geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکا، 63 افراد ہلاک، 182 زخمی

August 18, 2019August 18, 2019 1 1 min read
Kabul Marriage Ceremony Suicide Blast
Share this:

Kabul Marriage Ceremony Suicide Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ کی شب شادی کی ایک تقریب میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تریسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ماتم کدہ میں تبدیل ہونے والی شادی میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شریک تھے۔

افغان طالبان نے کابل شہر کے مغرب میں واقع دبئی سٹی شادی ہال میں ہونے والے اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ کسی اور جنگجو گروپ نے بھی اب تک اس تباہ کن بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ماضی میں طالبان اور داعش سے وابستہ گروپ کابل میں اس طرح کے تباہ کن بم حملے کرتے رہے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حملہ آور بمبار نے شادی کے شرکاء کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

بم دھماکے میں زندہ بچ جانے والے ایک براتی احمد عمید نے بتایا ہے کہ ’’یہ ان کے والد کے چچا زاد کی شادی کی تقریب تھی اور اس میں قریباً بارہ سو مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ وہ دلھا کے ساتھ ایک اور کمرے میں تھے۔جب دھماکا ہوا تو ہال میں ہر طرف لوگ زخمی حالت میں خون میں لت پت نظر آرہے تھے اور کسی کا کچھ پتا نہیں چل رہا تھا کہ وہ کہاں ہے۔‘‘

عمید نے مزید بتایا ہے کہ بم دھماکے کے بعد ایک مقامی اسپتال کے باہر بہت سی لاشیں اور زخمی پڑے تھے۔انھیں شادی ہال سے وہاں منتقل کیا گیا تھا۔

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدق صدیقی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’وہ کابل میں ایک شادی ہال کے اندر خودکش بم حملے کی خبر سن کر ٹوٹ کر رہ گئے ہیں۔یہ ہمارے عوام کے خلاف ایک سنگین جُرم ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک انسان کو تربیت دی جائے اور اسے یہ کہا جائے کہ جاؤ اور ایک شادی کی تقریب میں خودکو دھماکے سے اڑا دو‘‘۔

Share this:
Israeli Combat Helicopters Bombing
Previous Post شمالی غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی متعدد اہداف پر بمباری
Next Post کسی ڈیل کے بغیر بریگزٹ پر برطانیہ کو خوراک، ایندھن اور ادویہ کی قلّت کا سامنا کرنا پڑے گا
Boris Johnson

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.