geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی سرکار کشمیر کی سچائی چھپا رہی ہے: بھارتی اپوزیشن کا الزام

August 25, 2019 1 1 min read
Rahul Gandhi
Share this:

Rahul Gandhi

سری نگر (اصل میڈیا ڈیسک) راہل گاندھی کی قیادت میں بھارتی اپوزیشن کے وفد کو سری نگر ہوائی اڈے سے زبردستی واپس دہلی بھیج دیا گیا۔ بھارتی حکام نے ساتھ جانے والے صحافیوں کو مارا پیٹا اور کوریج کرنے سے منع کیا۔

آٹھ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پر مشتمل یہ وفد ہفتے کی دوپہر سری نگر پہنچا لیکن اسے چند منٹوں کے بعد ہوائی اڈے سے ہی زبردستی دہلی واپس روانہ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی سیکورٹی فورسیز نے وفد کے ہمراہ جانے والی میڈیا ٹیم کو وفد سے الگ کرکے ان پر تشدد کیا۔

وفد میں شامل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر، سینئر کانگریسی رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے حکومت کے رویے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ”ایک طرف تو حکومت دعوی کررہیٰ ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں دوسری طرف کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اگر حالات معمول پر ہیں تو سیاسی رہنماوں کو نظر بند کیوں رکھا گیا ہے؟“

آزاد نے اس سے پہلے بھی جموں جانے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں جموں ہوائی اڈے سے ہی واپس لوٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا، ”بیس دن ہونے والے ہیں، بیس دن سے ہمیں صورت حال کے بارے میں کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ حالات معمول پر ہیں لیکن وہ ہمیں جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ہے؟ کیا یہ حکومتی دعوی میں تضاد نہیں؟‘‘

وفد میں شامل سابق وفاقی وزیر شرد یادو نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا، ”جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے کیا ہم بھارت کے کسی حصے میں جا نہیں سکتے؟“ بائیں بازو کی جماعت کے رہنما سیتا رام یچوری کا کہنا تھا، ”جموں و کشمیر کے گورنر نے خود ہی اپوزیشن لیڈروں سے درخواست کی تھی کہ وہ آئیں اور کشمیر کے حالات دیکھیں۔ ہم تو ان کی دعوت کا احترام کرتے ہوئے وہاں گئے تھے۔“

ممبر پارلیمان ڈی راجہ نے کہا، ”حکومت سچائی چھپا رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لئے بغیر ہمیں اس لئے واپس کیا گیا کیوں کہ حالات معمول پر نہیں ہیں۔“ وفد کے ایک اور رکن مجید میمن کا کہنا تھا، ”ہمار ا مقصد کسی طرح کی گڑبڑ پھیلانا نہیں تھا۔ ہم حکومت کی مخالفت کرنے نہیں گئے تھے۔ ہم تو وہاں حکومت کی مدد کرنے گئے تھے کہ ہم بھی مشورہ دے سکیں کہ وہاں کیا کیا جانا چاہئے۔‘‘

اپوزیشن اراکین جب دہلی سے سری نگر روانہ ہورہے تھے اسی وقت یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ انہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ”اپوزیشن لیڈران کشمیر نہ آئیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ان کے آنے سے لوگوں کو پریشانی ہوگی۔ سینئر رہنماوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن وقانون برقرار رکھنے اور نقصان کو روکنے کے کام کو ترجیح دی جائے گی۔‘‘

اس دوران اپوزیشن وفد کے سری نگر ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد وہاں ہنگامی اور افراتفری کی صورت پیدا ہوگئی۔ وفد کے ساتھ دہلی سے گئے میڈیا ٹیم کو اپوزیشن لیڈروں سے الگ تھلگ کردیا گیا اور پولیس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ میڈیا ٹیم میں شامل نیوز چینل’آج تک‘ کی صحافی موسمی سنگھ کا کہنا تھا، ”ہمارے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔۔ مجھ پر خواتین پولیس اہلکار وں نے حملہ کردیااور مجھے مارنا شروع کردیا۔“ ایک اور صحافی اشوک سنگھل کا کہنا تھا، ”میڈیا کووفد کے اراکین کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سب کو دھکے مار کر باہر نکال دیا گیا۔ ہم سے کہا گیا کہ اس کی کوریج نہ کریں۔،،

مودی حکومت کی جانب سے پانچ اگست کوجموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردینے کے اعلان کے بعد سے وہاں کے بارے میں خبریں نہیں مل پارہی ہیں۔ ٹیلی فون، موبائل‘ انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی ذرائع تقریباً بند ہیں اور بیشتر علاقوں میں حکم امتناعی نافذ ہے۔کشمیر کی اس تشویش ناک صورت حال کے حوالے سے جب اپوزیشن نے نکتہ چینی کی تو ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے راہل گاندھی کووادی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ راہل گاندھی خود یہاں آکر حالات دیکھ لیں۔ گورنر ملک نے بعد میں ایک بیان میں اپوزیشن پر اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کے دورے سے مسائل پیدا ہوں گے۔

Share this:
Yemen
Previous Post حوثی ملیشیا کی لوٹ مار، 37 یمنی کمپنیوں کے 50 ارب ریال غصب
Next Post امارات نے مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا
Narendra Modi

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.