geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

توبہ کا دروازہ

June 5, 2021 0 1 min read
Repentance
Share this:

Repentance

تحریر : ایم سرور صدیقی

عزت پر دولت کو ترجیح دینے والے ہزار عذرتراشیں ،لاکھ تاویلیں دیں ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے 100 جھوٹ بولنا ہی پڑتے ہیں یہ الگ بات کہ کچھ منہ پر زیادہ سے بیشتر نجی محفلوں میں بڑے شرمناک تبصرے کرتے ہیں لیکن وہ کبوترکی طرح آنکھیں بندکرکے یہ سمجھ لیتے ہیں میں بلی کی نظروںسے چھپ گیا ہوں کسی کو کچھ پتہ نہیں چلا حالانکہ انہیں پتہ بھی نہیں چلتا وہ لوگوں کی نظروں سے کب گرجاتے ہیں اور نظروںسے گرنا بے حیائی سے کم نہیں۔درویش اپنے دھن میں کہے جارہا تھا اس کے چاروں اطراف لوگوںکا ہجوم تھا درویش کی یہ خوبی تھی کہ وہ سچی اورکھری بات بانگ ِ دہل کہنے کی تاب رکھتاتھا اس نے کہاعزت خوش قسمت کو ملتی ہے اور دنیاوی لالچ میں اپنی عزت کو مٹی میں ملانے دینے والا دنیا کا سب سے بڑا بے وقوف ہے لیکن افسوس صد افسوس کم ظرف سمجھتے ہی نہیں۔ دولت اور اولادکو فتنہ اس لئے کہا گیاہے کہ اس کی محبت کے رنگ میں اپنے آپ کو سرسے پائوں تک رنگین کرنے والے کا دل کوئلے کی مانند سیاہ ہوجاتاہے لوگوںکی محبت، چاہت،امیداور یقین کودولت پر فوقیت دینا بدبختی کی علامت ہے دولت نمرود،شداد اورفرعون کے پاس کیا کم تھی؟ قارون کی دولت تو ایک ضرب المثل بن گئی ہے ایسی دولت کس کام کی جس کی بنیادپر لوگ نفرت کرنے للیں اور جو دولت لوٹ گھسوٹ کرکے اکٹھی کی گئی ہو انتہائی گھنائونا فعل ہے جو ہر لحاظ سے قابل ِ مذمت ہے۔

”سنو لوگو سنو!دل و دماغ کی کھڑکیاں کھول کر سنو۔درویش کی آواز بھرا گئی یہ مسلمانوںکی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے کبھی کبھار تاریخ کا مطالعہ کرلیا کرو بے اختیار اور بااختیار لوگوںکے حالات عبرت کیلئے کافی ہوتے ہیں ان سے انسان بہت کچھ سیکھ سکتاہے لیکن پھر بھی مسلمانوں کو عبرت نہیں ہوتی دلوںمیں دولت کی محبت بڑھتی ہی جاتی ہے۔جب ہلاکو خان نے بغدادپر چڑھائی کی عجب افراتفری مچ گئی خلیفہ معتسم باللہ کو ان کے حواریوںنے مشورہ دیا اب شکست سے نہیں بچا جاسکتا ہلاکو خان سے مذاکرات کرکے کچھ مطالبے منوالئے جائیں شاید بچت کا کوئی پہلو نکل آئے جارح کو خلیفہ نے پیغام بھجوایا جو اس نے منظورکرکے انہیں اپنے پاس آنے کی دعوت دیدی سب بن ٹھن کر ہلاکو خان کے دربارمیں جا پہنچے ان میں کچھ مکار بھی تھے کچھ غدار بھی ۔۔کچھ فکرمند بھی اورکچھ سادہ لوح بھی۔ بھانت بھانت کی بولیاں اس وقت بندہوگئیں جب ہلاکو خان ایک عجب شان سے وہاں پہنچاسب نے اٹھ کر اس کا استقبال کیا کچھ جی حضوری کرنے لگے اسی اثناء میں رنگ برنگے کپڑوںسے ڈھکے کچھ خوان لائے گئے خلیفہ اور اس کے حواری خوش ہوگئے کہ ہماری خوب خاطر تواضح ہوگی ہلاکو خان نے کہا کھائو۔۔سب نے بے تابی سے رومال الٹائے تودنگ رہ گئے خوانوں میں کھانے کی بجائے ہیرے، جواہرات،اشرفیاں اور سونے چاندی کی ڈلیاں تھیں ہلاکو خان کی بارعب آواز گونجی کھائو۔ خلیفہ نے ہمت کرکے کہا یہ کیونکر کھائے جا سکتے ہیں؟

”تم ۔ ہلاکو خان نے خلیفہ کی جانب انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا ساری گندگی ہیرے، جواہرات،اشرفیاں اور سونا چاندی جمع کرتے رہے یہ دولت عوام کی فلاح بہبود اور جنگی تیاریوںپر صرف کی ہوتی تو تمہاری پوری سلطنت ہمارے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی تم نے جو کچھ جمع کیا تم لوگوںکو وہی کھانا ہوگا یہ میرا حکم ہے اور پھر جس نے کھانے سے انکارکیا ہلاکو خان کے سپاہیوں نے زبردستی اس کے منہ میںہیرے، جواہرات،اشرفیاں اور سونے چاندی کی ڈلیاں بھردیں چیختے چلاتے اسی عالم میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ دولت سے محبت انسان اور انسانیت کی موت ہی توہے لوٹ گھسوٹ کرکے دولت جمع کرنا ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور محض خوشامدیا مادی مفادات کیلئے ایسے عناصرکا ساتھ دینے والے ضمیر فروش بڑے مجرم ہیں۔درویش کی آنکھوںمیں آنسو تھے اس نے کہا کیا زمانہ آگیاہے اب لوگ لوٹ مارکیلئے بھی تاویلیں دیتے پھرتے ہیں کسی مسلمان کی شان نہیں کہ وہ ایسا کام کرے جب اسے ایک جھوٹ چھپانے کیلئے 100جھوٹ بولنا پڑیں استغفراللہ استغفراللہ
لعنت اللہ الالکاذ بین

لوگو! تصورکی آنکھ سے کبھی سوچو وہ معاشرہ بھی کیسا معاشرہ ہوگا جب اس شخصیت جس سے اس وقت کی عالمی طاقتیں ہیبت سے خوفزدہ رہتی تھیں ایک عام سا شخص مسجد نبو ی ۖ میں ان کا دامن تھام کر پوچھتاہے عمر ! سب کے حصہ میں تو ایک ایک چادر آئی تھی تمہارا قد درازہے تمہارا لباس کیسے بنا؟۔ وہ منظرکیساہوگا؟ مذہب کی بنیادپر وجودمیں آنے والی دنیا کی پہلی مملکت میں ایساہی نظام ایسا ہی قانون ہونا چاہیے تھا دعاہے کہ اللہ ہماری یہ خواہش پوری کردے ایک مسلمان حکمران کو اخلاقی طورپر عام آدمی سے بہترہی نہیں بہترین ہونا چاہیے حیف صد حیف اب حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں ایک بار پھر الفاظ پر غورکریں شاید یہ باتیں کسی کے دل میں ترازو ہوجائیں توعاقبت سنورسکتی ہے۔درویش نے کہاعزت پر دولت کو ترجیح دینے والے ہزار عذرتراشیں ،لاکھ تاویلیں دیں ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے 100جھوٹ بولنا ہی پڑتے ہیں یہ الگ بات کہ کچھ منہ پر زیادہ سے بیشتر نجی محفلوں میں بڑے شرمناک تبصرے کرتے ہیں لیکن وہ کبوترکی طرح آنکھیں بندکرکے یہ سمجھ لیتے ہیں میں بلی کی نظروںسے چھپ گیا ہوں کسی کو کچھ پتہ نہیں چلا حالانکہ انہیں پتہ بھی نہیں چلتا وہ لوگوں کی نظروںسے کب گرجاتے ہیں اور نظروں سے گرنا بے حیائی سے کم نہیں۔

ویسے سوچا جائے تو دولت تو طوائفوںکے پاس بھی کم نہیں ہوتی لیکن کوئی انہیں عزت دار تسلیم نہیں کرتا تو سوچنا پڑے گا جس سے انسان کی عزت خاک میں مل جائے ایسی دولت کس کام کی۔ لوگ بتاتے ہیںکر پشن اس قدرہوگئی ہے کہ تو کانپ کانپ جاتاہوں تین تین مرلے کے مکان میں رہنے والے پوری پوری ہائوسنگ سکیموں کے مالک بن گئے ہیں یااللہ رحم الحفیظ و الامان یہ لو گ کیوں احساس نہیں کرتے مذہب اسلام تو ویسے ہی ہر قسم کی کرپشن کے خلاف ہے دنیا کے کسی خطے،کسی مذہب یا کسی معاشرے نے کرپشن کو جائز قرارنہیں دیا اب ہمارے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور اداروںکو کرپشن کے خلاف میدان میں آنا چاہیے جرأت مندی سے کرپشن جیسے فتنے کا مقابلہ کیا جا سکتاہے علماء کرام حلال و حرام کے فلسفہ کو اجاگر کرنے کیلئے بڑے ممدو معاون ثابت ہو سکتے ہیں یہ بات سب سے اہم ہے کہ ایک مسلم معاشرے میں حلال و حرام کی تمیز کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے ۔حکمرانوں کو اس سلسلہ میں بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

لوگو! میری نظریں وہ منظردیکھ رہی ہیں جب لوٹ گھسوٹ کرنے والوںکو لوگ سڑکوںپر گھسیٹیں گے اور انہیں پناہ دینے والا کوئی نہیں ہوگا ایسا وقت آنے سے پہلے ہمیں اپنے اعمال کو درست کرناہوگا، توبہ کرنی ہوگی،حقداروںکو ان کا حق لوٹاناہوگا اللہ بڑا غفورالرحیم ہے معاف کرنے والا غلطیوں ،کوتاہیوں اورفروگذاشتوںسے درگذرکرنے والاہے ایک انسان کتنا کھا سکتاہے۔کتنے سال زندہ رہ سکتا ہے۔پھرکیوں نہیں سوچتا اس نے اتنی دولت کیوں اکٹھی کرناہے ایسا کرنا تو دوزخ کا ایندھن جمع کرنے کے برابرہے حالانکہ اپنی دولت کو انسانیت کی خدمت پر صرف کرنے والے تاقیامت زندہ رہتے ہیں آپ کے ارد گرد سینکڑوں مثالیں بکھری پڑی ہوں گی زلزلے،حادثے،بیماریاں ہمارے لئے وارننگ ہیں اس سے پہلے توبہ کا دروازہ بند ہوجائے یاسانس اوپرکی اوپر نیچے کی نیچے رہ جائے جائز ناجائز حلال حرام میںتفریق کرناہوگی عزت پر دولت کو ترجیح دینے کی روش ترک کرناہوگی ذاتی مفادکیلئے حد سے گذرجانا بڑا مکروہ فعل ہے اس سے بچو سچ کا ساتھ دو سچائی کے ساتھی بن جائو یہی درویش کی نصیحت ہے جو اس پر عمل کریگا دونوںجہانوں میں کامیاب و کامران ہو گا انشاء اللہ۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Fast Running
Previous Post تیز دوڑ اور سخت ورزشیں ہڈیوں کے لیے مفید قرار
Next Post پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
World Environment Day

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.