geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی بڑی غیر ملکی کمپنی بند ہونے کا خدشہ

September 23, 2019 0 1 min read
Toyota
Share this:

Toyota

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان آٹوموبیل انڈسٹری سنگین بحران کی لپیٹ میں آ گئی ہے، ملک کے بڑے بڑے کار مینوفیکچرنگ پلانٹس نے جزوی بندش کا آغاز کر دیا ہے۔

اگر حکومت نے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے تو قومی آٹوموبیل انڈسٹریل مکمل طور پر بند ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

موجودہ اعدادو شمار کے مطابق ’ہنڈا‘ ٹویوٹا اور ان کے وینڈرز نے کم و بیش 5ہزار کے لگ بھگ ملازمین کو فارغ کیا ہے جبکہ تجارتی بینکوں نے پاکستان بھر میں کار فنانسنگ کا اسٹاف فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کم و بیش ڈھائی ہزار کار فنانسنگ اسٹاف فارغ کر دیا گیا ہے یا کیا جا رہا ہے۔

آٹوموبیل انڈسٹری کے ملکی پلانٹ بند ہونے کی صورت میں مزید ہزاروں خاندان بیروزگاری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

’ہنڈا‘ ٹویوٹا وغیرہ نے اپنی پروڈکشن 40 سے 60 فیصد کے لگ بھگ کم کر دی ہے، ہنڈا کار مینوفیکچررز پلانٹ اور ٹویوٹا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کے پاس بالترتیب 3 ہزار اور 5 ہزار کے لگ بھگ تیار گاڑیاں کھڑی ہیں‘ دونوں جاپانی کار ساز اداروں کی یومیہ پیداواری صلاحیت 212گاڑیاں ہیں مگر ملک میں کاروں کی فروخت میں تاریخی کمی کی وجہ سے ہنڈا اور ٹویوٹا میں کم و بیش 50 سے 60 فیصد کاروں کا مینوفیکچر کرنا بند کر دیا ہے۔

اعلیٰ سطح دارالحکومت ذرائع کے مطابق کاروں کی فروخت کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کی قیمتیں آسمان تک پہنچ جانا ہے۔

اگرچہ جو کار پہلے 25 ہزار ڈالرز کی تھی آج بھی 25 ہزار ڈالر کی ہی ہے مگر پہلے وہ پاکستانی کرنسی میں 27لاکھ کی مل جاتی تھی مگر اب اس کی 40 لاکھ روپے تک چلی گئی ہے۔

اس سے پاکستانی خریداروں کی قوت خرید تیزی سے کم ہونے لگی ہے۔

آٹوموبیل انڈسٹری ان کے ٹرپل ڈیلروں کا تخمینہ ہے کہ آٹوموبیل انڈسٹری کا بحران 31دسمبر 2019ء تک ختم نہ ہو پائے گا بلکہ یہ 2020ء میں بھی جاری رہے گا اور 2021ء میں بھی جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ نہ ڈالر کی قیمت 157روپے سے کم ہو کر 100سوا سو پر واپس آئے گی نہ ہی KIBOR(کائبر) کا ریٹ 13اعشاریہ 25 فیصد سے کم ہو کر پچھلے سالوں کی طرح 5 سے 7 فیصد تک نیچے آ سکے گا۔

اس لیے کار کی قیمت اور انٹرسٹ بڑھنے کی وجہ سے کاروں کی فروخت مزید کم ہو گی۔

پہلے جس پاکستانی کے پاس 5 یا 10 لاکھ روپے ہوتے تھے تو وہ بینکوں سے لیز پر گاڑی لے لیا کرتے تھے‘ اور انہیں موجودہ 22فیصد سود کی بجائے بہت کم شرح سود ادا کرنا ہوتی تھی۔

اب نئی موٹر کار خریدنا اور 22فیصد سود پر قرضہ لینا ان کے بس میں نہیں رہا، البتہ جو لوگ کیش پر گاڑی لیتے ہیں وہ بھی اب 27لاکھ روپے والی گاڑی 40لاکھ میں خریدنے کو تیار نہیں ہیں۔

آٹوموبیل انڈسٹری کو حالیہ بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان‘ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ان کی ٹیم کو ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے کیونکہ یہ بڑے کارساز ادارے خدانخواستہ بند ہوتے گئے تو ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جائے گا جو کسی طور بھی پہلے سے مفلوک الحال طبقے کیلئے مناسب نہیں ہو گی۔

کار مینوفیکچرنگ پلانٹوں کی طرح وینڈر انڈسٹری سیلز سپیئر پارٹس اور سروس والے نئی کاروں کی ڈیلروں کا کاروبار بھی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔

انہوں نے بھی اپنا سٹاف کم کرنا شروع کردیا ہے کیونکہ جب کاریں بکنا ہی کم ہو رہی ہیں تو ان کے اسپیئر پارٹس اور سروس کیلئے کم گاڑیاں آنے لگی ہیں حتیٰ کہ ملک بھر کے پرائیویٹ موٹر مکینکوں اور انکی ورکشاپوں میں بھی مرمت کیلئے گاڑیوں کی آمد میں کمی آئی ہے جس سے ان ورکشاپ والوں نے بھی اپنے فاضل غریب ورکروں کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔

Share this:
Sean Bean
Previous Post فلموں میں 23 بار مرنے والے اداکار کا مزید مرنے سے انکار
Next Post سعودی عرب کے قومی دن پر فضائیہ کا الخبر گورنری میں ایئرشو
Saudi Arabia - National Day Airshow

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.