geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

“حوصلے سے فلوئیڈ قتل کی فلم بندی” پر اعلیٰ صحافتی ایوارڈ

June 13, 2021 3 1 min read
Protest
Share this:

Protest

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) جرنلزم پرائز بورڈ نے جارج فلوئیڈ کے موت کے منظر کو حوصلے سے فلمانے پر نوجوان ڈارنیلا فرازئیر کو اعلیٰ ترین صحافی ایوارڈ پولِٹزر پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈارنیلا فریزیئر نے اس وقت اپنے موبائل کے ذریعے فلم بندی کی تھی جب پولیس اہلکار نے سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی گرد پر گھٹنا رکھا ہوا تھا اور جارج فلوئیڈ کو کہتے سنا جا سکتا تھا کہ وہ سانس نہیں لے پا رہے۔ اس ویڈیو کے منظرِعام پر آنے کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جن میں نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔جمعے کے روز ڈارنیلا فریزیئر کے لیے پولٹزر پرائز کا اعلان کیا گیا۔ یہ ویڈیو ڈارنیلا فریزئیر نے مئی 2020 میں بنائی تھی۔

پولٹزر پرائز بورڈ کے مطابق، “فلم بندی کے وقت فریزیئر کی عمر 17 برس تھی اور انہوں نے نہایت بہادری سے جارج فلوئیڈ کے قتل کی ریکارڈنگ کی۔ ایک ویڈیو جس نے دنیا بھر میں پولیس کے ظلم کو بے نقاب کیا اور سچ اور انصاف کے لیے عام شہریوں کے بہ طور صحافی ایک کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔”

اس ویڈیو میں مینیاپولِس پولیس کے اہلکار فلوئیڈ کو زمین پر لٹائے ہوئے تھے اور ان میں سے ایک نے فلوئیڈ کی گردن کو کئی منٹوں تک اپنے گھٹنے سے دبائے رکھا۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد امریکا میں پولیس اصلاحات اور منظم نسل پرستی کے خاتمے کے لیے بہت بڑے بڑے مظاہرے ہوئے جب کہ بعد میں یہ مظاہرے دنیا کے مزید کئی ملکوں میں پھیل گئے۔اس ویڈیو میں اپنی موت سے قبل جارج فلوئیڈ کا جملہ “آئی کانٹ برید” یا “میرا دم گھٹ رہا ہے” اب ایک محاورے کے طور پر پہنچانا جاتا ہے۔

جارج فلوئیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھنے والا سفید فام پولیس اہلکار ڈیریک شاؤوِن پر نادانستہ قتل کے الزام کے علاوہ تھرڈ ڈگری قتل اور سیکنڈ ڈگری حادثاتی قتل جیسے الزامات اپریل میں ثابت ہو چکے ہیں۔ اس مقدمے میں بھی فریزیئر نے گواہی دی تھی جب کہ عدالت میں یہ ویڈیو بھی چلائی گئی تھی۔

مینیاپولِس شہر کے اخبار اسٹار ٹریبیون اور ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت متعدد صحافتی اداروں کو اس ویڈیو کے بعد مظاہروں کی کووریج پر ایوارڈز دیے گئے۔

Share this:
Afghan Taliban
Previous Post افغان طالبان مزید ضلعوں پر قابض
Next Post نیند میں خلل، بیماریاں کہیں زیادہ سنگین
Sleep Disturbance

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.