geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’انسداد اسلامی شدت پسندی بل‘، فرانس میں مظاہرے

December 15, 2020 0 1 min read
Protest in Paris
Share this:

Protest in Paris

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں ’انتہا پسند اسلام‘ کے خلاف مجوزہ قانون کے تناظر میں بڑے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے ان مظاہروں میں شامل بعض افراد کو ’ٹھگ‘ قرار دیا ہے۔

فرانس میں مجوزہ سکیورٹی قانون کا مقصد تو ’انتہاپسند اسلام‘ کا انسداد ہے، تاہم اس بل کا مسودہ سامنے آنے پر فرانس بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز فرانس میں جاری یہ مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ان پرتشدد واقعات میں شامل ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مظاہروں سے نمٹنے والے اہلکاروں اور پولیس نے بارش اور سردی میں ہونے والے ایک ریلی کو دارالحکومت پیرس سے تو باہر نکال دیا، تاہم اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ٹی وی سکرینز پر نظر آنے والے مناظر میں متعدد افراد کو لہولہان دیکھا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی وزیرداخلہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’کئی سو ٹھگ تشدد کے لیے باہر نکلے۔ پولیس نے ایک سو بیالیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فرانس میں سکیورٹی بل کی تجویز کے بعد گزشتہ تین ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں۔ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے ’شدت پسند اسلام‘ سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی قوانین متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

فرانس میں پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کے معاملے پر پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور ایک استاد کر سر قلم کرنے کے واقعے کے بعد صدر ماکروں نے انتہاپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

ان نئے قوانین کے تحت پولیس افسران کی فلم بندی کو بھی عام شہریوں کے لیے مشکل بنا دیا گیا۔ اس قانون کے مطابق پولیس کے تشخص کو نقصان پہنچانے والی تصویر کی اشاعت ایک غیرقانونی عمل قرار دیا گیا ہے۔

ناقدین کا خیال ہے کہ ان قوانین کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی میڈیا کی آزادی پر حرف اور پولیس کے مظالم کو سامنے لانا مشکل بنایا جا رہا ہے۔

مظاہروں میں متعدد بینرز پر ’میں فلم بنانا نہیں روکوں گا‘‘ جیسے نعرے درج ہیں۔ نئے قوانین کے تناظر میں لیوں شہر میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شہر میں بھی پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان نے پولیس پر حملہ کیا اور دکانیں لوٹنے کی کوشش کی۔

فرانس میں کچھ عرصہ قبل آزادی اظہار کے موضوع پر اپنی کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کو بحث کے لیے پیش کرنے پر ایک چیچنین نژاد مبینہ حملہ آور نے اس استاد کا سرقلم کر کے تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھیں، جس کے بعد فرانس میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جب کہ صدر ماکروں نے شدت پسند اسلام کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

یہ بات اہم ہے کہ جنوری 2016 میں فرانسیسی اخبار شارلی ایبدو کی عمارت میں داخل ہو کر مسلح دہشت گردوں نے متعدد کارٹونسٹس قتل کر دیے تھے۔ اس اخبار میں پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کیے گئے تھے اور یہ واقعہ بہ ظاہر خاکوں کی اشاعت ہی کے تناظر میں تھا۔

اس سال نومبر میں فرانس میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پیرس میں ایک ہی وقت میں متعدد مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے فرانسیسی استغاثہ نے بیس ملزمان پر مقدمے کا آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ان ملزمان میں صالح عبدالسلام بھی شامل ہے، جو اس دہشت گردانہ کارروائی میں بہ راہ راست ملوث واحد زندہ ملزم ہے۔ دیگر 19 افراد کو ان حملوں میں معاونت کے الزامات کا سامنا ہے۔

دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سر فہرست رہا۔ سن 2018 کے دوران افغانستان میں 1443 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 7379 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار افراد زخمی ہوئے۔ 83 فیصد ہلاکتیں طالبان کے کیے گئے حملوں کے سبب ہوئیں۔ طالبان نے پولیس، عام شہریوں اور حکومتی دفاتر کو نشانہ بنایا۔ داعش خراسان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ افغانستان کا جی ٹی آئی اسکور 9.60 رہا۔

چند روز قبل ایک پاکستانی نژاد مہاجر نے شارلی ایبدو کے سابقہ دفتر کے سامنے دو افراد کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حملہ آور نے حملے سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

ان واقعات کے بعد فرانس میں یہ مطالبات سامنے آ رہے تھے کہ حکومت آزادی رائے کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون سازی ملک میں شدت پسندی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post دنیا میں اس وقت قریب چار سو صحافی حراست میں ہیں
Next Post بھارت: کسان اب بھوک ہڑتال پر اتر آئے
India Farmers Strike

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.