geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورلڈکپ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف شاندار فتح

June 23, 2019 1 1 min read
Pakistan vs South Africa
Share this:

 Pakistan vs South Africa

لارڈز (جیوڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی، اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانی کی امیدیں برقرار رہیں اور اسے ایونٹ کے باقی تمام میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے قومی بلے بازوں نے کمال دکھایا توبولرز بھی امیدوں پر پورا اترے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔

محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے تاہم ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ اماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اماد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے، حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی شاہین حریف بلے بازوں پر جھپٹ پڑے، پیسر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔

پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی او ر مجموعے کو 189 تک پہنچایا مگر ایک بار پھر شاداب خان نے اس خطرے کو ٹالتے ہوئے ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھا دی جب کہ اگلے ہی اوور میں جارح مزاج ڈیوڈ ملر کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا، جس کے بعد وہاب ریاض نے کرس مورس، رباڈا اور اینگنڈی کو آؤٹ کردیا، جنوبی افریقا مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 248 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے 3،3 جب کہ محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کی جیت میں 89 رنز بنا کر کلیدی کردار ادا کرنے والے حارث سہیل کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Share this:
Abiy Ahmed
Previous Post ایتھوپیا میں فوجی بغاوت، امہارا ریاست کا وزیراعظم اور اس کا مشیر ہلاک
Next Post 5 برآمدی صنعتوں پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد
Tax

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.