس کا چولی دامن کا ساتھ ہے حکومت کے کنٹرول میں ہوگا جبکہ متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے نئے بجٹ کو عوام دشمن کہہ کر مسترد کر چکی ہے ایوان اور باہر ہر جگہ نئے بجٹ کی پھرپور مخالفت کا اعلان کر چکی ہے۔

نئے بجٹ کو لفظوں کا ہیر پھیر قرار دے رہی ہیمنگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ء کے وفاقی بجٹ کی تقریر وزیر مملکت حماد اظہر نے شروع کی تو اس وقت ایوان میں اپوزیشن کے اراکین موجود نہیں تھے تاہم بعد ازاں تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان ایوان میں آئے اجلاس کے دور ان مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین تاخیر سے ایوان میں آئے تو انہوں نے آتے ہی بجٹ تقریر کی کاپیاں نہ ملنے پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا جس پر سپیکر کے کہنے پر انہیں فوری طور پر بجٹ کی کاپیاں مہیا کی گئیں۔

حکومت کے پہلے بجٹ میں اشیاء خوردو نوش پہ نئے ٹیکس لگانے سے ہوش ربا اضافے کا سوفیصد امکان ہے پاکستان کی عوام تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس کے رہ گئی نئے ٹیکسز سے رہی کسر بھی پوری کر دی جائے گی عام استعمال اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ نہیں بلکہ ذلت و رسوائی کا موجب ہوگا عوام دشمن پالیسیوں سے اپوزیشن کی جانب سے متوقع تحریک کو تقویت ملے گی جو حکومت کے لئے باعث پریشانی ہے۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Altaf Hussain
Previous Post لندن پولیس کی بانی ایم کیو ایم سے 2 گھنٹے تک تفتیش، گھر کی تلاشی مکمل
Next Post اہداف کے حصول کیلئے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں: مشیر خزانہ
Hafeez Sheikh

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.