geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

احتسابی سراب اور مہنگائی کا عفریت

June 25, 2019 0 1 min read
Accountability
Share this:

Accountability

تحریر : یونس مسعود

جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے حکومت سرکاری خزانے کو خالی قرار دے کر اس کا ذمہ دار سابقہ حکومت کو قرار دیتی چلی آرہی ہے۔ یہ رونا بھی ہر دفعہ رویا جاتا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار پچھلے دور حکومت میں لئے گئے غیر ملکی قرضے ہیں، اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ کہہ کر پچھلی حکومت سے زیادہ قرضہ بھی لے لیا جاتا ہے۔

جب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کا قیام عمل میں آیا ہے تب سے یہ ادارہ پچھلی حکومت کے سینئر وزرا پر کرپشن کے الزامات لگا کر ان پر مختلف مقدمات بناتا ہے اور بعض اوقات گرفتار بھی کرتا ہے۔ اگر اسے عوامی دباؤ کچھ زیادہ محسوس ہو تو تھوڑی سی مدت کے لئے جیل بھی بھجوا دیتا ہے جس سے عوام خوشی کے شادیانے بجانے لگتے ہیں۔ حالانکہ جیل میں ایسے بڑے سیاست دانوں کو نوکر چاکر، میڈیا، گھر کا کھانا، ہمہ وقت متوجہ ڈاکٹر، بیڈ، صوفے، اے سی کی یخ بستہ ہوائیں اور وہ تمام سہولیات دی جاتی ہیں جن کا عام پاکستانی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جب یہ جیل کی لانڈری سے پاک و صاف ہو کر آتے ہیں تو یہ کہہ کر پاکستانیوں پر اپنا احسان جتلاتے ہیں کہ ہم نے جمہوریت کی خاطر جیلیں کاٹی ہیں۔

نیب کی چار بڑی خوبیاں ہیں، ایک یہ کہ اسے ہمیشہ اپوزیشن اراکین کی کرپشن نظر آتی ہے، حکومتی اراکین کی نہیں۔ دوسری یہ کہ یہ کسی بھی بڑے کیس کو منتقی انجام تک نہیں پہنچاتا۔ تیسری یہ کہ یہ ہمیشہ کرپشن کا پیسہ چھوٹی چھوٹی مچھلیوں سے برآمد کراتا ہے، بڑے مگرمچھوں سے نہیں۔ چوتھی یہ کہ یہ ان دنوں میں زیادہ فعال کردار ادا کرتا ہے جب حکومت پر کوئی نہ کوئی مشکل وقت آتا ہے جس کی بڑی مثال حالیہ بجٹ سے پہلے کی گرفتاریاں ہیں۔

ہمارے معاشی ماہرین کو قرض اتارنے اور ملک چلانے کے لئے صرف ایک ہی طریقہ آتا ہے، پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضوں کی بھرپور مذمت کرو، خود ان سے زیادہ قرضہ لو اور غریب عوام پر مزید ٹیکس لگا کر پہلے سے زیادہ مہنگائی کر دو۔ سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب کوئی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی سے حکومت مزید ٹیکس مانگتی ہے تو وہ اپنی مصنوعات کو اور زیادہ مہنگا بیچ کر سارا ٹیکس دوبارہ عوام سے وصول کرتی ہے، خود اپنے منافع سے ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں دیتی بلکہ جب کبھی حکومت مزید ٹیکس کا مطالبہ کرے تو اشیائے ضرورت کو حد سے زیادہ مہنگا کر کے اپنے سارے خسارے بھی بیچاری غریب عوام سے پورے کئے جاتے ہیں۔

ملکی قرضہ اتارنے کے نام پر غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر کہا جاتا ہے کہ آپ صبر کریں اور خوش ہوں کہ ملک کا قرض اتارا جا رہا ہے۔ یعنی عوام پہلے کرپٹ سیاستدانوں کے پیشہ لوٹنے پر صبر کرے پھر اس بات پر دوبارہ صبر کرے کہ سارا خسارا لٹیروں کی بجائے ان سے نکلوایا جائے۔ کیا کرپشن کا پیسہ کسی صورت میں واپس نہیں لایا جا سکتا؟ کیا وسائل سے مالا مال ایٹمی توانائی کے حامل ملک کی عوام ہر حکومت کے دور میں احتسابی ڈرامے کے نشے سے مدہوش ہو کر نئے ٹیکس اور مہنگائی کا طوفان برداشت کرے گی؟؟
Younus Masood

تحریر : یونس مسعود

Share this:
Education
Previous Post اصول نصاب سازی اور دور حاضر کا طالب علم
Next Post گلوکار سے زیادہ خود کو قوال کہلوانا پسند ہے، راحت فتح علی
Rahat Fateh Ali

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.