geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواب دیکھنا دماغ کے لیے فائدہ مند ہے، تحقیق

August 29, 2021 1 1 min read
Sleep - Dream
Share this:

Sleep - Dream

کیوٹو: جاپانی سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات سے دریافت کیا ہے کہ خواب دیکھتے دوران دماغ کو آکسیجن اور فرحت بخش غذائی اجزاء کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ سے فاسد مادّوں کی صفائی میں بھی بہتری آتی ہے۔

آج یہ بات ثابت شدہ ہے کہ انسانوں کے علاوہ کئی جانور بھی سوتے میں خواب دیکھتے ہیں۔

خواب دیکھنے کی وجہ سے نیند میں انسانوں اور جانوروں کے بند پپوٹوں میں حرکت کرتی ہوئی آنکھیں صاف دکھائی دیتی ہیں جن سے ’’خوابیدہ حالت‘‘ کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔
میڈیکل سائنس میں (سوتے دوران) آنکھوں کی اس تیز حرکت کو ’’ریپڈ آئی موومنٹ‘‘ (REM) بھی کہا جاتا ہے جو خوابیدہ حالت کی مخصوص نشانی کا درجہ بھی رکھتی ہے۔

اب تک کی تحقیقات میں جاگتے دوران، گہری نیند میں اور خوابیدہ نیند (REM sleep) کے وقت دماغ میں خون کے بہاؤ کی متعدد بار پیمائشیں لی جاچکی ہیں مگر اِن تحقیقات کے نتائج ایک دوسرے سے بہت مختلف بلکہ مخالف بھی رہے ہیں۔

اس بارے میں زیادہ بہتر اور قابلِ اعتماد نتائج حاصل کرنے کےلیے جاپان کی سُوکوبا اور کیوٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ’’ٹو فوٹون مائیکرو اسکوپی‘‘ کہلانے والی ایک جدید ترین تکنیک استعمال کرتے ہوئے، چوہوں کی باریک دماغی رگوں (کیپلریز) میں خون کے بہاؤ کی براہِ راست عکس بندی کی۔

اس مقصد کےلیے انہوں نے چوہوں کے خون میں ایک رنگ دار اور بے ضرر مادّہ شامل کیا جو کیمیائی عمل کے دوران مخصوص روشنی بھی خارج کرتا ہے۔ یہ مادّہ چوہوں کے پورے جسم میں خون کے ساتھ ساتھ گردش کرنے لگا۔

تجربات کے دوران چوہوں کو معمول کے مطابق سونے اور جاگنے دیا گیا، یعنی انہیں کوئی ایسی دوا نہیں دی گئی جو سکون آور یا نیند لانے والی ہو۔

خردبینی عکس بندی کی جدید تکنیکوں سے انہیں مشاہدہ ہوا کہ جب وہ چوہے خوابیدہ نیند (REM sleep) کی حالت میں تھے تو اُن کے دماغوں میں خون کا بہاؤ زیادہ تھا، جبکہ گہری نیند اور جاگتی کیفیت میں یہ بہاؤ معمول پر رہا۔

’’ان نتائج سے ہم حیران رہ گئے،‘‘ ڈاکٹر یُو ہایاشی نے کہا جو اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور سُوکوبا یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ’’خوابیدہ نیند کے دوران چوہوں کی باریک دماغی رگوں (کیپلریز) میں خون کے سرخ خلیوں کا زبردست بہاؤ ہورہا تھا جس سے ظاہر تھا کہ یہ کیفیت (خوابیدہ نیند) واقعی بہت منفرد ہے۔‘‘

یہی نہیں بلکہ جب ان چوہوں کو کچی (خوابیدہ) نیند سے جگانے کے بعد دوبارہ سونے دیا گیا تو خوابیدہ نیند ایک بار پھر شروع ہونے پر ان کے دماغوں میں خون کا بہاؤ پہلے سے بھی زیادہ ہوگیا؛ جس سے ثابت ہوا کہ دماغ میں خون کے بہاؤ اور خوابیدہ نیند کا آپس میں بہت مضبوط تعلق ہے۔

واضح رہے کہ دماغ تک پہنچنے والا خون نہ صرف آکسیجن اور غذائی اجزاء کو وہاں پہنچاتا ہے بلکہ دماغی خلیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور مختلف فاسد مادّے بھی جذب کرکے انہیں دماغ سے نکال باہر کرتا ہے؛ اور اس طرح دماغ کی صحت و تندرستی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماضی میں عمومی خیال یہ تھا کہ سوتے دوران دماغ میں خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں کی گئی تحقیقات سے اس خیال کی نفی ہورہی ہے۔

ریسرچ جرنل ’’سیل رپورٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی مذکورہ خبر بھی تجربات کے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Share this:
Fayyaz-ul-Hassan and Bilawal Bhutto
Previous Post ’بلاول کچی عمر میں زرداری سے منفی سیاست کے تمام گُر سیکھ گیا‘
Next Post جولائی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 90 ملین ڈالر رہی
Dollars

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.