geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان افغان شہریوں کو پاکستان میں پناہ فراہم کریں، ملالہ

August 17, 2021August 17, 2021 1 1 min read
Malala Yousafzai
Share this:

Malala Yousafzai

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی وزیر اعظم کے نام اپنے ایک خط میں افغان پناہ گزینوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اس بحران کا حل نکالا جائے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ملالہ نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ وہ بالخصوص عورتوں اور لڑکیوں کے تحفظ کے بارے میں فکرمند ہیں۔ انہوں نے عالمی رہنماں پر زور دیا ہے کہ صورتحال میں بہتری کے لیے فورا اقدامات کیے جائیں۔

تیئس سالہ ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں پاکستانی طالبان نے نشانہ بنایا تھا۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے پر انہیں ان کے آبائی علاقے سوات میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔ ملالہ بعد ازاں علاج اور پھر مستقل بنیادوں پر رہائش کے لیے برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔ انہوں نے معروف زمانہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفے، سیاست اور اقتصادیات میں پچھلے سال ڈگری مکمل کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام ‘نیوز نائٹ میں بات چیت کے دوران ملالہ یوسف زئی نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دے کر کہا ہے کہ انہیں ‘بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملالہ کے بقول اس موقع پر امریکی صدر کو جرات دکھانی چاہیے۔ ملالہ نے مزید بتایا کہ وہ کئی عالمی رہنماں سے رابطہ کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ نے کہا، ”یہ در اصل ایک انسانی بحران ہے اور ہم سب کو مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ملالہ کے بقول انہوں نے افغانستان میں چند خاتون رضاکاروں سے بات کی ہے۔ ”وہ اپنے تحفظات بیان کر رہی ہیں، انہیں نہیں معلوم کہ مستقبل قریب میں ان کی زندگیاں کیسی ہوں گی۔

ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو بھی ایک خط لکھا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں پناہ فراہم کی جائے۔ ملالہ نے اس خط میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ تمام افغان بچوں کے لیے تعلیم کی فراہمی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر متحرک ملالہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ افغان بچوں کا مستقبل دا پر نہ لگے۔

Share this:
CNN Reporter
Previous Post افغانستان میں سی این این کی خاتون رپورٹر کی عبایا پہن کر رپورٹنگ
Next Post صدر مملکت نے افغان طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کر دیا
Dr. Arif Alvi

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.