geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خیبرپختونخوا کا متوازن بجٹ سرپلس میں تبدیل، 68 ارب کی بچت

September 5, 2021 0 1 min read
Dollar
Share this:

Dollar

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبائی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے 923 ارب روپے مالیت کا متوازن بجٹ پیش کیا تاہم سال کے اختتام پر بجٹ کا حجم 756 ارب رہ گیا، اخراجات 687 ارب کے ہوئے۔

گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے حوالے سے مالی سال کے اختتام پر حتمی طور پر ترتیب دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت 68 ارب سرپلس رہنے میں کامیاب رہی۔ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر صوبے کی آمدنی 756 ارب روپے رہی جب کہ اس کے برعکس اخراجات کا تخمینہ 687 ارب روپے رہا۔ اس دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی کاموں پر 190 ارب کے اخراجات کیے گئے، صوبائی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے 923 ارب روپے کا متوازن بجٹ پیش کیا تھا، تاہم سال کے اختتام پر بجٹ کا تخمینہ کم ہوکر756 ارب روپے پر آگیا تاہم متوازن بجٹ سرپلس ہوگیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے حوالے سے جاری اعدادو شمار کے مطابق صوبائی حکومت کی مجموعی آمدنی 756 ارب 19 کروڑ روپے رہی، جس میں صوبے کو مرکز کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 446 ارب روپے موصول ہوئے، جب کہ صوبہ کی اپنے طور پر ٹیکسوں سے آمدنی 33 ارب 22 کروڑ روپے رہی، جن میں جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ 19 ارب روپے موصول ہوئے۔

صوبائی حکومت کو ٹیکسوں کے علاوہ دیگر مدات سے 69 ارب روپے حاصل ہوئے جن میں بجلی منافع کی مد میں صوبہ کو 49 ارب روپے ملے، اس دوران وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کو قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 207 ارب روپے حاصل ہوئے، جن میں 126 ارب روپے ترقیاتی گرانٹس، 56 ارب جاری گرانٹس اور 25 ارب روپے قرضہ جات کی مد میں حاصل ہوئے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران خیبرپختونخوا کی حکومت نے مجموعی طور پر 687 ارب 40 کروڑ روپے کے اخراجات کیے، جن میں اخراجات جاریہ کا تخمینہ 549 ارب42 کروڑ روپے رہا ،صوبائی حکومت نے مرکز کو قرضوں پر عائد مارک اپ کی مد میں 2 ارب31 کروڑ روپے ادا کیے گئے، اس دوران وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 190 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر صوبائی حکومت 68 ارب 79 کروڑ روپے اضافی رکھنے میں کامیاب رہی۔

Share this:
Quetta Suicide Blast
Previous Post کوئٹہ میں خود کش دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Next Post دل کی دھڑکنوں پر نظر رکھنے والی ’اسمارٹ شرٹ‘ بنا لی گئی
Smart Shirt

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.