geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورلڈکپ 2019: پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

June 30, 2019 1 1 min read
Pakistan vs Afghanistan
Share this:

Pakistan vs Afghanistan

لیڈز (جیوڈیسک) ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے اعضاب شکن مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان کی جانب سے دیا گیا 228 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ شدید دباؤ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اس کامیابی کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگیا، سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

عماد وسیم کو دو وکٹیں لینے اور پھر ناقابل شکست 49 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کے دوران اپنے پہلے ہی اوور میں 27 کے مجموعے پر کپتان گلبدین نائب کو پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند آنے والے حشمت اللہ بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی — فوٹو: آئی سی سی
57 کے مجموعے پر اوپنر رحمت شاہ عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

شاداب خان نے 121 کے مجموعے پر جارحانہ بلے بازی کرنے والے اصغر افغان کو بولڈ کردیا، انہوں نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

اکرام علی خیل بھی 24 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد محمد نبی، نجیب اللہ زادران اور سمیع اللہ شنواری نے ٹیم کے لیے بڑی پارٹنرشپ بنانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی شاندار بولنگ کے بدولت بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی۔

افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بناسکی۔ افغانستان کے نجیب اللہ زادران اور اصغر افغان 42، 42 اور رحمت شاہ 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کے 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخرزمان پہلے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور امام الحق نے دوسری وکٹ پر 72 رنز کی شراکت بناکر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی تاہم امام الحق 36 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مجموعی اسکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم بھی 45 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور سینیئر و تجربہ کار بیسٹمین محمد حفیظ بھی مجیب الرحمان کی گیند پر حشمت اللہ شاہدی کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 142 کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل کی گری جو 27 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

مشکل وقت میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور دوسرا رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے، وہ 18 رنز بنا سکے۔

ساتویں وکٹ پر عماد وسیم اور شاداب خان نے 50 رنز کی شراکت بنائی تاہم 206 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

نویں نمبر کھیلنے کیلئے آنے والے زخمی وہاب ریاض نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

عماد وسیم اور وہاب کی جارحانہ بیٹنگ کے بدولت پاکستان نے ہدف 49.4 اووز میں حاصل کرلیا اور یوں افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گرین شرٹس کی جانب سے عماد وسیم 49 اور وہاب ریاض 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ بابر اعظم 45 اور امام الحق 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم کو میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے اور 49 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

افغانستان سے جیت کے بعد پاکستان 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔ گرین شرٹس اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 4 میں کامیابی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اب اپنا آخری میچ بنگلادیش سے لازمی جیتنا ہوگا جو جمعہ 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Share this:
Mohammad Riaz Chaudhary
Previous Post حلقہء فکروفن کی مری میں محفل شعرو سخن
Next Post میرا نے کم سینما گھروں کو فلم انڈسٹری کے بحران کیوجہ قرار دیدیا
Meera

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.