geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا

August 24, 2021 0 1 min read
Kingston Test
Share this:

Kingston Test

کنگسٹن (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا جبکہ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے۔

329 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز اسکور کرلیے ،میزبان ٹیم کے اوپنر کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے مزید 280 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتر ی سے شروع کی ،اوپنر عمران بٹ37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ اظہر علی 22،کپتان بابر اعظم 33،حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان ٹیم کا اسکور 176 رنز پہنچا تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈ اور الزاری جوزف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ بریتھ ویٹ اور کائل مئیرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی کیریئر کی بہترین بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز 39 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔ گزشتہ روز پاویل پانچ، بریتھ ویٹ 4 اور روسٹن چیس 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان 152 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6،محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تیسرے دن پاکستان نے 302 رنز نو کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ فواد عالم نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فواد عالم تیز ترین 5 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ایشین بیٹسمین بن گئے ۔انہوں نے 5 سنچریاں 22 ٹیسٹ اننگز میں مکمل کیں اور بھارت کے چیتیشور پجارا کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 24 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

گزشتہ روز کی بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں صرف آٹھ گیندیں پھینکی جاسکی تھیں۔

دوسرے سیشن میں کھیل شروع ہوا تو جیڈن سیلز نے فہیم اشرف کو ایل بی ڈبلیو کیا وہ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جیسن ہولڈر نے لگاتار گیندوں پر محمد رضوان اور نعمان علی کی وکٹیں حاصل کیں۔

رضوان 31 اور نعمان علی کوئی رن نہ بناسکے۔ دوسرے اینڈ پر فواد عالم نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی۔

حسن علی نو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم 124 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یادرہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست د ی تھی۔

Share this:
Abhishek Bachchan
Previous Post ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
Next Post کورونا پیکیج، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے
Dollars

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.