geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وقت سے ایک گھنٹے قبل جاگیں، ڈپریشن سے دور رہیں

June 1, 2021 0 1 min read
Early Rise
Share this:

Early Rise

بولڈر سٹی، امریکا: اگر آپ افسردگی اور یاسیت کے شکار ہیں تو ایک گھنٹے قبل بیدار ہونے سے اس کے ہولناک حملے سے بچ سکتے ہیں۔ یہ تحقیقات جرنل آف امریکن سائیکائٹری کی تازہ اشاعت میں پیش کی گئی ہیں۔

اس تحقیق میں ایک دو نہیں بلکہ 8 لاکھ 40 ہزارافراد پر تحقیق کی گئی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک گھنٹہ قبل بیدار ہو جائیں تو ڈپریشن کے شدید حملے میں 23 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ بولڈر میں واقع یونیورسٹی آف کولاراڈو، بروڈ انسٹی ٹیوٹ اور ہارورڈ کے سائنسدانوں نے یہ تحقیق کی ہے۔

اس سروے میں اکثر افراد، وقت پر سونے اور جاگنے کے سختی سے قائل تھے جنہیں کرونوٹائپ کہا جاتا ہے اور نفسیاتی طور پروہ ڈپریشن کی زد میں ہوتے ہیں۔ اپنی نوعیت کے پہلے سروے میں یہ جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے کہ دماغی و نفسیاتی تبدیلی کے لیے تھوڑی یا زائد تبدیلی کا اندازہ لگایا جا سکے۔

لاک ڈاؤن اور وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کے سونے جاگنے کے معمولات پراثرپڑا ہے اور اسی وجہ سے اس تحقیقات کی اہمیت ابھر کر سامنے آتی ہے۔

’ہم نیند کے دورانئے اور موڈ کے درمیان تعلق سے تو واقف ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اس نیند میں کمی بیشی سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں اور کیا کچھ نقصان ہوسکتا ہے؟‘تحقیق میں شامل سائنس داں سیلینی ویٹر نے کہا۔ ان کا اصرار ہے کہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے سے بیدار ہونے سے ڈپریشن کا بہت حد تک کم ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ رات بھر جاگنے والے خواتین و حضرات میں پہلے بیدار ہونے والوں کے مقابلے میں ڈپریشن کا خدشہ دوگنا ہوجاتا ہے خواہ نیند کا دورانیہ کتنا ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن اس پر تفصیلی تحقیق نہیں کی گئی تھی اور نیند کے دورانئے اور ڈپریشن کے درمیان تعلق واضح نہیں ہو سکا تھا۔

اس سے قبل 2018 میں اسی ٹیم نے 32 ہزارنرسوں کا سروے کیا تھا، جس کا نتیجہ یہ تھا کہ ’جلدی بیدار‘ ہونے والوں چار سال کے اندر اندر ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 27 فیصد تک کم دیکھا گیا۔ لیکن ایک سوال اپنی جگہ برقرار ہے کہ ’جلد بیدار‘ ہونے کا کیا مطلب ہے۔

اس مطالعے میں اگرچہ لاکھوں افراد شامل تھے لیکن 85 ہزار افراد کو ایک ہفتے تک نیند کا ریکارڈ رکھنے والے آلات پہنائے گئے۔ ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی نیند کم کردیں۔ اس دوران معلوم ہوا کہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل بیدار ہونے والے افراد میں ڈپریشن کا خدشہ 23 فیصد تک کم ہوگیا۔ اسی طرح رات ایک بجے کی بجائے گیارہ بجے نیند کے لیے لیٹنے کا عمل بھی ڈپریشن کو کم کرسکتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے جلد بیدار ہونے سے دن کی روشنی ملتی ہے اور اس کا اثر جسمانی ہارمون پر پڑتا ہے جس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور ڈپریشن کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ لیکن اس ضمن میں حتمی جواب تفصیلی تحقیق کا متقاضی ہے۔

Share this:
Balochistan Corona Cases
Previous Post بلوچستان میں کورونا کی شرح کم ہوکر 5 فیصد پر آگئی
Next Post گرمی کی آمد
Hot Weather

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.