geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس سے تعلق توڑنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلق توڑنا، نقصان ہمیں ہی ہو گا، وزیراعظم

April 20, 2021 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے موجودہ ملکی معاملات پر قوم سے خطاب میں کہا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا تو کوئی دوسرا یورپی ملک ایسا ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سفیر کو واپس بھیجنے سے فرانس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیا گارنٹی ہے کہ سفیر کو واپس بھیجنے سے دوبارہ گستاخی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فرانس سے تعلقات توڑنے کا نقصان فرانس کو نہیں صرف ہمیں ہوگا، بڑی مشکل سے ملکی معیشت اوپر جانے لگی ہے، روپیہ مستحکم ہورہا ہے، چیزیں سستی ہورہی ہیں، اگر فرانس سے تعلق توڑا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم یورپی یونین سے تعلق تورڑیں گے اور ایسا کرنے سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا کیوں کہ پاکستان کی آدھی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ یورپی ممالک میں ہوتی ہیں۔جب ٹیکسٹائل سیکٹر پر دباؤ آئے گا تو روپیہ گرے گا، مہنگائی ہوگی، بے روزگاری بڑھے گی، نقصان ہمیں ہی ہوگا، فرانس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے دوبارہ ایسا نہیں ہوگا بلکہ کوئی دوسرا یورپی ملک اس معاملے کو آزادی اظہار کا معاملہ بناکر ایسا ہی کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری ٹی ایل پی کے ساتھ دو ڈھائی مہینے سے اس معاملے پر بات چیت جاری تھی، ان کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، ہم نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ ایسا کرنے سے نقصان ہمارا ہی ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر آئیں، ہم معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی تیاری کررہے تھے لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ نچلی سطح پر یہ لوگ اسلام آباد آنے کی تیاری کررہے ہیں اور ان کا مطالبہ سفیر کی ملک بدری ہی ہے، اس کے بعد ان سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کرکے کوئی فائدہ نہیں، دنیا میں 50 مسلم ممالک ہیں لیکن کہیں بھی ایسا نہیں ہورہا۔

ٹی ایل پی اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ آئے دن شان رسالت میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ آئے دن شان رسالت میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہمارا اور ٹی ایل پی کا طریقہ مختلف ہے، فرانس کے سفیر کو نکال کر یہ مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے میری حکمت عملی ذرا مختلف ہے، میرے حساب سے تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر اس معاملے پر تمام بین الاقوامی فورمز یورپی یونین، اقوام متحدہ وغیرہ میں اس پر بات کرنی چاہیے اور انہیں سمجھانا چاہیے کہ کیوں ہماری دل آزاری ہوتی ہے، مغرب میں لوگ مذہب کے اتنا قریب نہیں جتنا ہم ہیں لہٰذا انہیں اس چیز کی سمجھ ہی نہیں کہ مسلمانوں کو کیوں تکلیف ہوتی انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے اور جب ہم سب مسلم ممالک مل کر یہ بات کریں گے تب اس کا اثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑے سے یہودیوں نے مل کر مغربی دنیا کو یہ باور کرادیا کہ ہولوکاسٹ پر بات کرنے سے ان کی دل آزادی ہوتی ہے تو کیا ہم ایسا نہیں کرسکتے؟ ایسا تب ہوگا جب ہم بھی مل کر آواز اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ انہیں بات سمجھ آئے گی، ابھی جب ہم احتجاج کرتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان آزادی اظہار رائے کیخلاف ہیں اور پھر وہ بجائے اس کو سمجھنے کے جان بوجھ کر دوبارہ شرارت کرتے ہیں ہمیں تکلیف دینے کیلئے۔

عمران خان نے کہا کہ صرف پاکستان کے بائیکاٹ سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، تمام مسلم ممالک کو اس بات پر اتفاق کرنا ہوگا کہ مغرب کو یہ متفقہ پیغام دیں کہ اگر کسی بھی ملک میں اس طرح کی گستاخی کی گئی تو ہم سب اس سے تجارتی تعلقات منقطع کریں گے تب جاکر انہیں احساس ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب 50 مسلمان ملک مل کر یہ کہیں گے کہ اگر کسی ملک کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ہم سب مل کر ان کا تجارتی بائیکاٹ کریں گے، اس کا اثر ہوگا، اس طرح ہم اپنے مقصد تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو دو طریقے بتائے، ایک ٹی ایل پی کا طریقہ ہے جس پر ہم ساری زندگی لگے رہیں صرف اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچائیں گے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، جو میں مہم چلارہا ہوں میں یقین دلاتا ہوں کہ یہی طریقہ ہے، ایک دن ان کو سمجھ آجائے گی اور وہ دن دور نہیں ہے، میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں، میں اس مہم کی قیادت کروں گا، اپنی قوم اور مسلمانوں کو مایوس نہیں کروں گا، ہم ان کو ایک دن سمجھادیں گے کہ جب آپ یہودیوں کو تکلیف نہیں دینا چاہتے تو ہم تو سوا ارب مسلمان ہیں، ہمارے بھی دل ہیں، ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے اور جیسے ہی انہیں سمجھ آگئی ہم اپنے مقصد پر پہنچ جائیں گے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وہ اس مہم کی قیادت کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب مغرب کو احساس ہوگا۔

وزیراعظم نے احتجاج کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک 40 پولیس کی گاڑیوں کو جلا دیا گیا ہے، لوگوں کی نجی املاک کا نقصان ہوا، 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، 800 سے زائد زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن کے احتجاج میں 100 سڑکیں بلاک کردیں، اس سے عوام کو نقصان ہوا، کورونا کے سلنڈرز نہ پہنچنے کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ انتشار کا فائدہ اٹھانے کیلئے بیرونی قوتیں بھی اس میں کود پڑیں۔ ابھی تک ہم نے 4 لاکھ ٹوئٹس کا جائزہ لیا ہے جن میں سے 70 فیصد جعلی اکاؤنٹس سے کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ہندوستان کے 380 گروپس اس حوالے سے واٹس ایپ گروپ میں جعلی خبریں پھیلارہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر ہماری سیاسی جماعتیں خاص طور پر فضل الرحمان کی جے یو آئی بھی شامل ہوگئی تاکہ کسی طرح حکومت کو غیر مستحکم کیا جاسکے، ساتھ ن لیگ بھی آگئی، ان سے میں پوچھتا ہوں کہ جب سلمان رشدی نے کتاب لکھی تھی تو نواز شریف پہلی بار وزیراعظم بنے تھے، انہوں نے کتنے بیانات دیے، کتنے فورمز پر انہوں نے کہا کہ یہ بڑا غلط کام کیا ہے، کتنی دفعہ کسی بھی سربراہ مملکت نے کسی بھی فورم پر اس معاملے پر بات کی تھی؟ لیکن آج صرف انتشار پھیلانے کیلئے ان کے ساتھ مل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں مظاہرے کرنے اور احتجاج سے فرانس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے جون 2019 میں اسلامی تعاون تنظیم کی 14ویں سمٹ میں پہلی بار میں نے جاکر اسلاموفوبیا کی بھی بات کی اور کہا کہ ناموس رسالت کے معاملے پر ہم سب کو مل کر کر مغرب کو سمجھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ستمبر 2019 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا، پھر 2020 میں بھی اسی فورم پر اسلامو فوبیا کی بات کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پھر میں نے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو خط لکھا کہ فیس بک کو اسلاموفوبیا کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ پھر جب یہ فرانس میں ہوا جس پر ٹی ایل پی کہہ رہی ہے کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجو، میں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھا اور کہا کہ ہمیں مشترکہ ایکشن لینا چاہیے۔

وزیراعظم نے علماء سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں حکومت کے ساتھ مل کر ان کی تائید کریں کیونکہ یہ سب جو ہورہا ہے اس سے ہمارے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس سے کس کو فائدہ ہوا ہے، کیوں ہندوستان کی ویب سائٹس اس میں کود پڑیں ہیں؟ اس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طریقے سے صرف قوم کو نقصان ہوا ہے اور مقصد بھی حاصل نہیں ہوسکتا، جرم کہیں اور ہو ہم اپنے اوپر خودکش حملہ کردیں، یہ کونسی عقل اور سمجھ ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ یہ وقت اکھٹے ہونے کا ہے، ملک بڑی مشکل سے اوپر آرہا ہے، سمت ٹھیک ہے، وقت ملک کو نقصان پہنچانے کا نہیں۔

Share this:
Iranian Foreign Ministry
Previous Post ایران سعودی عرب کے ساتھ ڈائیلاگ کا ہمیشہ خیر مقدم کرتا ہے، ایرانی وزارت خارجہ
Next Post وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں کو کمزور بنا سکتی ہے
Vitamin D

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.