geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نفاذ اردو قومی زبان کے کل لیے ٹھنڈی ہو اکا ایک جھونکا

June 6, 2021 0 1 min read
Urdu
Share this:

Urdu

تحریر : میر افسر امان

شکر ہے کہ اُرود کے نفاذ کے معلق ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے۔ وزیر ہائوس سے، مورخہ تین جون ٠٢٠٢١ء کو ایک آڈر جناب محمد اعظم خان، سیکرٹیری وزیر اعظم نے جاری کیا۔ اس آڈر میںکہا گیا ہے کہ آ یندہ جتنے بھی پروگرام، وزیر اعظم صاحب کے لیے ترتیب دیے جائیں اس کی کاروائی قومی زبان اُردو میں ہوا کرے گی۔ اس آڈر کی نکلیں تمام متعلقہ حضرت کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔ جن میں تمام فیڈرل سیکر ٹیرز،ایڈیشنل سیکر ٹریز، تمام چیف سیکر ٹیرز اور ملٹری سیکرٹیری وغیرہ شامل ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتاکہ یہ آڈر بھی انگلش کے بجائے قومی زبان اُردو میں جاری کیا گیا ہوتا!

اگر وزیر اعظم عمران خان صاحب قومی زبان اُردو کے حکومتی اداروں میں نفاذ کی رکاوٹ کو بھی دور کر دیں تو یہ وزیر اعظم کا تاریخی کارنامہ ہو گا۔ وہ رکاوٹ یہ ہے کہ نوکر شاہی کے لیے بھرتی ہوتے وقت انگلش زبان کے میں امتحانات ہیں۔ یہ مقابلے کی امتحا نات جو انگلش زبان میں لیے جاتے ہیں ان کو بھی قومی زبان اُردو میں کر دیا جائے۔ تو حکومتی اداروں میں اُردو کے نفاذ کی رائیں کھل جائیں گے۔ اس طرح کرنے سے تعلیم میں قومی زبان کو عزت ملے گی۔جب عزت ملے گی تو تعلیم بھی قومی زبان اُرود میں دی جانے لگے گی۔ عزت کے حصول کے لیے سارے انگلش دان، اُردو پڑھنا، اُردو لکھنا اور روز مرہ اُردواستعمال کرنا اور برتنا شروع کر دیں گے۔ ملک میںہر طرف اُردو ہی اُردو ہو گی۔ہم جدھر بھی دیکھیں گے اُردو ہی اُردو نظر آئے گی۔ پھر بھارت کی معروف شاعرہ محترمہ لتا حیا جو اُردو کی دیوانی ہے، اس کی محنت کا پھل مل جائے گا۔ محترمہ لتا حیا ہنددووں کی اونچی قوم برہمن ہوتے ہوئے بھی ایک عرصہ سے بھارت کے مشاعروں میں کے اُردو سے محبت کے گیت گاتی رہی ہے۔ ان کا ایک شعر ہے:۔

میں ہندی کی بیٹی ہوں مجھے اُردو نے پالا ہے۔
اگر ہندی کی روٹی ہے تو اُردو کا نوالہ ہے۔

خیر قومی زبان اُردوسے محبت کی وجہ سے میرے یہ جذبات ہیں جو زیر قلم آ گئے۔ اُردو دنیا اور براعظیم میں بولی جانے والی ایک بڑی زبان ہے۔یہ تحریک پاکستان کی زبان ہے۔ اسی لیے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی ڈھاکا مشرقی پاکستان کی تقریر میںفرمایا تھا کہ پاکستان کی قومی زبان اُردو ہو گی۔ صوبے اپنے اپنے صوبوں میں اپنی مقامی زبانیں رائج کر سکتے ہیں۔ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق ١٩٥٦ء ء کے متفقہ آئین پاکستان میں اُردو کو قومی زبان بنانا تسلیم کیا گیا تھا۔ گو کہ مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ اس کے بعد ٩٧٣اء کے آئین میں بھی قومی زبان کو سرکاری زبان بنانے کے لیے کہا گیا۔ جیسے سیاست دانوں نے ١٩٧٣ء کے اسلامی آئین پربھی آج تک عمل نہیں کیا اسی طرح قومی زبان اُردو کو بھی رائج کرنے میں روڑے اٹگائے گئے۔

جماعت اسلامی نے آف شور کمپنیوں کے خلاف کاروائی کے لیے سپریم کورٹ میں مقدمہ داہر کیا ہوا ہے۔ اسی طرح اُردو کو قومی زبان بنانے کے لیے بھی سپریم کورٹ میں مقدمہ داہر کیا تھا۔ ایک عرصہ بعد عزت ما آب جناب جسٹس جواد ایس خواجہ صاحب نے سپریم کورٹ سے اُردو کے نفاذ کے لیے آڈر جاری کیے۔ مگر پھر بھی بیروکریٹس نے اس آڈر پر بھی عمل در آمد نہیں ہونے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے بھی درخواستیں بھی داہر کی گئیں ہیں۔ سارے ملک میں جماعت اسلامی نے تحریک نفاذ اُردو کے لیے تحریکیں بنائی ہوئی ہیں۔ یہ نفاذ اُردو کی تحریکیں دن رات کوششیں کرتی رہتی ہیں۔ کبھی عدالتوں میں درخواستیں ،کبھی سیاست دانوں سے ملاقاتیں، کبھی سیمنار، کبھی مظاہرے، کبھی پرنٹ میدیا میں مضامین اور کبھی تھنک ٹینکس میں ڈسکشنز، غرض طرح طرح اربابِ اقتدار سے مطالبات کرتے رہیں ہیں۔ کہ جب قائد اعظم کا فرمان ہے۔

آئین میں اُرود کے نفاذ کے لیے کہا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہوا ہے۔پھربھی بیروکریٹس عدالتی فیصلہ کے باجود اُردو کو قومی اور تعلیمی زبان بنانے میں رکاوٹ بنے رہے۔اس میں سب سے بڑا سیاست دانوں کا قصور ہے ۔ ان کے ایک اعلان سے اُردو کا نفاذ ہو سکتا تھا جو یہ نہ کر سکے۔ نون لیگ،پیپلز پارٹی اوراب پی ٹی آئی اُردو کے نفاذ کے بارے میں کمیٹی کمیٹی کھیلتیں رہیں۔ اب کیا وزیر اعظم عمران خان کے ایک آڈر سے یہ کام ہونے نہیں جا رہا؟ ہم وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس قومی معاملہ میں تاریخی قدم اُٹھائیں۔ قاعد اعظم کے فرمان، آئین کی پاسداری، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل اور عوام کی خواہشات کو سامنے رکھتے ہوئے کمیٹی کیمیٹی چھوڑ کر اُردو کو قومی زبان بنانے کا ایک اور آڈر جاری کریں۔ ساتھ ساتھ اس آڈر پر عمل درآمد شرو ع کرائیں۔ مہنگاہی کی ماری ہوئی عوام کو اگر یہ تحفہ دے دیں، تو شاید بھوک بھی برداشت کر لے گی۔ اس کے ساتھ اے کاش کی ہماری سپریم کورٹ بھی ایک آڈر جاری کرے کہ آیندہ سپریم کورٹ کے ساری کاروائی اُردو میں ہو گی۔ سپریم کورٹ
٢
اپنے فیصلے اُردو میں لکھے گی۔ وکیل حضرات مقدمے اُردو میں لڑیں گے۔اس طرح ملک میں اُردو کے حق میں ایک مہم چل پڑے گی۔لوگ موبائل، فیس بک، دکانوں کے سائین بورڈ، خط و کتابت یعنی ہر قسم کی کاروائیاں اُردو میں کرنے لگے گے۔ پھر اُردو میڈیم کے کے گلی کوچوں کے تعلیمی ادارے بھی اُردو میں تعلیم دینے کی طرف راغب ہونگے۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post بجٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اربوں روپوں سے نوازنے کا منصوبہ بن رہا ہے، بلاول بھٹو
Next Post ‘ان جاہلوں کو اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا ‘ بشریٰ انصاری جنت مرزا پر برہم
Janat Mirza and Bushra Ansari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.