geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورزش کے سات حیرت انگیز فوائد

April 27, 2021 1 1 min read
Exercise
Share this:

Exercise

لندن: دنیا کی کوئی خوراک اور بہترین ٹانک بھی ورزش کی جگہ نہیں لے سکتا۔ ورزش کے دل و دماغ اور پورے جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس خبر میں ہم ورزش کے وہ سات حیرت انگیز فوائد بیان کریں گے جن پر جدید سائنس اپنی مہر ثبت کر چکی ہے۔

ورزش اور دماغ کا گہرا تعلق ہے کیونکہ یہ ہمارے سیکھنے کے عمل یعنی اکتساب (لرننگ) کو مضبوط کرتی ہے۔ ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ تھوڑی دیر ورزش کرنے سے وہ جین سرگرم ہوتے ہیں جو دماغی خلیات کے باہمی رابطوں کو بہتر بناتے ہیں۔
2019 میں بھی اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی نے ایک تحقیق کے بعد کہا تھا کہ صرف ایک مرتبہ ورزش کے بعد بھی دماغی سرگرمی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ خون کی بہتر فراہمی اور نیورونز کے درمیان بہتر روابط ہوتے ہیں۔

ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ورزش سے اعصابی لچک (نیوروپلاسٹی سِٹی) میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کیفیت میں دماغی خلیات (نیورون) کی وائرنگ اور ترتیب بدلتی رہتی ہے۔ یہ عمل سیکھنے اور نئے ہنر کو سمجھنے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔ دماغی لچک کا عمل پوری زندگی جاری رہتا ہے اور نت نئی باتیں سیکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ دماغ لچک بڑھانے کے لیے کونسی ورزش موزوں ترین ہے۔ سائنسداںوں کے مطابق ہائی انٹینسٹی انٹرویل ٹریننگ (ایچ آئی آئی ٹی) ورزش اگر 20 منٹ تک کی جائے تو اس سے دماغی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ عمرکے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیت متاثرہوتی ہے۔ اگر یہ رفتار معمول سے زائد ہوجائے تو ڈیمنشیا، الزائیمر اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔ باقاعدہ ورزش دماغی انحطاط کو کم کرتی ہے اور کئی امراض سے بچاتی ہے۔

ماہرین یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ورزش کی عادت یادداشت متاثر ہونے کے عمل کو کم کرسکتی ہے۔ 2019 میں جامعہ ایکسیٹر کے سائنسدانوں نے دو لاکھ بالغ افراد کا جائزہ لیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ورزش سے ڈیمنشیا کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوسکتا ہے خواہ اس کا جینیاتی امکان ہی کیوں نہ موجود ہو۔ لیکن ضروری ہے کہ سگریٹ نوشی کو بالکل ترک کیا جائے اور مناسب غذا کھائی جائے۔

اگرچہ ابتدائی زندگی میں دی جانے والی غذا بچے کی دماغی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن یہی کام ورزش بھی کرتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ بچوں کو اوائل عمر سے جسمانی مشقت سے گزارا جائے۔

اگر آپ مستقل ذہنی تناؤ سے گزررہے ہیں تو ایئروبک ورزش اس میں بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن جامعہ کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کے سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر بچوں اور نوعمروں کو ابتدائی عمر سے ہی کھیل کود اور ورزش کی عادت ڈالی جائے تو آگے چل کر اس کے بہت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے بچے جوان ہوکر ڈپریشن کے شکار کم کم ہوتے ہیں اور ان کا دماغ بھی وسیع ہو جاتا ہے۔

پوری دنیا میں بڑھاپے کے ساتھ ساتھ اے ایم ڈی ( ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن) کا مرض عام ہے۔ اس میں بصارت ناقابلِ تلافی رفتار سے کم ہوتی رہتی ہے اور اندھے پن کی وجہ بھی بنتی ہے۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف ورجینیا نے چوہوں کو دو گروہ میں تقسیم کیا۔ ایک کو گھومتے پہیئے پر ورزش کرائی گئی اور دوسرے کو ایسی کوئی ورزش نہیں گرائی گئی۔ چار ہفتے بعد لیزر سے دونوں گروہوں کی آنکھیں ٹیسٹ کی گئیں۔

معلوم ہوا کہ باقاعدہ ورزش بصارت میں خرابی کو 32 سے 45 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ ورزش آنکھوں کی بصارت کی بہت بڑی محافظ بھی ہے۔

ورزش جسم کے قدرتی دفاعی(امنیاتی) نظام کو طاقتور بناکر جسم کو کئی بیماریوں سے لڑنے کے قابل بناتی ہے جن میں کینسر بھی شامل ہے۔

یہ طے ہوچکا ہے کہ ورزش کے دوران ہمارے پٹھے کئی طرح کے میٹابولائٹس خون میں خارج کرتے ہیں جو دفاعی نظام کو کینسر سے لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔ سویڈن کے مشہور کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے جانوروں پر تجربات کئے اور بتایا کہ ورزش ٹی سیلز کو قوت دے کر کینسر سے لڑنے کے قابل بناتی ہے۔

ہمارے معدے اور پیٹ میں مفید بیکٹیریا پورے جسم کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس پورے نظام کو طبی اصطلاح میں’ مائیکروبائم‘ کہتے ہیں۔ ورزش کی عادت جسم میں مائیکروبائم کی مقدار برقرار رکھتی ہے اور ہمارے جسم بیکٹیریا کی تندرست مقدار برقرار رہتی ہے۔

2017 میں جامعہ الینوائے کے ماہرین نے دریافت کیا تھا کہ ورزش سے پیٹ میں تندرست بیکٹیریا کا اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں انہوں نے چوہوں اور انسانوں پرتجربات کئے ۔ ورزش سے پہلے اور بعد میں چوہوں کے فضلوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ورزش بیکٹیریا کے تناسب کو درست رکھتی ہے۔

Share this:
Aslam Khan Fight
Previous Post کراچی: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا موبائل مارکیٹ میں جھگڑا
Next Post بھارت آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ پر اتنا برہم کیوں ہے؟
India Coronavirus

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.