geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    • Europe's West Nile Season Sets Record as Virus Pushes Northیورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا بدترین سیزن، 1,715 کیسز اور 130 ہلاکتیں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی، مایا علی

July 4, 2019 2 1 min read
Maya Ali
Share this:

 Maya Ali

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انہیں اکشے کمار کی فلم میں کام کی آفر ہوئی تھی اور اس کے لیے آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی۔

مایا علی نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی فلمیں بہت پسند ہیں۔ میں لڑکپن میں کرن جوہر کی تقریباً تمام ہی فلمیں دیکھ چکی ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ میں کتنی فلمی ہوں گی۔ در حقیقت میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اداکارہ بن جاؤں گی۔ لیکن جب آپ کے نصیب میں کچھ لکھ دیا جاتا ہے تو وہ ہو کر رہتا ہے اور بلآخر وہ ہوا جس پر میں نے کبھی نظر ثانی ہی نہیں کی۔

مایا علی نے شہریار منور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’ پرے ہٹ لو‘ میں اداکاری کے حوالے سے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریار منور کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا کیوں کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فلم کا کام مکمل کرنا اتنا آسان ہوگا۔ شہریار نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور اور موقع فراہم کیا تاکہ میں اطمینان محسوس کرتے ہوئے بہترین اداکاری کرسکوں۔

مایا علی نے یہ بھی کہا کہ فلم طیفا ان ٹربل کے بعد پرے ہٹ لو میری دوسری فلم ہے لیکن میری یہ فلم پہلی فلم سے بالکل مختلف ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دونوں فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کا موقع ملا کیوں کہ طیفا ان ٹربل ایکشن کامیڈی فلم تھی جب کہ ’پرے ہٹ لو‘ جذبات سے بھرپور محبت پر مبنی فلم ہے۔

بالی ووڈ سے آفر کے حوالے سے مایا علی نے انکشاف کرتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے اکشے کمار کی فلم کے لئے آفر آئی تھی یہاں تک کہ میں آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی، سب کچھ سوچا ہوا تھا لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے میں آگے نہ جا سکی۔

مایا علی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں رنویر سنگھ کے کام کرنے کے جذبے کو بہت پسند کرتی ہوں اور اگر کبھی مجھے موقع ملا تو میں ان کے ساتھ ضرور کام کرنا پسند کروں گی لیکن جہاں تک بات ساتھ کام کرنے والے پرکشش شخص کی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ شہریار منور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔

Share this:
England vs New Zealand
Previous Post انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
Next Post آئی ایم ایف نے قرض منظور کر لیا، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز دینے کیلئے تیار
Dollars

Related Posts

Lula's Brazil Victory Breathes New Life Into Spain's Embattled Left

لولا کی جیت سے ہسپانوی بائیں بازو میں نئی جان، سانچیز کا ’عالمی ترقی پسندی کی بحالی‘ کا اعلان

October 26, 2026
Musk's AI-Generated Odyssey Ridiculed as Nolan's Epic Sails Toward Oscars

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی “اوڈیسی” سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

October 26, 2026
Houthis Target Saudi Oil Pipeline and Riyadh Airport as Yemen Conflict Escalates

حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، خطے میں کشیدگی عروج پر

October 26, 2026
Egypt Edges Toward Yemen War as Parliament Backs Military Support for Saudi Arabia

مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی منظوری دے دی

October 26, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.