geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلاول نے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی پر سوال اٹھا دیا

June 26, 2019 2 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی پر سوال اٹھادیا، کہا کہ عام انتخابات میں ہوئی غلطی ضمنی الیکشن میں نہ دہرائی جائے۔

بجٹ پر بلاول نے کہا کہ اگر عوام دشمن بجٹ پاس ہوا تو سڑکوں پر نکلیں گے،گھر گھر جائیں گے، اس بار اکیلے نہیں ساری اپوزیشن ساتھ نکلے گی اور ایک ساتھ چلے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ہوئی غلطی کو ضمنی الیکشن میں نہ دہرائیں، پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی سے ادارہ متنازع ہوگا، عمران خان کو کیا ضرورت ہے کہ وہ الیکشن میں فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر تعینات کرائیں؟

انہوں نے کہا کہ فوج اہم ادارہ ہے لہٰذا ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے کیوں کہ ہر چیز میں فوج کو ڈالنے سے ان کا ادارہ متنازع ہوتا ہے، الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دیگر کئی راستے موجود ہیں۔

انہوں نے بجٹ منظوری پر احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بجٹ پاس ہوتا ہے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، گھر گھر جائیں گے اورعوام کے معاشی قتل کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بلاول کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کرے گی، اگر اے پی سی فیصلہ کرتی ہے چیئرمین سینیٹ کو جانا ہے تو انہیں جانا ہوگا، اگر فیصلہ ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کو رہنا ہے تو وہی رہیں گے۔

مسلم لیگ (ن) میں میثاق معیشت کے حوالے سے اختلاف پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ن لیگ میں میثاق معیشت پر کوئی اختلاف ہے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ بحث کے بعد جو فیصلہ ہوتا ہے اس پر سب راضی ہوں گے جو مسائل ہیں ان کا حل ایک بندے کے بس کی بات نہیں، شاید ایک دن میں ساری باتیں طے بھی نہیں ہوسکیں جس کیلئے ہمیں بار بار ملنا پڑے گا اور بار بار کوشش کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ عوام اور سندھ دشمن بجٹ ہے جس کی پی پی مخالفت کرے گی، ہم اے پی سی میں ہر مسئلے پر گفتگو کریں گے جو ظلم کیا جا رہا ہے اس کو بے نقاب کریں گے اور ایک بہترین روڈ میپ لانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی پر پیپلز پارٹی اے پی سی میں بات کرے گی اور اس پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، صوبوں کے وسائل کا شارٹ فال آرہا ہے جس کیلئے لڑتے رہیں گے، ساری اپوزیشن الیکشن سے اب تک مل کر کام کر رہی ہے، تبدیلی سرکار کے ایک سال کے بعد کی صورتحال پر لائحہ عمل بنائیں گے۔

احتساب عدالت کے نندی پور کیس کے فیصلے پر بلاول کا کہنا تھا کہ نندی پور کیس میں بابر اعوان کو انصاف ملا مگر پرویز اشرف کو نہیں ملا، نندی پور کیس کا فیصلہ واضح ہےکہ پی ٹی آئی میں آئیں یا جیل جائیں۔

پی پی چیئرمین کے مطابق افتخار چوہدری کے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تھا کہ مالی کرپشن نہیں ہوئی لیکن آج کا فیصلہ یکطرفہ ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ انصاف ہوگا، پیپلز پارٹی سیاسی اور قانونی فورم پر مقدمہ لڑے گی۔

سندھ میں ایچ آئی وی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے انسداد ایچ آئی وی کیلئے نچلی سطح تک اقدامات کیے ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جو اس اہم مسئلے پر ٹھوس اور مثبت اقدامات کررہا ہے، پنجاب اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لیکن اس کی تشہیر نہیں ہوئی، ہمیں اس بیماری پر لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

بلاول نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاق سندھ میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے ہوئے نقصان کا ازالہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں ٹِڈی فصلوں کو تباہ کر رہی ہے اور کاشتکاروں کو بچانے کیلئے وفاق کی مدد کی ضرروت ہے، یہ ٹڈی سندھ کے 6 اضلاع کو متاثر کر رہی ہے اور یہ معاملہ پورے ملک کی معیشت کو متاثر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس اہم مسئلے کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہیں، آصف زرداری نے جیل سے نکلتے ہی سب سے پہلا مسئلہ یہی اٹھایا تھا، ابھی تک بلوچستان اور سندھ میں غریب کسانوں کا بہت نقصان ہوگیا اور یہ کسان کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ہمارے مفادات پر حملہ کیا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں‌ گے: ڈونلڈ ٹرمپ
Next Post قطر کی طرف سے تین بلین ڈالرز کی مدد، تصدیق نہ ہو سکی
Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.