geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: کیرن باغیوں کا تھائی سرحد کے قریب فوجی اڈے پر قبضہ

April 27, 2021 0 1 min read
Myanmar Karen National Liberation Army
Share this:

Myanmar Karen National Liberation Army

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) کیرن اقلیتی گروپ سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے میانمار میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے۔ خبرو ں کے مطابق اس لڑائی میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کیرن نیشنل یونین (کے این یو) کے فورسز نے منگل کے روزشمال مغربی تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب مشرقی میانمار میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کر لیا۔

کے این یو کے امور خارجہ کے سربراہ پادو ساہ تاو نی نے خبر رساں ایجنسیوں کو بتا یا ”ہماری فوج نے برمی فوجی کیمپ پر قبضہ کر لیا ہے۔”

یہ لڑائی سالوین ندی کے قریب ہوئی جو میانمار اور تھائی لینڈ کو الگ کرتی ہے۔ تھائی گاوں والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تصادم کی جگہ سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔

تاونی نے کہا کہ ان کا گروپ کیرن فورسز اور میانمار فوج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے متعلق اطلاعات جمع کر رہی ہے۔

کیرن نیشنل لبریشن آرمی، کارین نیشنل یونین کا مسلح ونگ ہے، جو سن 1949سے ہی میانمار حکومت کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔ میانمار کے کیرن نسلی اقلیتی گروپ کے قوم پرست اپنی ایک علیحدہ آزاد ریاست چاہتے ہیں۔

میانمار کی فوج نے ملک کے جنوب مغربی کاین ریاست میں مارچ سے فضائی حملے شروع کررکھے ہیں۔ ان فضائی حملوں سے بچنے کے لیے نسلی کیرن لوگوں کو تھائی لینڈ بھاگنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

یکم فروری کو فوجی بغاوت کے ذریعہ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی (این ایل ڈی)کی حکومت کو معزول کردینے کے بعد سے ہی میانمار فوج کے کنٹرول میں ہے۔ اسٹیٹ کاونسلر آنگ سان سوچی اور این ایل ڈی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما قید میں ہیں۔ سینئر جنرل من آنگ ہلینگ میانمار کے عملاً سربراہ ہیں۔

کے این یو میانمار کے فوجی جنتا پر نکتہ چینی کرتی رہی ہے۔

میانمار کی فوج نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی مغرب نے سخت مذمت کی ہے۔ ان فوجی کارروائیوں میں اب تک 750 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کے نو ملکوں کے رہنماوں نے گزشتہ سنیچر کے روز آسیان سربراہی کانفرنس کے دوران میانمار سے تشدد ختم کرنے کی اپیل کی۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں میانمار کی سیاسی صورت حال کو ”ناقابل قبول‘‘ قرار دیا۔

Share this:
India Coronavirus
Previous Post بھارت آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ پر اتنا برہم کیوں ہے؟
Next Post بھارت میں کورونا کا شدید بحران، فوج طلب کر لی گئی
India Corona Crisis

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.