geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

داعش اپنا دائرہ کار بڑھا سکتی ہے، جرمنی اور امریکا کی تنبیہ

June 29, 2021 0 1 min read
Isis
Share this:

Isis

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور جرمنی نے متنبہ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش افریقہ میں اپنا دائرہ کار مزید وسیع کر سکتی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس شدت پسند تنظیم کو ابھی تک شکست نہیں دی جا سکی ہے۔

اسلامی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف اٹلی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی اجلاس کے دوران امریکا اور اس کے یورپی اتحادی ممالک نے 28 جون پیر کے روز اس تنظیم سے لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس میں امریکا کے زیر قیادت اتحاد نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب داعش شام اور عراق، جہاں اس کا وجود ہوا تھا، وہاں سے باہر بھی اپنے پیر جمانے لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کو پیچھے دھکیل تو دیا گیا ہے تاہم اسے شکست نہیں دی جا سکی ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیم داعش نے افغانستان اور افریقی خطے میں اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں تیز تر کر دی ہیں۔ تاہم انہوں نے مالی سے افواج کے انخلا کو مسترد کر دیا جہاں گزشتہ ہفتے شدت پسندوں کے حملے میں 12 فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا، ” ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس خطے کے بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز بننے کا خطرہ لاحق ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی لیے علاقے کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر وہاں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریباً 83 ممالک پر مشتمل اتحاد کے وزرائے خارجہ نے اس اجلاس میں شام اور عراق کے علاوہ افریقہ اور افغانستان میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار اس گروپ سے خطاب کیا۔ اس سے قبل اسی اتحاد نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف اپنا مشن شرو ع کیا تھا۔ اسی سلسلے میں تقریباً 250 جرمن فوجی اب بھی عراق میں تعینات ہیں جو عراقی فورسز کو تربیت دینے کا کام کر رہے ہیں۔

اس اجلاس کی میزبانی کرنے والے اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ افریقہ میں شدت پسندوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا ٹاسک فورس بنانا چاہتا ہے۔ تاہم ملک کے وزیر خارجہ نے اس کا کوئی خاکہ نہیں پیش کیا کہ اسے کس طرح تشکیل دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقہ میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن بھی اس اجلاس میں شامل ہوئے اور انہوں نے افریقہ میں شدت پسندوں سے نمٹنے میں اٹلی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم اٹلی کے اس اقدام کی بھر پور حمایت کرتے ہیں کہ شام اور عراق پر اپنی نظر رکھتے ہوئے وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ داعش کے خلاف اتحاد افریقہ میں اپنی مہارت پر توجہ مرکوز کرے۔”

اس سے قبل جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی مغربی افریقہ میں شدت پسندی سے لڑنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا، ” آنے والے برسوں میں، ہمیں ان تمام مشنوں کو ایک ساتھ لانا ہوگا اور ان کو مزید بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔”

شام سے متعلق امریکا کی تنبیہ
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اتحادی ممالک کو اپنے ان شہریوں کو بھی وطن واپس لانے کی ضرورت ہے جنہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور نتیجتاً اب وہ نا گفتہ بہ حالات والے کیمپوں میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تقریباً دس ہزار مشتبہ داعش جنگجو ان حراستی مراکز میں ہیں جن کا نظم و نسق کردوں کے زیر قیادت شامی ڈیفنس فورسز کے ہاتھ میں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ایسے افراد کو ان کے اپنے وطن واپس بلا کر ان کی از سر نو بحالی کی ضرورت ہے یا پھر داعش میں شمولیت کے لیے ان پر مقدمہ چلانے کی ضرورت ہے۔

اسلامک اسٹیٹ کتنی سرگرم ہے؟
سن 2019 میں داعش نے مشرقی شام میں اپنا مضبوط علاقہ تو کھو دیا تھا تاہم وہ اب بھی عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں۔

گزشتہ جنوری میں ہی بغداد میں ان کے ایک حملے میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گروپ نے افغانستان میں بھی ہونے والے حالیہ کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب اس کا اثر و رسوخ مصر، یمن اور مغربی افریقہ تک پھیل گیا ہے۔

Share this:
Senate
Previous Post ڈومسٹک وائلنیس بل
Next Post اسرائیلی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات میں
Israel and UAE

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.