geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا میں اس وقت قریب چار سو صحافی حراست میں ہیں

December 15, 2020 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

روس (اصل میڈیا ڈیسک) رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے سن 2020 کا اجرا کر دیا ہے۔ اس غیر حکومتی تنظیم نے واضح کیا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں قریب چار سو صحافی جیلوں میں مقید ہیں۔

رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اس رپورٹ میں مختلف ممالک میں میڈیا کے افراد کے لیے مشکل حالات پر خاص فوکس کیا ہے اور بتایا کہ اس وقت مختلف ملکوں میں تین سو ستاسی صحافی اور میڈیا کارکن جیلوں میں پابند ہیں۔

اس رپورٹ میں چین کے علاوہ بیلا روس میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے افراد کے لیے مجموعی صورِت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کئی مقید صحافیوں کو علالت کی وجہ سے مناسب طبی سہولیات تک رسائی نہ ملنے پر بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔

رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے بیلا روس میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی کوریج کے دوران گرفتار ہونے والے صحافیوں کے حوصلے کی تعریف بھی کی۔ بیلا روس میں حکومتی کریک ڈاؤن میں تین سو ستر صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے بیشتر کو بعد ازاں رہائی دے دی گئی تھی۔

رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق دنیا بھر میں 387 کے قریب صحافیوں میں سے نصف پانچ ممالک میں مقید ہیں۔ ان میں ایک سو سترہ صحافی اس وقت چین کی مختلف جیلوں میں پابند ہیں۔ اس کے بعد بقیہ چار ملکوں میں سعودی عرب، مصر، ویت نام اور شام ہیں۔ میکسیکو بھی ایک انتہائی خطرناک ملک ہے جہاں منظم جرائم پیشہ گروپس اپنے مخالف صحافیوں کو قتل کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی ایک سو تیس میڈیا افراد کو بیماری کو کنٹرول کرنے کے ناقص انتظامات اور بیمار افراد کو طبی سہولیات نہ ملنے کی رپورٹنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے چودہ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

صحافیوں کی مشکلات کے بارے میں تفصیلات رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی جرمن آفس سے منسلک کاتیا گلوگیر نے صحافیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور درپیش دھمکی امیز صورت حال کی مذمت کی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہونے والی گرفتاریوں کے حوالے سے کاتیا گلوگیر کی ساتھی سلویا اہرینس اوربان نے بتایا کہ زمبابوے میں ایک صحافی ہوپ ویل چینونو کو اس وجہ سے گرفتار کیا گیا کہ انہوں نے حکومت کی طرف سے کووڈ کی ایک دوا کی مبینہ فروخت کو رپورٹ کیا تھا۔

چینونو کئی مہینوں سے جیل میں ہیں اور ان کی درخواست برائے ضمانت کو ماتحت عدالت نامنظور کرتی چلی آ رہی ہے۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے نمائندوں نے صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ہونے والی گرفتاریاں اور پھر بعض پر فوجداری مقدمات شروع کرنے کو ایک افسوس ناک امر قرار دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن یا گرفتاریوں سے آزادئ صحافت کو محدود کر دیا جاتا ہے۔پاکستانی صحافیوں کی ’سیلف سنسرشپ‘ اور خوف

ایران میں رواں برس کے دوران یکم دسمبر تک پانچ صحافیوں کو حکومت مخالف رپورٹنگ کی الزامات کی پاداش میں پھانسی گھاٹ پر پہنچایا گیا۔ آخری پھانسی بارہ دسمبر کو روح اللہ زم کو دی گئی۔ ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے سن 2017 اور 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کی تھی اور ان کی خصوصی کوریج کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

زم کو چودہ اکتوبر کو بیرون ملک سے واپس پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایسی رپورٹیں بھی ہیں کہ روح اللہ زم کو عراق میں گرفتار کر کے جبری طور پر ایران منتقل کیا گیا تھا۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے برطانیہ کی جیل میں مقید صحافی اور وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج کی مسلسل خراب ہوتی صحت کے حوالے سے بھی اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

اسانج اس وقت انتہائی سکیورٹی کی جیل بیلمارش میں ہیں۔ صحافیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام، عراق اور یمن میں میڈیا سے وابستہ چون افراد کو اغوا کیا گیا اور ان میں سے کئی کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post نیٹو مُمالک سے پابندیوں کی نہیں معاونت کی توقع رکھتے ہیں: ایردوآن
Next Post ’انسداد اسلامی شدت پسندی بل‘، فرانس میں مظاہرے
Protest in Paris

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.