geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سارے مسائل کا حل اسٹیٹ بینک کے پاس نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

September 9, 2019September 9, 2019 0 1 min read
Reza Baqir
Share this:

Reza Baqir

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ سارے مسائل کا حل سٹیٹ بنک کے پاس نہیں ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معیشت میں استحکام لانا ہماری ترجیح ہے۔ ایکسپورٹ میں 10سے 20فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کی پائیدار ترقی نجی شعبہ کی گروتھ سے ہی ممکن ہے۔جب تک نجی شعبہ کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور کاروبار نہیں بڑھے گا اس وقت تک پائیدار ترقی نہیں ہو سکتی، پبلک سیکٹر سے اگر نجی شعبہ کو کوئی مسئلہ ہو تو ان رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور میں ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار کی سربراہی میں کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نجی شعبہ کا کاروبار بڑھے،منافع بڑھے اور روزگار میں بھی اضافہ ہو۔ نجی شعبہ کو اصول وضوابط کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ مقابلہ کے رجحان کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے، اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔(Inflation) افراط زرکو کنٹرول کرنا سٹیٹ بنک آف پاکستان کا کام ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ سسٹم میں لایا گیا ہے جو پہلے فکس تھا۔ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی کو بناتے وقت سپلائی اور ڈیمانڈ کا خیال رکھا جاتا ہے۔گزشتہ سالوں میں جب بھی تجارتی خسارہ بڑھا،ایکسچینج ریٹ کو ایڈجسٹ نہیں کیا گیا بلکہIntervention کی گئی جس سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا، ادھار کی قسطوں کو پورا کرنے کیلئے ڈالر موجود نہیں تھے۔ جب خزانہ ختم ہوتا ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے،کاروبار ختم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار میں پائیدار گروتھ لانا ہماری ترجیح ہے۔6ماہ سے پہلے کی صورتحال سے اب حالات بہتر ہیں۔ ریفارمز لائے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی وجہ سے غلط چیزیں نہیں ہوتیں۔ سارے مسائل کا حل سٹیٹ بنک کے پاس نہیں ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ایکسپورٹ اور ایس ایم ای سے متعلق پالیسی لا سکتے ہیں، کاروباری برادری کواگر بینکوں کی وجہ سے کوئی بھی دقت ہے، سٹیٹ بنک ان کو حل کرے گا۔ دستاویزی معیشت ہماری ترجیح ہے۔ اس موقع پر سٹیٹ بنک کی ایس ایم ای،مانیٹری پالیسی،شرح سود،نجی سرمایہ کاری کے حوالے سے کاروباری برادری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Share this:
Lady Constable Faiza Nawaz
Previous Post وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی پولیس کانسٹیبل نے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
Next Post دورہ پاکستان؛ سری لنکن سینئرز نے کورا جواب دے دیا
Sri Lanka Team

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.