geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم عاشور اور حق و باظل کی جنگ

August 17, 2021 0 1 min read
Muharram ul Haram
Share this:

Muharram ul Haram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم امام عالی مقام سید الشہدا ء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت باسعادت کا واقعہ کرب وبلا 61 ہجری میں دس محرم الحرام میں ظہور ہوا اسے یوم عشور بھی کہا جاتا ہے مُحرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے محرم کے معنی تعظیم کیا گیا اور حرام کے معنی عظمت والاہے اس روز حق اور باطل کی جنگ تھی جس میں باطل ہمیشہ کے لئے مٹ گیاجبکہ حق کا آج بھی بول بالا ہے یزیدی ٹولہ منہ چھپائے پھر رہا ،قربان جائیں امام عالی مقام سید الشہدا ء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی شان اور غم ابھی تک تازہ ہے روئے زمین پہ اٹھنے والی آزادی کی آواز درحقیقت حسین آواز کی بازگشت ہی تصور کی جائے گی ظلم آخر ظلم ہے جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے مظلوم کی آہ عرش بریں پہ جب جاتی ہے تو پھر ظلم نیست و نابود ہوجاتا ہے کرب وبلا کی جنگ میں اموی خلیفہ یزید اول کی بھیجی گئی۔

فوج نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حسین ابن علی اور ان کے اہل خانہ کو شہید کیا حسین ابن علی کے ساتھ 72 ساتھی، کچھ غلام، 22 اہل بیت کے جوان اور خاندان نبوی کی کچھ خواتین و بچے شامل تھے حسین ابن علی (امام حسین) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چھوٹے نواسے اور علی بن ابی طالب و فاطمہ زہرا کے چھوٹے بیٹے تھے ”حسین” نام اور ابو عبد اللہ کنیت ہے ان کے بارے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ حسین منی و انا من الحسین یعنی”حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں”اسلامی سال کا آغاز نو محرم الحرام کے بابرکت مہینہ سے ہوتا ہے اس ماہ میں بہت سی حقیقتیں پنہاں ہیں یوم عاشور میں آسمان اور زمین بنی حضرت آدم علیہ السلام کی ولادت باسعادت اسی روزہوئی ان سے جو غلطی ہوئی معافی کا روز بھی یہی تھا حضرت ابرھیم علیہ السلام کو خلیل ا للہ کا لقب کا انعام یوم عاشور کو ملاان کے لئے آگ بھی اسی روز گل وگلزار ہوئی۔

ہولناک طوفان اور سیلاب سے نجات حضر ت نو ح علیہ ا لسلا م کواسی دن ملی،حضر ت یو سف علیہ ا لسلا م کو اپنے والد حضرت یعقوب علیہ السلام سے ملاقات ، قید سے رہائی اور مصر کی حکومت کا ملنا بھی اسی روز ہوا،حضرت موسی علیہ السلام کو فرعون کے ظلم سے نجات بھی یوم عاشور کو ہی ملی،تورات کا نزول بھی اسی روز ممکن ہوا، حضر ت ا یو ب علیہ ا لسلا م کو شفایابی اور حضر ت سلیما ن علیہ السلا م کو با د شا ہت کی واپسی کا دن بھی دس محرم الحرام تھاحضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش و دنیا سے اٹھایا جانا بھی اسی روز ہوا ،حضر ت یو نس علیہ ا لسلا م کی قو م کی تو بہ اور مچھلی کے پیٹ سے نجات کا واقعہ اسی روز سرانجام پایا،ہمارے پیارے نبی آقاجی محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کا پہلا نکاح مبارک حضرت خدیجہ سے اسی روز ہوا،امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت بھی دس محرم کو ہوئی دنیا میں پہلی باران رحمت کا ظہور بھی اسی روز ہوا۔ابو قتادہ کی حدیث کا مفہوم ہے رسولۖ اللہ دس محرم یعنی عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے اس سے انسان کے گذشتہ سال کے گناہ اللہ معاف فرما دیتا ہے ایک دوسری حدیث میںحضرت ابن عباس سے روایت ہے رسول ۖ اللہ جب مدینہ تشریف لائے تو پتہ چلا یہود عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے

حضرت امام حسن بن علی سے امیر معاویہ نے کسی کو خلیفہ نامزد نہ کرنے کامعاہدہ کیا تھا مگر حضرت امیر معاویہ نے یزید کو اپنا جانشین نامزد کرکے شخصی حکومت کا جواز پیدا کرتے ہوئے دین کی خلاف ورزی کی تھی ابھی تک سرزمین حجاز میں ایسے کبار صحابہ اور اکابرین موجود تھے جنہوں نے براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دور دیکھا تھا لہذا ان کے لیے امیر معاویہ کی غلط روایت قبول کرنا ممکن نہ تھایزید نے تخت نشین ہونے کے بعد حاکم مدینہ ولید بن عقبہ کی وساطت سے امام حسین رضی اللہ عنہ سے بیعت طلب کی ولید نے سختی سے کام نہ لیا لیکن مروان بن الحکم بزور بیعت لینے کے لیے مجبور کر رہا تھا امام حسین رضی اللہ عنہ نے ان ہی اصولوں کی خاطر یزید کی بیعت قبول کرنے سے انکار کر دیا ان حالات میںحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے سفر مکہ اختیار کیا اور وہاں سے اہل کوفہ کی دعوت پر کوفہ کے لیے روانہ ہوئے۔

سینکڑوں خطوط لکھ کر امام عالی مقام کو کوفہ بلایا گیا لیکن غدار اہل کوفہ نے ان سے غداری کرتے ہوئے ساتھ دینے سے انکاری ہو گئے یزید کی بھیجی ہوئی افواج نے کربلا میں نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ عنہ کو ان کے اہل خانہ اور اصحاب کو شہید کر دیا۔

کرب وبلا کا یہ واقعہ تاریخ اسلام کا بڑا افسوسناک حادثہ تھا اس واقعہ کی خبر اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کر دی تھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی زوجہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو کچھ مٹی دی تھی اور فرمایا تھا کہ اے ام سلمیٰ جب یہ مٹی سرخ ہو جائے یعنی خون میں بدل جائے تو سمجھ لینا کہ میرا بیٹا حسین شہید کر دیا گیا ایک دن ان کی بیٹی ان سے ملنے گئیں تو آپ زارو قطار رو رہی تھیں پوچھا گیا تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ ابھی رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں تشریف لائے تھے ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اور آپ کے سرِ انور اور ڈاڑھی مبارک پر مٹی تھی میں نے پوچھا آقا یہ گرد کیسی تو فرمایا کہ اے ام سلمہ ابھی اپنے حسین کے قتل کا منظر دیکھ کر میدانِ کرب وبلا سے آ رہا ہوں جاگنے کے بعد میں نے وہ مٹی دیکھی جو انہوں نے مجھے دی تھی تو وہ سرخ ہو چکی تھی آنحضور اور خلفائے راشدین نے جو اسلامی حکومت قائم کی اس کی بنیاد انسانی حاکمیت کی بجائے اللہ تعالٰی کی حاکمیت کے اصول پر رکھی گئی اس نظام کی روح شورائیت میں پنہاں تھی۔

اسلامی تعلیمات کا بنیادی مقصد بنی نوع انسان کو شخصی غلامی سے نکال کر خداپرستی، حریت فکر، انسان دوستی، مساوات اور اخوت و محبت کا درس دینا تھا خلفائے راشدین کے دور تک اسلامی حکومت کی یہ حیثیت برقرار رہی یزید ی حکومت کے رفقاء نے نواسہ رسول کو میدانِ کربلا میں بھوکا پیاسا رکھ کر جس بے دردی سے شہید کرکے ان کے جسم اور سر کی بے حرمتی کی گئی یہ اخلاقی لحاظ سے بھی تاریخ اسلام میں اولین اور بدترین مثال تھی امام حسین نے جس پامردی اور صبر سے کربلا کے میدان میں مصائب و مشکلات کو برداشت کیا وہ حریت، جرات اور صبر و استقلال کی لازوال داستان ہے باطل کی قوتوں کے سامنے سرنگوں نہ ہو کر آپ نے حق و انصاف کے اصولوں کی بالادستی، حریت فکر اور خدا کی حاکمیت کا پرچم بلند کرکے اسلامی روایات کی لاج رکھ لی یوم عاشور کو حق و باظل کے درمیان جو جنگ ہوئی اس میں یزیدی قوتوں کے بت پاش پاس ہوگئے جبکہ امام عالی مقام حضرت امام حسین اور ان کے پیروکار ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے شاہ است حسین بادشاہ است حسین، واقعہ کرب و بلا عالم اسلام کے لئے سبق آموز ہونے کے ساتھ ساتھاہل اسلام کے لئے مشعل راہ ہے۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Taliban
Previous Post فضائے بدر پیدا کر
Next Post افغان صدر اشرف غنی تاجکستان میں اترنے کی اجازت نہ ملنے پر کس ملک چلے گئے؟
Ashraf Ghani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.