geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے: بلاول کا الزام

August 26, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto Zardari
Share this:

Bilawal Bhutto Zardari

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات فراہم نہ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو کوئی سزا نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنے مخالفین کو بغیر سزا کے قید کر رکھا ہے، نیازی فاشسٹ ہے جو میڈیا اور جمہوریت پر حملہ کر رہا ہے، نیازی مخالفین کی خواتین کوبھی گرفتار کر رہا ہے، عمران کی بھول ہے انہیں اندازہ نہیں کہ پیپلز پارٹی ہر آمر سے ٹکرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے یہ سب ماضی میں بھی دیکھا ہے، آصف زرداری کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کی تجویز پر عمل نہیں ہورہا، حکومت وقت زرداری کو میڈیکل سہولت نہ دے کر اور اپنے ہی ڈاکٹرز کی تجاویز نہ مان کر زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہم اس پر عدالت جائیں گے، اگر ڈاکٹرز کی تجاویز پر عمل نہیں ہوتا اور جو لوگ اس پر عمل نہیں ہونے دے رہے، اگر زرداری کی صحت کو کچھ ہوا تو یہی نامزد لوگ قصور وار ہوں گے‘۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’فریال تالپور اسپتال میں موجود تھیں، انہیں رات غیر قانونی طریقے سے جیل لایا گیا، اب ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جارہے ہیں، نیازی نہ صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں بلکہ خواتین کو نشانہ بنارہے ہیں، ہماری ثقافت اور دین ہمیں خواتین کا احترام سکھاتا ہے، عمران نے چادر اور چار دیوار کو بھی پامال کردیا ہے‘۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ’عمران نیازی اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ ایسی حرکتیں کرکے سوچ رہے ہیں کہ وہ ہمیں توڑ دیں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے، ہم نے اس ملک کو نسلیں دی ہیں، ہم اس کٹھ پتلی کے دباؤ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہر فورم پر نیازی کو بے نقاب کریں گے‘۔

ان کا کہنا تھاکہ ’سب کچھ ماضی میں برداشت کیا، جو ظلم یہ عوام کے ساتھ کررہے ہیں ہم یہ برداشت نہیں کریں گے، ہر محاذ پر ان سے لڑیں گے، ان کا ہر نعرہ جھوٹا اور ہر وعدہ جھوٹا ہے، ہر بات پر یوٹرن لے لیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ مخالفین کو جیل میں رکھ دیا تو وہ کرپشن کا مقابلہ کررہے ہیں، وہ اس پر عوام کو بے وقوف بناسکتے ہیں، سب کچھ ایک تماشہ ہے، عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، ان کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں خاموش نہیں بیٹھ سکتا، کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، پی پی کسی بھی پریشر میں نہیں آئے گی، اس کٹھ پتلی کے ہتھکنڈوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے‘۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post کشمیر پالیسی کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے، وزیراعظم
Next Post پاکستان میں پرفارمنس، سلمان خان نے میکا سنگھ کے ساتھ امریکی کنسرٹ منسوخ کر دیا
Mika Singh - Salman Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.