geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پھر پھنس گئے

July 17, 2019 0 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

تحریر : الیاس محمد حسین

کہاوت ہے سنتاجا شرماتا جا لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ شرم سننے والے کو آتی ہے بے شرموں کونہیں جن کے شرسے عام پاکستانی مہنگائی ،بیروزگاری اور مسائل میں زندہ درگورہوگیاہے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے یہ دعویٰ کرکے پاکستان میں تھرتھلی مچادی ہے کہ خادم ِ اعلی کہلوانے والے شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے پنجاب کو دی گئی 50 کروڑ پائونڈز کی امداد میں سے کئی ملین پائونڈ رقم غبن کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ پہنچائی۔ ڈیلی میل سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ شہباز شریف نے کچھ رقم ڈی ایف آئی ڈی کے پروگرام سے چرائی اورایک برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہباز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف بھی کرلیاہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کو متاثرین کیلئے 10لاکھ پائونڈز دیئے گئے امدادی رقم سے چوری کئے گئے لاکھوں پائونڈز برمنگھم منتقل کئے گئے، برمنگھم سے پیسے شہبازشریف کے برطانوی اکائونٹس میں منتقل ہوئے۔ برطانوی اخبار نے پورا کچھ چٹھہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ 2003 ء میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پائونڈز تھے، 2018 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پائونڈز تک پہنچ گئے جبکہ رقم شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوئی۔

دوسری جانب برطانیہ نے شہباز شریف دور میں کروڑوں پائونڈز کی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیاہے سابق سیکریٹری آئی ڈی ایف ڈی کاردِ عمل تھا امداد کا منی لانڈرنگ میں استعمال ہونا تشویشناک ہے، برطانیہ اینٹی کرپشن پر سالانہ کروڑووں پائونڈز خرچ کر رہا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی رپورٹ میں جس پیسے کا ذکر ہے یہ وہی پیسہ ہے جو شہباز شریف کے خاندان نے منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجا۔ شریف خاندان کے خلاف زلزلہ اور سیلاب زدگان کے فنڈز میں غبن کا کیس پہلے ہی نیب میں زیر تفتیش ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں جس اکرم کا ذکر ہے، وہ نیب سے پلی بارگین کرچکا ہے اور اکرم نے اقبالی بیان میں فنڈز کی رقم شہباز شریف کے داماد کو دینے کا اعتراف کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز اور علی عمران اسی کیس میں مفرور ہیں، یہ کیس بیرونی قرضوں اور امداد کے کمیشن کو بھی بھیجا جائے گا۔ شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے سنگین انکشاف کے بعد (ن) لیگ کا ردعمل ہر لحاظ سے پاناما لیکس کے ردعمل جیسا ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات ہوئیں تو قوم نے سچ کو جھوٹ سے یکسر الگ ہوتے دیکھا شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی اولاد میں سے جسے شوق ہے عدالت سے رجوع کرلے، سچ سامنے آجائے گا، میرا چیلنج ہے کہ یہ بالکل ایسا نہیں کریں گے۔

شہزاد اکبر کادعویٰ ہے یہ 26 ملین ڈالر سے زیادہ منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ میں برطانوی عدالت میں ثابت کردکھاؤں گا شہباز شریف لندن میں مقدمہ تو کریںپھرمزا آئے گا جب میں مزدوروں کے نام پرفراڈ کے ذریعے بھیجی گئی ٹی ٹی عدالت میں پیش کرونگا۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بے بنیاد خبر سے ساکھ کونقصان پہنچایا گیا، پگڑیاں اچھالنے والوں کوقانون کے کٹہرے میں جواب دینا ہوگا۔ جھوٹی خبر دینے پر برطانوی اخبارکے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح مریم اورنگزیب نے اخبار کی خبر میں ذکر کردہ 2005ء سے 2012ء کی مدت پراہم سوال اٹھا دیا ہے۔ 2005ء سے2007ء تک شہبازشریف ملک بدر تھے۔ اس دوران پرویزمشرف کی حکومت تھی۔ 2008ء میں شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب بنے، وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔ ایرا وفاق کے ماتحت تھا۔ زلزلہ کشمیراور کے پی میں آیا تو پیسے پنجاب میں شہبازشریف کیسے کھا رہا تھا؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ڈیلی میل کی رپورٹ کے ردعمل میں کہنا تھا کہ ایک خاندان نے پاکستان کو بدنام کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، اس خاندان نے پاکستان کی توقیر کو بھی تار تار کیا۔ شریف خاندان کی کارستانیاں اسٹوری میں سامنے آگئی ہیں، یہ مافیا پہلے کرپشن سے پیسے بناتا ہے، پھر بلیک ملینگ کرکے اداروں کو بدنام کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ شہباز شریف انگلی ہلا ہلا کر خود کو کرپشن سے پاک بیان کرتے تھے، ووٹ کو عزت دینے والوں نے نوٹ کو عزت دو پر کام کیا اور جو امداد ایرا کو دی گئی وہ یہ خاندان خوردبرد کرگیا۔تاہم برطانوی حکومت نے اس رپورٹ پر وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ڈیلی میل نے اپنی اسٹوری کو سچ ثابت کرنے کیلئے کم ثبوت پیش کیے۔ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی (ایرا) کو اسکولوں کی تعمیر کیلئے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور ان کا آڈٹ بھی کیا گیا۔بہرحال مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان بیان بازی جاری ہے لیکن ایک بات بڑی اہم ہے برطانیہ میں خبرکے بارے بڑے سخت قوانین ہے پاکستان کی طرح کسی عام شخص کی بھی پگڑی نہیں اچھالی جا سکتی رپورٹرکو لینے کے دینے بھی پڑسکتے ہیں اس لئے اخبارات میں بڑے سوچ سمجھ کر خبریں بریک کی جاتی ہیں اور ہتک ِ عزت کافیصلہ سالوںمیں نہیں مہینوںمیں ہوتاہے اس خبرپرسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ یہ من گھڑت خبر وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر شہزاد اکبر کی ایماء پر چھاپی گئی، ہم ان دونوں کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی کرینگے لیکن یہ سنسنی خیز خبربریک کرنے والے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز اپنی خبرکی سچائی پرڈٹے ہوئے ہیں کہ میرے پاس ناقابل تردید ثبوت موجودہیں اور منی لانڈرنگ کرنے والا برطانوی شہری آفتاب محمود ۔۔ شہباز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف بھی کر چکاہے اس تناظرمیںکہاجاسکتاہے کہ مشکلات میں گھرے شہبازشریف خاندان کی دن بہ دن مشکلات بڑھ رہی ہیں اور اگر زلزلہ زدگان کی فنڈزکے حوالے سے ڈیوڈ روزکی خبر سوفیصد سچ ہوئی تو مسلم لیگ ن سے وابستہ لاکھوں کارکنوںکے دل کو دھچکا لگے گا۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Hafiz Saeed
Previous Post کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید گرفتار
Next Post عالمی عدالت انصاف نے جاسوس کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
Kulbhushan Jadhav

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.