geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جامعہ کراچی،VC کے امیدواروں کے تحقیقی مقالوں کی تصدیق کا فیصلہ

July 14, 2021 0 1 min read
Jamia Karachi
Share this:

 Jamia Karachi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے انتخاب کے سلسلے میں قائم تلاش کمیٹی نے جامعہ کراچی کے سربراہ کے عہدے کے خواہشمند شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے تحقیقی مقالوں کی اعلی تعلیمی کمیشن سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کے روز تلاش کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر قدیر راجپوت کی زیر صدارت اجلاس منعقدہ ہوا، اجلاس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے موصولہ درخواستوں کی اسکروٹنی کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ اسکروٹنی پہلے دیے گئے اشتہار کے تحت کی گئی کیونکہ بعد میں دیے گئے اشتہار کو عدالت کالعدم قرار دے چکی تھی، تلاش کمیٹی کو پہلے اشتہار کے تحت 13 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ منگل کو تلاش کمیٹی نے دوران اجلاس 8 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا تاہم ایک طویل بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ جن 8 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

انٹرویو سے قبل ان کے ریسرچ پیپرز کی ایچ ای سی تصدیق کرائی جائے اور معلوم ہوسکے کہ کل 25 میں سے کتنے تحقیقی مقالے ایچ ای سی سے recognize جرنلز میں شائع ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے اشتہار میں امیدواروں کے لیے کم از کم 25 ریسرچ پیپرز کی اشاعت لازمی تھی، علاوہ ازیں اجلاس میں جن 8 امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ان میں جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی، سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت، لاء یونیورسٹی کراچی کے ڈین ڈاکٹر رخسار، خیرپور یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر یوسف خشک، جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی، ڈاکٹر عارف کمال، ڈاکٹر پیرزادہ جمال، سابق ڈین ڈاکٹر مونس احمر شامل ہیں۔

مزید براں آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی جامشورو کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ جو درخواستیں مذکورہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے موصول ہوئی ہیں ان میں سوائے بھائی خان شر کے مزید کوئی امیدوار دیے گئے اشتہار میں درج مطلوبہ قابلیت پر پورا نہیں اترتا لہٰذا ڈاکٹرکیف غزنوی، ڈاکٹر ارشد سلیم، سعید منگی، ڈاکٹر محمود اور ڈاکٹر علی رضا سمیت تمام درخواستوں کو مسترد کردیا گیا اور آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے دوبارہ اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share this:
Hassan Niazi
Previous Post عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا وکالت کا لائسنس معطل
Next Post ماڈل نایاب کے قتل کیس کی گتھی مزید الجھ گئی
Model Kainat

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.