geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جہاد فی سبیل اللہ

July 3, 2019 1 1 min read
Jihad Fi Sabilillah
Share this:

Jihad Fi Sabilillah

تحریر : میر افسر امان

جہاد اسلام میں ایک مذہبی فریضہ ہے۔ بلکہ اسلام کی ساری عبادات مسلمانوں کو اس عظیم کام کے لیے تیار کرتیں ہیں جس کا نام جہاد ہے۔ صرف کلمہ پڑھ کر، نماز ادا کر کے، زکوٰة دے کر، رمضان کے روزے رکھ کر اور صاحب نصاب ہوتے ہوئے زندگی میں ایک بار حج کر کے بندہ مسلمانوں کی لسٹ میں توشمار ہو سکتا ہے مگر مومن تب بن سکتا ہے جب خلیفہ ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے جہاد فی سبیل اللہ کے حکم پر عمل کرے۔ اللہ کی زمین پر اللہ کا کلمہ بلند کرے۔ شاعر اسلام علامہ شیخ محمد اقبال نے کیا نقشہ کھینچا:۔

ہر لحظہ ہے ،مومن کی، نئی شان، نئی آن
گفتار میں ،کردار میں، اللہ کی برہان

مسلمان کو اللہ نے اپنی اس زمین پر خلیفہ بنایا ہے۔خلیفہ جیسے دنیوی حکومتیں اپنے اپنے ملک کے صوبوں میں گورنر تعینات کرتیں ہیں۔ کائنات اللہ نے بنائی ہے اور اس کو اللہ ہی چلا رہا ہے۔ کائنات پر اللہ کی مکمل حکومت ہے۔ زمین کو اللہ کی کل کائنات کا اگر ایک صوبہ تصور کریں تو یہ بات صحیح سمجھ آ سکتی ہے۔ اس فلسفہ کو ذہن میں رکھیں کہ انسان اللہ کی زمین میں اللہ کا خلیفہ(‘نمائندہ) ہے۔ اس کا کام اللہ کے قوانین کو اللہ کے بندوں پر نافذ کرنا ہے۔ کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہاہو تو ان کی مدد کے لیے اُٹھ کھڑا ہونا ہے۔ اللہ نے جہاد فی سبیل اللہ کا حکم تب دیا۔ جب کفار مکہ نے مسلمانوںپر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے گھروں سے نکال دیا۔ مسلمان مکہ سے مدینہ مسلمان ہجرت کے مدینہ چلے گئے۔

جب سے دنیا قائم ہے جہاد ہوتا رہا۔ رہتی دنیا تک جہاد ہوتا رہے گا۔ یہی کا م ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرتے رہے۔ قرآن کے مطابق پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری بنی ہیں۔ ان کے بعد کوئی نبی نے نہیں آنا۔ لہٰذایہ کام امت مسلمہ نے کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا کہ”اورتم اللہ کی راہ میں اُن لوگوں سے لڑو، جو تم سے لڑتے ہیں، مگر زیادتی نہ کرو کہ اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا(البقرة: ١٩٠) جہاد کے معنی کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی انتہائی کوشش کرنا ہے۔جنگ کے لیے تو قتال کا لفظ استعمال ہوا ہے۔مجاہد وہ ہے جو ہر وقت اللہ کے دین کو قائم رکھنے کے لیے جدوجہد کرتا رہے۔ اس جدو جہد میں جان بھی چلی جائے تو خوشی سے برداشت کر لیتا ہے۔

دوسری جگہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:آخرکیاوجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اُن بے بس مردوں، عورتوں اوربچوںکی خاطر نہ لڑو، جو کمزور پاکر دبا لیے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں، اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مدد گار پیدا کر دے۔(سورة النسائ:٧٥) کیا اب کئی ملکوں ، خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں ایسی صورت حال نہیں کہ مسلمانوں کو مار پیٹا جارہا ہے۔ان کی عورتوں کی عزتیں لوٹی جارہی ہیں۔ ان کے نوجوانوں پر پیلٹ گنیںچلا کر اندھا کیا جارہا ہے۔ ان کے مزاروں کو بارود سے اُڑایا جارہا ہے۔ ان کی زری زمینوںِ باغات اور رہائشی مکانات کو گن پائوڈر چھڑک کر جلایا اور بارود نصب کر کے اُڑایا جا رہا ہے۔ ہمارے پڑوس میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوںپر ١٩٤٧ء سے بت پرست ہندو ظلم و ستم کے پہاڑتوڑ رہے ہیں۔ کشمیر کے مسلمانوں کو اپنے مذہب پر عمل نہیں کرنے دیا جارہا۔ وہ کہتے ہیں آزادی کا مطلب کیا” لا الہ الا اللہ” ہم پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔وہ ہر سال پاکستان کے یوم آزادی کے میں شریک ہوتے ہیں۔ بھارت کے یوم آزادی پر سیاہ جھنڈے لہر کر یوم سیاہ مناتے ہیں۔ تکمیل پاکستان کی جد وجہد میںاب تک لاکھوں شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطین میں مسلمانوں کے گھروں پر یہودی نے ناجائز قبضہ کر لیا ہے۔ ان کو گھروں سے نکال دیا ہے۔وہ دنیا میں تتر بتر ہو گئے۔جو فلسطینی، فلسطین میں یہودی قابض فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان پر بمباری ، راکٹ اور ٹینکوں سے حملے کیے جاتے ہیں۔ان کی بستی غزہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔غزہ کو لوگ دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ مانتے ہیں۔ اس قید خانہ کے لیے باہر سے غذا، دوائیاں، پانی اور انسانی ضروریات کی اشیا کچھ بھی نہیں آنے دیا جارہاہے۔ جو کچھ اسرائیل کے یہودی غزہ کے قیدیوں کو دیتے ہیں اسی پر گزارہ کرنا پڑتا ہے۔ ظلم کی انتہا ہے کہ ایک دفعہ ترکی سے ایک بحری جہاز غزہ کے قیدیوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت سامان ِ ضروریات لے کر اسرائیل پہنچا۔اس جہاز میں دنیا کے انسانی حقوق کے نمائندے بھی شامل تھے۔ امریکا کی ناجائزولاد اسرائیل کے فوجیوںنے کھلے سمندر میں غیر مسلح جہاز پر حملہ کیاجس میںکچھ کو شہید ہوئے اور کچھ کو قید کر لیا گیا۔بعد میںترکی نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلوقات ختم کر دیے۔ترکی کے پریشئر پر اسرائیل نے معافی مانگی ۔اس کے علاوہ مصر ، الجزائر،برما، چیچنیا،بوسینیا ، عراق، افغانستان اورعرب بہا ر کے موقعہ پر افریقی اور وسط ایشا کے مسلمان ملکوںمیں استعمار نے دہشت گردی پھیلائی۔ مظالم کی ایک لمبی کہانی ہے جو ایک مضمون میں مکمل نہیں ہوسکتی۔

کیا حکمرانوں نے مسلمانوں پر اس ظلم و ستم ، سفاکیت اورتباہی کے متعلق کبھی تحقیق کی ہے۔ بات یہ ہے استعمارِ جدید نے سارے اسلامی ملکوں کو ایک جدید قسم کی غلامی میں چھکڑا ہوا ہے۔ کیااس موقعہ پر اسلام مسلمانوں کی کچھ رہنمائی کرتا ہے؟ جی کرتا ہے۔ مسلمانوں کو اپنی اصل کی طرف پلٹنا ہو گا۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں نے بنو امیّہ کے دور حکومت میں نناویں(٩٩) سالوں کے اندر اندر اس وقت کے موجود، دنیاکے چار براعظموں کے بڑے حصہ پر اسلامی پرچم لہرا دیا تھا۔ ان براعظموں کے مظلوم عوام پر اس وقت قیصر اور کسریٰ، یعنی روم ( مشرک عیسائی) اور مجوسیوں( آتش پرست پارسی) کی حکومتیں تھیں۔ مسلمان کی طاقت صرف اور صرف جہاد فی سبیل اللہ میں تھی۔

جہاد فی سبیل اللہ کیا ہے؟ اسلام کا وسیع مطالعہ بتاتا ہے کہ قوم ،وطن، علاقوں پر علاقعے فتح کرنے ، خزانوں حاصل کرنے کے لیے لڑائی جہاد فی سبیل اللہ نہیں۔یہ دنیا کے لیے لڑائی ہے۔بلکہ مسلمان، اللہ کا اس زمین پر خلیفہ ہونے کے ناطے مسلمانوں یااللہ کے بندوں پر کہیں بھی جب ظلم و ستم ہو رہا ہو تا ہے، ان کی آزادی ور انصاف دلانے کے لیے لڑا جائے تو وہ جہاد فی سبیل اللہ ہے۔کشمیر اور فلسطین جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعے ہی آزاد ہو سکتے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ مسلمانوں کو پھر سے پہلے والا جہادی مسلمان بنا دے۔ پھر ساری دنیا کے مسلمان جدید استعمار، چاہے وہ یہودی،عیسائی یابت پرست ہندو ہو، مکمل آزادی نصیب فرمائے گا آمین۔
Mir afsar aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Justice Mohsin Akhtar Kayani
Previous Post حکومت سے ٹی وی پر تقریر کروانی ہو تو کروا لیں، کام نہیں: جسٹس محسن اختر کیانی
Next Post انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
England vs New Zealand

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.