geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

1.34 ارب روپے ٹیکس چوری کیس 2 سال سے زیر التوا ہونے کا انکشاف

July 21, 2019 0 1 min read
Tax
Share this:

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے 2 ماتحت اداروں میں تعاون کے فقدان کے باعث ایک ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کا کیس گذشتہ 2 سال سے التواکا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر نے ڈیسنٹ ٹریڈر کے مالک کاشف ضیا کی اربوں روپے کی غیر ظاہر کردہخفیہ بینکنگ ٹرانزیکشنز و غیر ظاہر کردہ سیلز کا سْراغ لگالیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشف ضیاکی جانب سے اپنی کمپنی ڈیسنٹ ٹریڈنگ کے چیف اکا ؤنٹنٹ نمعت اللہ اور حسن رضا نامی شخص کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ان سے ہونے والی ٹرانزکشنز و سیلز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جبکہ گذشتہ حکومت کی ایک اہم سیاسی شخصیت کی مداخلت پر ماتحت اداروں کے افسران کی جانب سے ڈیسنٹ ٹریڈرز نامی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری و ٹیکس فراڈ کے کیس کی تحقیقات کے 2اہم مرکزی کرداروں کو انکوائری سے نکالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹریٹ جنرل اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہور حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے مذکورہ ٹیکس چوری کے کیس کی تحقیقات مکمل کرکے 40 سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کرکے کارپوریٹ آر ٹی اولاہور کو بھجوادی ہے اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور مس نورین کے پاس اب یہ کیس ہے اور ریکوری کرنا کارپوریٹ آر ٹی او لاہور کی ذمے داری ہے۔

کارپوریٹ آر ٹی او لاہور حکام کاکہنا ہے کہ ڈیسنٹ ٹریڈنگ نے ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی طرف سے جاری کردہ آرڈر کو چیلنج کررکھا تھا اور اب چونکہ سْپریم کورٹ نے رْولنگ دی ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو آرڈر جاری کرنے کے اختیارات حاصل ہیں، اس لیے اب صرف سْپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتطار کیا جارہا ہے اور اس فیصلے کے آتے ہی ڈیسنٹ ٹریڈر سے ایک ارب 34 کرتوڑ 28 لاکھ 59 ہزار 227 روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کے کیس میں ریکوری کا پراسیس شروع کردیا جائیگا۔تاہم اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کیس کی انکوائری کے دوران ایف بی آر کے ماتحت افسران نے سابق حکومت کی ایک اہم سیاسی شخصیت کی سفارش پر اس کیس کے 2مرکزی ملزمان نعمت اللہ اور حسن رضا کے نام انکوائری سے نکال دیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب مذکورہ کیس کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں واقع ڈیسنٹ ٹریڈر نامی کمپنی کی جانب سے 6سال کے عرصہ کے دوران محض 4 لاکھ 57 ہزار 866 روپے کا سیلز ٹیکس اداکیا گیا ہے جبکہ اس کمپنی نے 2009 سے جون 2015 کے اس 6 سال کے عرصہ کے دوران اربوں روپے کی سیلز اور ٹرانکشنز کی گئی ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی کے مطابق کاشف ضیا کی کمپنی کمپنی ڈیسنٹ ٹریڈرز بی 5 اے 222 عینک محل شاہ عالم مارکیٹ مجموعی طور پر ایک ارب 34کروڑ 28لاکھ 59 ہزار 277 روپے کی سیلز ٹیکس چوری، 25 کروڑ 60 لاکھ 29 ہزار 977 روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایک کروڑ 47 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد مالیت کی اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری میں مبینہ طور پر ملوث ہے اور ڈائریکٹریٹ اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر و انویسٹی گیشن آفیسر زبیر خان کے دستخطوں سے کارپوریٹ آر ٹی او لاہور کو بھجوائی جانیوالی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کیس کی تحقیقات کے دوران 6 سال کے عرصے کے دوران اربوں روپے کی غیر ظاہر کردہ سیلز، بینک ٹرانزیکشنز و خفیہ ٹرانزیکشنز پکڑی گئی ہیں جس کے تمام تر شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں۔

اس بارے میں متعلقہ کارپوریٹ آر ٹی او حکام نے بتایا کہ وہ گذشتہ کافی عرصے سے اس کیس میں ریکوری کی کوشش کررہے ہیں مگر مذکورہ کمپنی کے مالک کاشف ضیامختلف تاخیری حربے اختیار کررہے ہیں اور مذکورہ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری کردہ آرڈر کو چیلنج کررکھا تھا اور اب چونکہ سْپریم کورٹ کی جانب سے بھی اس حوالے سے رْولنگ آچکی ہے۔

کارپوریٹ آر ٹی او حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جارہاہے جیسے ہی فیصلہ موصول ہوگا تو ریکوری پراسیس شروع کردیا جائیگا تاہم اس بارے میں ترجمان ایف بی آر حامد عتیق سرور سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔

Share this:
Kareena Kapoor - Saif Ali Khan
Previous Post سیف علی خان خوش قسمت ہیں کہ کرینہ ان کی بیوی ہیں، سدھارتھ ملہوترا
Next Post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لندن کے میئر صادق خان سے ‘ٹھٹھا!
Donald Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.