geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کالعدم تنظیموں کی طرف سے عمران خان کے خلاف مہم

June 20, 2019 2 1 min read
Imran Khan
Share this:

 Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) کالعدم اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف مہم پر بہت سے سماجی و سیاسی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیاست کے لیے مذہب کے استعمال کو خطرناک قرار دیا ہے۔

مذہبی جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے دس جون کی رات قوم سے خطاب کے دوران اسلامی جنگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اصحابِ رسول کے حوالے سے نا مناسب الفاظ استعمال کئے۔ اس خطاب پر مفتی تقی عثمانی سمیت ملک بھر کے مذہبی رہنماوں نے تنقید کی اور عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مذہبی حلقوں نے اس مسئلے پر حکومت کے خلاف محاذ کو گرم کیا ہوا ہے۔ جعمیت علما اسلام فضل الرحمان گروپ نے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھانے کی کوشش کی لیکن اب کئی حلقے کالعدم تنظیموں کی جانب سے اس مسئلے پر ملک گیر مظاہروں کے اعلان پر تشویش کا اظہار کر رہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ ان مظاہروں کے باعث ملک میں ایک بار پھر مذہبی مسئلے پر کشیدگی پھیل سکتی ہے۔

کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان، جو اب اہلسنت و الجماعت کے نام سے سرگرم ہے، نے کل بروز منگل اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مظاہرے کرنے کا اعلان کیا۔ ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں پر حکومت کی طرف سے خاموشی نے بھی بہت سے حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ کچھ تجزیہ نگار ان مظاہروں کا تعلق مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال سے بھی جوڑ رہے ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار احسن رضا کے خیال میں پی ٹی آئی کی حکومت واضح طور پر ایران مخالف لائن نہیں لے رہی اور یہ مظاہرے حکومت پر دباو ڈالنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ احسن رضا نے بتایا، ” فرقہ وارانہ تنظیموں کے بیرون ممالک سے روابط ہیں۔ سعودی نواز مذہبی گروہ قطر کے امیر کے دورہ پاکستان پر ناراض ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے پر کھل کر ایران مخالف لائن لے۔ عمران خان نے ماضی میں کسی بھی جنگ یا تنازعہ میں پڑنے کی بھر پور مخالفت کی ہے اور اب بھی پی ٹی آئی فریق بننے سے گریز کر رہی ہے۔ اسی لئے اس پر دباو ڈالا جارہا ہے۔‘‘

نیشنل ایکشن پلان کے تحت فرقہ وارانہ تنظیموں کے خلاف حکومت اقدامات کرنے کی پابند ہے لیکن بعض تجزیہ کار ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں کوحکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار ایوب ملک کا کہنا ہے کہ پہلے بھی مذہب کے سیاسی استعمال سے ملک کی ساکھ بین الاقوامی طور پر خراب ہوئی۔ ”خادم رضوی کے دھرنے کے بعد یہ محسوس کیا جارہا تھا کہ اب ریاست مذہبی تنظیموں کو سیاست کے لئے مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات کو استعمال کرنے نہیں دے گی لیکن افسوس ہے کہ ملک کے وزیرِ اعظم کے خلاف کالعدم تنظیمیں مظاہروں کی دھمکیاں دے رہی ہیں اور عوام کےمذہبی جذبات کو بھڑکا رہی ہیں لیکن ریاست ان کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔ یہ بہت خطرناک رجحان ہے۔‘‘

تاہم ایک رائے یہ بھی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مظاہرے حکومتی کنڑول سے باہر نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ ریاستی رٹ کو چیلنج کر پائیں گے کیونکہ اس کے لئے مذہبی رہنماؤں کو سیاسی حمایت نہیں ملے گی۔ معروف تجزیہ نگار ضیا الدین کے خیال میں مذہبی تنظیموں کو اس مسئلے پر زیادہ پذیرائی نہیں ملے گی۔ ”میرے خیال میں پی پی پی اور ن لیگ اس مسئلے پر مذہبی جماعتوں کی حمایت نہیں کریں گے اور یہ جماعتیں احتجاج کر کے خاموش ہو جائیں گی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جے یو آئی ایف نے اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں شور کیا تھا لیکن پھر وہ خاموش ہو گئی۔‘‘

پاکستان میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مذہبی جماعتیں مقتدر حلقوں کے اشارے پر سرگرم ہوتی ہیں، جو انہیں مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ضیا الدین اس تاثر کوغلط قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے،”ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ اس وقت مقتدر حلقے ان مذہبی جماعتوں کے پیچھے ہوں۔ سوال یہ ہے کہ سپاہ صحابہ کہ نام ہی مذہبی ہے تو وہ اپنے بھرم کے لئے ایسے مذہبی مسئلے پر بولے گی۔‘‘

تاہم کالعدم تنظیمیں اس مسئلے کو بھر پور طاقت سے اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ جب تک عمران خان معافی نہیں مانگیں گے، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے ایک رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ہم اس مسئلے پر کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ وزیرِ اعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے اور ان کے خلاف بھر پور کارروائی ہونی چاہیے۔‘‘

اس مسئلے کو لے کر کچھ وکلا نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ کے وکیل طارق اسد ایڈوکیٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے اسلام آباد کے ایک مقامی تھانے سے رجوع کر لیا ہے۔ انہوں نے اس مسئلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”میں نے تھانے میں درخواست دے دی ہے اور میں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے بھی متعلقہ اداروں سے رابطہ کر رہا ہوں۔ میرا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے۔‘‘

اس صورتِ حال نے پی ٹی آئی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ پارٹی کے رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ مسئلہ جلد از جلد حل کرنا چاہیے۔ ”مذہب کا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال انتہائی خطرناک ہیں۔ مذہبی تنظیمیں تاک میں رہتی ہیں کہ آپ کوئی غلطی کریں اور اگر آپ کی غلطی دس فیصد ہوتی ہے تو وہ اس کو ایک سو دس فیصد بنا کر پیش کرتی ہیں۔ میرے خیال میں حکومت کوفوری طور پر یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے ورنہ کالعدم تنظیمیں ایک ایسے وقت پر سڑکوں پر ہوں گی جب ہم ایف اے ٹی ایف والوں سے بات چیت کر رہے ہوں گے۔ اس سے ملک کو شدید نقصان ہوگا۔‘‘

Share this:
Men Domestic Violence
Previous Post مردوں پر بھی گھریلو تشدد ہوتا ہے، تحفظ کے لیے حکومتی مہم
Next Post خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے، اقوام متحدہ
Jamal Khashoggi

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.