geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی انخلا کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ پر 450 پروازیں آپریٹ ہوئیں، سی اے اے

September 1, 2021September 1, 2021 1 1 min read
Islamabad Airport
Share this:

Islamabad Airport

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کی مہم کے دوران پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کا ائیرپورٹ انتہائی مصروف رہا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی رپورٹ کے مطابق 16 اگست سے 31 اگست کے دوران انخلا مہم کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ پر 450 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

سی اے اے کے مطابق انخلا مہم کی 450 پروازیں شیڈول پروازوں کے علاوہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انخلا مہم کی 450 پروازیں کابل کے علاوہ دنیا کے مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچیں جبکہ انخلا مہم کے دوران افغانستان سے 25 ہزار سے زیادہ افراد اسلام آباد لائے گئے جن میں اکثریت ٹرانزٹ مسافروں کی تھی۔

سی اے اے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے آئے 3 ہزار سے زائد افراد کو ائیرپورٹ سے باہر آنے کی اجازت دی گئی جبکہ افغانستان سے نکالے گئے افراد کو مختلف ممالک میں پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انخلا مہم کے دوران امریکا، جرمنی، ترکی، مصر ،ہالینڈ اور بیلجیم سمیت ایک درجن سے زیادہ ممالک کی ائیرفورس کے طیاروں نے اسلام آباد میں لینڈ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک کے انتہائی دباؤ کے باوجود پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نہایت عمدگی سے پروازوں کی رہنمائی کی۔

سی اے اے کی رپورٹ کے مطابق مختصر مدت میں سیکڑوں پروازوں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ پرکوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کابل سے اسلام آباد لائے گئے افراد میں فوجیوں ،سفارت کاروں اور مغربی باشندوں کے علاوہ امریکا اور نیٹو کیلئے کام کرنے والے افغان باشندے شامل تھے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر سی اے اے نے آپریٹرز اور مسافروں کو عمدگی سے خدمات فراہم کیں۔

Share this:
Petrol
Previous Post پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پیٹرول نہیں ملے گا
Next Post کورونا کی بوسٹر ڈوز 3 مقامات پر لگانے کا اعلان
Boosterdoz

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.