geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ نے ہمیشہ ضد کر کے اپنی بات منوائی اور پنجاب سے قربانی مانگی ہے، فردوس عاشق اعوان

June 1, 2021 2 1 min read
Dr. Firdous Ashiq Awan
Share this:

Dr. Firdous Ashiq Awan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ سندھ نے ہمیشہ لاڈلے چھوٹے بھائی کی طرح ضد کر کے بات منوائی ہے اور پنجاب سے قربانی مانگی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا ہے ، اب ڈی ایم رہ گیا ہے اور یہ انتشار کا بیانیہ ہے، ان کا عوام کے مفاد اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی لینا دینا نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گھر میں ایک دوسرے تحفظات ہوتے رہتے ہیں، گھر کے افراد آپس میں پنجہ آزمائی نہیں کرتے کہ کون کتنا طاقتور ہے، جہانگیرترین گروپ کے ارکان ہمارا حصہ ہیں، وہ پی ٹی آئی کے نظریے پر ووٹ لے کر آئے ہیں، ایک دوسرے پر مقدمات کرانا غیر ذمہ درانہ عمل ہے لیکن جب کسی پر مذہب کے معاملے میں انگلی اٹھائی جاتی ہے تو اسے ناچاہتے ہوئے بھی اپنا دفاع کرنا پڑتا ہے، پارٹی کی سطح پر حل ہوسکنے والا معاملہ تھانے کچہری لے جاکر پارٹی کو مذاق نہیں بنانا چاہیے، انہیں پارٹی کی سینیئر قیادت سے بات کرنی چاہیے تاکہ ایسے معاملات کسی بھی صورت آگے نہ بڑھیں۔

پانی کے مسئلے پر سندھ حکومت کے موقف کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی پانی پر سیاست کرکے وفاق کی اکائیوں کو کمزور کررہی ہے، ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پنجاب سندھ کا حق مار رہا ہے، سندھ نے ہمیشہ لاڈلے چھوٹے بھائی کی طرح ضد کرکے بات منوائی ہے اور پنجاب سے ہمیشہ قربانی مانگی ہے، اس وقت تربیلا اور منگلا ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بہت کم ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شوگر کمیشن کسی انفرادی شخصیت ہا مل کے ساتھ جڑا نہیں، اس کمیشن کے ذریعے بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، اس میں جہانگیر ترین کا بھی نام آگیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ اسے کس طرح سنبھالنا ہے، یہ نہیں ہوسکتا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کی جماعت کے ساتھ منسلک کسی شخص کا نام آیا تو اسے اس معاملے سے الگ کرکے ریلیف دیں، ہمیں انصاف اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، علی ظفر نے رپورٹ اب تک جمع نہیں کرائی ، اس کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، جب تل وہ رپورٹ نظر عام پر نہیں آجاتی اس وقت تکاس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر بھی لغو پراپیگنڈا سمجھ سے باہر ہے۔ ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار (ن) لیگ کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے۔ معاشی حالت میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ اپوزیشن خصوصا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔ عوام کی طاقت سے اپوزیشن کا ہر منفی پراپیگنڈہ زائل کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

Share this:
Pfizer Vaccine
Previous Post پاکستان نے فائزر ویکسین کی خریداری کیلئے اقدامات شروع کر دیے
Next Post کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملے، 4 اہلکار شہید
Quetta Security Forces

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.